🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 6306 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6306
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11947، 11948
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6306
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ كَمَا تَنَاتَجُ الْإِبِلُ مِنْ بَهِيمَةٍ جَمْعَاءَ، هَلْ تُحِسُّونَ مِنْ جَدْعَاءَ؟ قَالُوا: أَفَرَأَيْتَ مَنْ يَمُوتُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں، جس طرح اونٹنی ایک صحیح سالم بچہ جنتی ہے، کیا تمہیں ان میں کوئی کان کٹا ہوا محسوس ہوتا ہے؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو (بچپن ہی میں) فوت ہو جائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ (بڑے ہو کر) کیا عمل کرنے والے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6306]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1292، 1293، 1318، 1319، 4497، 6225، 6226، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2658، 4804، 2659، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2138، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1949، 1950، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4714، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7141، 7281، 7394، 7468، 7581، 7655، 7736، 8357، 8858، 9062، 9666، 9734، 9881، 10343، وأخرجه فتح الباري برقم: 20، 1292، 1319، 2850، 4497، 5550، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20077، 20087، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 133، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12467، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6276»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11947
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَنُقِلَ عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ أَنَّهُ وَثَّقَهُ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، لیکن اس کے ماں باپ اُسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ضعیف ہے، یحیی القطان سے یہ بات نقل کی گئی ہے انہوں نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11947]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2166)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11948
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَنُقِلَ عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ أَنَّهُ وَثَّقَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے اور اس کے ماں باپ اُسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ضعیف ہے، یحیی القطان سے یہ بات نقل کی گئی ہے کہ انہوں نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11948]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2167)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں