🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
208. حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 7285 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7285
صحیح مسلم: 6953
سنن ابن ماجہ: 4247
مسند احمد: 10498
الجامع الكامل: 387
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5032
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7285
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏لَلَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ الَّذِي قَدْ أَسْرَفَ عَلَى نَفْسِهِ مِنْ رَجُلٍ سَافَرَ فِي أَرْضٍ فَلَاةٍ مَعْطَبَةٍ مَهْلَكَةٍ، فَلَمَّا تَوَسَّطَ أَضَلَّ رَاحِلَتَهُ، فَسَعَى فِي بُغَائِهَا يَمِينًا وَشِمَالًا حَتَّى أَعْيَى - أَوْ أَيِسَ - مِنْهَا، وَظَنَّ أَنْ قَدْ هَلَكَ، نَظَرَ فَوَجَدَهَا فِي مَكَانٍ لَمْ يَكُنْ يَرْجُو أَنْ يَجِدَهَا، فَاللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ الْمُسْرِفِ مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ بِرَاحِلَتِهِ حِينَ وَجَدَهَا» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنے اس بندے کی توبہ پر جس نے (گناہوں کے ذریعے) اپنی جان پر زیادتی کی ہو، اس شخص سے بھی کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جس نے کسی ایسی چٹیل اور ہلاکت خیز سرزمین کا سفر کیا ہو جو تباہ کن ہو، پھر جب وہ اس کے وسط میں پہنچا تو اس کی سواری گم ہو گئی، چنانچہ وہ اسے تلاش کرنے کے لیے دائیں بائیں دوڑا یہاں تک کہ وہ تھک کر نڈھال ہو گیا -یا اس سے مایوس ہو گیا- اور اسے یقین ہو گیا کہ اب وہ ہلاک ہو جائے گا، پھر اچانک اس نے دیکھا تو سواری کو ایسی جگہ موجود پایا جہاں اسے اس کے ملنے کی کوئی امید نہ تھی؛ پس اللہ عزوجل اپنے خطا کار بندے کی توبہ پر اس شخص کی نسبت کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جسے (موت کے دہانے پر) اپنی گمشدہ سواری دوبارہ مل گئی ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7285]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: قال الهيثمى في "المجمع" (10/ 322): "»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17498، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11729، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3255، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7202، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7248»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2675 ترقیم شاملہ: -- 6953
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيَّ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْ أَحَدِكُمْ بِضَالَّتِهِ إِذَا وَجَدَهَا "،
اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یقیناً تم میں سے کسی کے توبہ کرنے پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا تم میں سے کوئی شخص اپنی گم شدہ سواری (واپس) پا کر خوش ہوتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6953]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی شخص کی توبہ پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جو تمھیں اپنی گم شدہ سواری کے ملنے پر ہوتی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6953]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2675
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4247
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا شَبَابَةُ , حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنْ الْأَعْرَجِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْهُ بِضَالَّتِهِ , إِذَا وَجَدَهَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کی توبہ سے اس سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا کہ تم اپنی گمشدہ چیز پانے سے خوش ہوتے ہو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4247]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ سے اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا کوئی اپنی گم شدہ سواری پاکر خوش ہوتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4247]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13935)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الدعوات 99 (3538) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10498
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ , عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ بِضَالَّتِهِ فِي فَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ عَلَيْهَا طَعَامُهُ وَشَرَابُهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کو اپنے بندے کی توبہ سے " جب وہ توبہ کرتا ہے " اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی ہے جو کسی کو اپنی سواری ملنے پر ہوتی ہے جو جنگل میں گم ہوگئی ہو اور اس پر اس کے کھانے پینے کی چیزیں بھی موجود ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10498]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وإسناده حسن، م: 2747
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 387
387. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: للهُ أشدُّ فرحاً بتوبة أحدكم من أحد بضالّته إذا وجدها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في التوبة (2675) عن عبدالله بن مسلمة القعنبيّ، حدثنا المغيرة (يعني ابن عبدالرحمن الحزاميّ)، عن أبي الزّناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5032
«لله أفرح بتوبة أحدكم من أحدكم بضالته إذا وجدها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کی توبہ سے تم میں سے اس شخص کی نسبت زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اس کی گم شدہ چیز مل جائے جب وہ اسے پا لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5032]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت هـ] عن أبي هريرة. م 8/91.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں