الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
175. حَدِيثُ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حفصہ کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 7052 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7052
صحیح مسلم: 2988
حدیث نمبر: 7052
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَحِلَّ بِعُمْرَةٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَحِلَّ؟ قَالَ: إِنِّي أَهْدَيْتُ وَلَبَّدْتُ.
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم (اپنا احرام) عمرہ کر کے کھول دیں، تو میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو احرام کھولنے سے کیا چیز مانع ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں نے ہدی (قربانی کا جانور) ساتھ لی ہے اور اپنے سر کے بالوں کو (گوند وغیرہ لگا کر) جما لیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها/حدیث: 7052]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 1750)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1491، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2682، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1806، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7016»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 1750)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1491، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2682، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1806، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7016»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
ترقیم عبدالباقی: 1229 ترقیم شاملہ: -- 2988
وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَخْزُومِيُّ ، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَزْوَاجَهُ أَنْ يَحْلِلْنَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، قَالَتْ حَفْصَةُ: فَقُلْتُ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَحِلَّ؟، قَالَ: " إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي، فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ هَدْيِي ".
ابن جریج نے نافع سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان فرمائی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو حجۃ الوداع کے سال حکم دیا تھا کہ وہ (عمرہ کرنے کے بعد) احرام کھول دیں۔ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے عرض کی: آپ کو احرام کھولنے سے کیا چیز مانع ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنے سر (کے بالوں کو) چپکا چکا ہوں۔ اور اپنی قربانی کو ہار ڈال چکا ہوں، اس لیے جب تک اپنی قربانی کے اونٹ نحر نہ کر لوں۔ احرام نہیں کھول سکتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2988]
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے سال اپنی بیویوں کو احرام کھولنے کا حکم دیا، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”تو میں نے سوال کیا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حلال ہونے سے کون سی چیز مانع ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے سر کے بال چپکا لیے ہیں اور اپنی ہدی کے گلے میں ہار ڈال دیا ہے، اس لیے میں جب تک اپنی ہدی نحر نہ کر لوں، حلال نہیں ہو سکتا۔” [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2988]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1229
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة