الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 747 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 747
سنن نسائی: 3663
حدیث نمبر: 747
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: مَرِضْتُ عَامَ الْفَتْحِ مَرَضًا أَشْفَيْتُ مِنْهُ عَلَى الْمَوْتِ، أَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَعُودُنِي فِيهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِي مَالٌ كَثِيرٌ لَيْسَ يَرِثُنِي إِلَّا ابْنَتِي، أَفَأُوصِي بِثُلُثَيْ مَالِي؟ قَالَ: «لَا» قَالَ: قُلْتُ: فَالشَّطْرُ؟ قَالَ: «لَا» قُلْتُ: فَالثُّلُثُ؟ قَالَ: «الثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ كَبِيرٌ - أَوْ كَثِيرٌ - إِنَّكَ إِنْ تَتْرُكْ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَتْرُكَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ، إِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً إِلَّا أُجِرْتَ فِيهَا، حَتَّى اللُّقْمَةَ تَرْفَعُهَا إِلَى فِي امْرَأَتِكَ» قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُخَلَّفُ عَنْ هِجْرَتِي؟ قَالَ: «إِنَّكَ لَنْ تُخَلَّفَ بَعْدِي فَتَعْمَلَ عَمَلًا تُرِيدُ بِهِ وَجْهَ اللَّهِ إِلَّا ازْدَدْتَ رِفْعَةً وَدَرَجَةً، وَلَعَلَّكَ أَنْ تُخَلَّفَ حَتَّى يَنْتَفِعَ بِكَ أَقْوَامٌ وَيُضَرَّ بِكَ آخَرُونَ، اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ، وَلَا تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ، لَكِنِ الْبَائِسُ سَعْدُ ابْنُ خَوْلَةَ» يَرْثِي لَهُ أَنْ مَاتَ بِمَكَّةَ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتحِ مکہ کے سال میں ایسا بیمار ہوا کہ موت کے کنارے پہنچ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس بہت مال ہے اور میری وارث صرف میری ایک بیٹی ہے، کیا میں اپنے دو تہائی مال کی وصیت کر دوں؟“ فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”تو آدھے کی؟“ فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”تو ایک تہائی کی؟“ فرمایا: ”تہائی (کر دو)، اور تہائی بھی بڑا (یا: بہت) ہے۔ تمہارا اپنے وارثوں کو مالدار چھوڑ جانا اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں محتاج چھوڑ جاؤ کہ وہ لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔ تم جو بھی خرچ کرو گے اس پر تمہیں اجر ملے گا، یہاں تک کہ اس لقمے پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں اپنی ہجرت سے پیچھے رہ جاؤں گا؟“ فرمایا: ”تم میرے بعد پیچھے رہ کر جو بھی عمل اللہ کی رضا کے لیے کرو گے، اس سے تمہارا مرتبہ اور درجہ بڑھے گا، اور شاید تم زندہ رہو یہاں تک کہ تم سے کچھ قومیں فائدہ اٹھائیں اور کچھ دوسروں کو نقصان پہنچے۔ «اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ، وَلَا تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ» ”اے اللہ! میرے صحابہ کی ہجرت کو پورا فرما اور انہیں ان کی ایڑیوں کے بل نہ لوٹا“، لیکن قابلِ افسوس تو سعد بن خولہ ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے مکہ میں وفات پا جانے پر افسوس کا اظہار فرما رہے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 747]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 56، 1234، 2591، 2593، 3721، 4147، 5039، 5335، 5344، 6012، 6352، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1628، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 975، 2116، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3626، 3627، 3628، 3630، 3631، 3632، 3635، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2864، 3104، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2708، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1549، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1495، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3195، 3196، وأخرجه فتح الباري برقم: 2591، 6012، 6059، 6082، 6352، وأخرجه مسند البزار برقم: 1085، 1136، 1174، 1204، 3139، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1307، 2642، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2355، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5464، 5479، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1169، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12777، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 742»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 56، 1234، 2591، 2593، 3721، 4147، 5039، 5335، 5344، 6012، 6352، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1628، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 975، 2116، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3626، 3627، 3628، 3630، 3631، 3632، 3635، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2864، 3104، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2708، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1549، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1495، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3195، 3196، وأخرجه فتح الباري برقم: 2591، 6012، 6059، 6082، 6352، وأخرجه مسند البزار برقم: 1085، 1136، 1174، 1204، 3139، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1307، 2642، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2355، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5464، 5479، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1169، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12777، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 742»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3663
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى سَعْدًا يَعُودُهُ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُوصِي بِثُلُثَيْ مَالِي؟ قَالَ:" لَا"، قَالَ: فَأُوصِي بِالنِّصْفِ؟ قَالَ:" لَا"، قَالَ: فَأُوصِي بِالثُّلُثِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، الثُّلُثَ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ أَوْ كَبِيرٌ، إِنَّكَ أَنْ تَدَعَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ فُقَرَاءَ يَتَكَفَّفُونَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس آئے، سعد رضی اللہ عنہ نے آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھے اپنے مال کے دو تہائی حصے اللہ کی راہ میں دے دینے کا حکم (یعنی اجازت) دے دیجئیے۔ آپ نے فرمایا: ”نہیں“، انہوں نے کہا: تو پھر ایک تہائی کی وصیت کر دیتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”ہاں، ایک تہائی ہو سکتا ہے، اور ایک تہائی بھی زیادہ ہے یا بڑا حصہ ہے، (آپ نے مزید فرمایا) اگر تم اپنے وارثین کو مالدار چھوڑ کر (اس دنیا سے) جاؤ تو یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ تم انہیں فقیر بنا کر جاؤ کہ وہ (دوسروں کے سامنے) ہاتھ پھیلاتے پھریں“۔ [سنن نسائي/كتاب الوصايا/حدیث: 3663]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی بیمار پرسی کے لیے تشریف لے گئے، حضرت سعد رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! میں اپنے دو تہائی مال کی وصیت کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں۔“ انہوں نے کہا: تو پھر تہائی کی وصیت کر دوں؟ فرمایا: ”(تہائی کی وصیت کر دو)۔ ویسے تہائی بھی زیادہ ہی ہے۔ تو اپنے ورثاء کو مالدار چھوڑ کر جائے تو یہ بہتر ہے اس سے کہ تو انہیں فقیر و نادار چھوڑ کر جائے کہ وہ لوگوں سے مانگتے پھریں۔“ [سنن نسائي/كتاب الوصايا/حدیث: 3663]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17234) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن