🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 6463 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6463
مسند احمد: 1219، 1251
الفتح الربانی: 1852
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16951
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1396
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6463
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِذَا صَلَّى ثُمَّ جَلَسَ فِي مَجْلِسِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ، لَمْ تَزَلِ الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، مَا لَمْ يُحْدِثْ أَوْ يَقُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرمایا کرتے تھے: ”جب بندہ نماز ادا کر لینے کے بعد اپنی اسی جگہ پر بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی ہے، تو فرشتے اس کے لیے مسلسل یہ دعا کرتے رہتے ہیں: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» ”اے اللہ! اس کی مغفرت فرما، اے اللہ! اس پر رحم فرما“، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ وہ بے وضو نہ ہو جائے یا وہاں سے اٹھ نہ جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6463]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 434، 465، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 649، 1063، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 330، وأخرجه سنن النسائي برقم: 733، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 469، 559، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7498، وأخرجه فتح الباري برقم: 530، 619، 620، 621، 628، 3057، 6395، وأخرجه مسند البزار برقم: 2057، 2059، 2068، 2667، 3613، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2210، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 820، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 26، 360، 439، 447، 1504، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1120، 1520، 1768، 2309، 2542، 3438، 7689، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 142، 321، 802، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2134، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8153، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1554، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1017، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6432»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1219
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ بَعْدَ الصَّلَاةِ، صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، وَإِنْ جَلَسَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ، صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص نماز کے بعد اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس پر صلوٰۃ پڑھتے رہتے ہیں، اور فرشتوں کی صلوٰۃ یہ دعا ہے کہ اے اللہ! اسے معاف فرما دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما دے۔ اسی طرح اگر وہ بیٹھ کر اگلی نماز کا انتظار کرتا رہے تو فرشتے اس پر بھی صلوٰۃ پڑھتے ہیں، اور ان کی صلوٰۃ یہی دعا ہے کہ اے اللہ! اسے معاف فرما دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما دے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1219]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره ، عطاء بن السائب قد اختلط
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1251
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ وَقَدْ صَلَّى الْفَجْرَ، وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَجْلِسِ، فَقُلْتُ: لَوْ قُمْتَ إِلَى فِرَاشِكَ كَانَ أَوْطَأَ لَكَ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الْفَجْرَ ثُمَّ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ، صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، وَمَنْ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص نماز کے بعد اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس پر صلوٰۃ پڑھتے رہتے ہیں، اور فرشتوں کی صلوٰۃ یہ دعا ہے کہ اے اللہ! اسے معاف فرما دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما دے، اسی طرح اگر وہ بیٹھ کر اگلی نماز کا انتظار کرتا رہے تو فرشتے اس پر بھی صلوٰۃ پڑھتے ہیں، اور ان کی صلوٰۃ یہی دعا ہے کہ اے اللہ! اسے معاف فرما دے، اے اللہ اس پر رحم فرما دے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1251]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، عطاء بن السائب قد اختلط
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1852
عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ بَعْدَ الصَّلَاةِ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ) )
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ بندہ جب نماز کے بعد اپنی نماز والی جگہ میں بیٹھارہتا ہے تو فرشتے اس کے حق میں رحمت کی دعا کرتے ہیں اور ان کی رحمت کی دعا یہ ہوتی ہے: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہُ، اَللّٰہُمَّ ارْحَمْہُ۔ (اے اللہ! اس کو بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما)۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1852]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وانظر الحديث بالطريق الثاني، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1219 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1219»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16951
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ وَقَدْ صَلَّى الصُّبْحَ، وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ لَهُ: يَعْنِي لَوْ قُمْتَ إِلَى فِرَاشِكَ كَانَ أَوْطَأَ لَكَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ [ وَمَنِ انْتَظَرَ الصَّلَاةَ، صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ ] ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ قَدِ اخْتَلَطَ.
عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں: میں ابوعبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ صبح کی نماز ادا کر چکے تھے، اور وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، میں نے ان سے کہا: اگر آپ اُٹھ کر اپنے بستر پر چلے جائیں، تو یہ آپ کے لئے زیادہ مناسب ہو گا، انہوں نے بتایا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لے اور پھر اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے، فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور فرشتوں کی اس کے لیے دعاء یہ ہوتی ہے: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، اے اللہ! تو اس پر رحم کر! (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اور جو شخص نماز کا انتظار کر رہا ہوتا ہے، فرشتے اس کے لئے بھی دعا کرتے ہیں، اور اس شخص کے لئے اُن کی دعا یہ ہوتی ہے: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، اے اللہ! تو اس پر رحم کر!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16951]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3903)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1396
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: "صَلَّيْتُ الْغَدَاةَ، ثُمَّ أَتَيْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَوَجَدْتُهُ جَالِسًا فِي مُصَلَّاهُ، فَقُلْتُ: لَوْ قُمْتَ إِلَى فِرَاشِكَ كَانَ أَوْطَأَ لَكَ! قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک بندہ جب (نماز کے بعد) اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لیے دعا کرتے ہیں، اور ان کی دعا یہ ہوتی ہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» ”اے اللہ! اس کی مغفرت فرما، اے اللہ! اس پر رحم فرما۔““ (عطا بن سائب بیان کرتے ہیں کہ میں نے صبح کی نماز پڑھی، پھر میں ابوعبدالرحمن السلمی کے پاس آیا تو انہیں ان کے مصلّے پر بیٹھا پایا، میں نے عرض کیا: ”کاش کہ آپ اپنے بستر کی طرف اٹھ جاتے تو وہ آپ کے لیے زیادہ آرام دہ ہوتا!“، جس پر انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے واسطے سے یہ حدیثِ مبارکہ بیان فرمائی)۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1396]
تخریج الحدیث: «عطاء بن السائب: صدوق اختلط (التقريب)، وإسرائيل ممن روى عنه بعد الاختلاط؛ أبو أحمد الزبيري ثقة ثبت»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1254»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ عطاء بن السائب اختلط، وإسرائيل سمع منه بعد الاختلاط
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں