الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1312 (کل: 78 مقامات، 21 کتب)
سنن ابوداود: 3103
سنن ترمذی: 1065
مشکوۃ المصابیح: 1548
مسند الحمیدی: 554
مسند عمر بن عبد العزيز: 72
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3873
51 تا 60
حدیث نمبر: 6556
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ عِيسَى قَالَا: ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الذُّهْلِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَرَجَ إِلَى الشَّامِ فَلَمَّا جَاءَ سَرْغَ بَلَغَهُ أَنَّ الْوَبَاءَ قَدْ وَقَعَ بِالشَّامِ فَأَخْبَرَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا ⦗٥٢٧⦘ سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا تَقْدُمُوا عَلَيْهِ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ". فَرَجَعَ عُمَرُ مِنْ سَرْغَ. قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: وَأَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ عُمَرَ إِنَّمَا انْصَرَفَ بِالنَّاسِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَغَيْرِهِ عَنْ مَالِكٍ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شام کی طرف نکلے، جب (مقامِ) سرغ پہنچے تو انہیں خبر ملی کہ شام میں وبا پھوٹ پڑی ہے، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی علاقے میں وبا کے متعلق سنو تو وہاں نہ جاؤ اور جب ایسی جگہ وبا پھوٹ پڑے جہاں تم موجود ہو تو وہاں سے فرار کی نیت سے نہ نکلو۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ (سرغ) سے پلٹ آئے۔ ابن شہاب، سالم بن عبداللہ سے اور وہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ پلٹ آئے، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی حدیث کی وجہ سے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6556]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6557
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ يَحَدِّثُ سَعْدًا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا سَمِعْتُمْ بِالطَّاعُونِ بِأَرْضٍ فَلَا تَدْخُلُوهَا، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا مِنْهَا". فَقُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ يُحَدِّثُ بِهِ سَعْدًا وَلَا يُنْكِرُهُ؟ قَالَ: نَعَمْ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ وَغَيْرِهِ.
ابراہیم بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو سعد سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم سنو کہ کسی علاقے میں طاعون کی وبا پھیلی ہے تو اس میں داخل نہ ہونا اور جب ایسے علاقے میں طاعون کی وبا پھیلے جہاں پہلے سے تم موجود ہو تو پھر وہاں سے مت نکلو۔“ میں نے کہا: کیا آپ نے انہیں یہ حدیث سعد سے بیان کرتے ہوئے سنا اور انہوں نے اس کا انکار نہیں کیا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6557]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6559
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ الْبَزَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَحْمَسِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، وَخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ قَالُوا: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"" إِنَّ هَذَا الطَّاعُونَ رِجْزٌ وَبَقِيَّةُ عَذَابٍ عُذِّبَ بِهِ قَوْمٌ، فَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ فِيهَا فَلَا تَخْرُجُوا مِنْهَا فِرَارًا مِنْهُ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَلَسْتُمْ بِهَا فَلَا تَدْخُلُوهَا"". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ وَكِيعٍ.
سیدنا سعد بن مالک، سیدنا خزیمہ بن ثابت اور سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ طاعون عذاب ہے اور اس عذاب کا بقیہ ہے جو اقوام پر عذاب نازل ہوا۔ جب یہ کسی علاقے میں واقع ہو اور تم وہاں موجود ہو تو وہاں سے نہ نکلو فرار اختیار کرتے ہوئے اور جب واقع ہو اس زمین میں جہاں تم نہیں تھے تو پھر اس میں داخل نہ ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6559]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3873
وَعَنْ زَيْدَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: ذُكِرَ الطَّاعُونُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ رِجْسٌ أَصَابَ مَنْ قَبْلَكُمْ فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِبَلَدٍ فَلَا تَدْخُلُوا عَلَيْهِ، وَإِذَا وَقَعَ بِبَلَدٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے طاعون کا ذکر کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ ایک تکلیف ہے، جو تم سے پہلے لوگوں کو لاحق ہوئی تھی جب تم اس کے بارے میں سنو کہ یہ کسی شہر میں آ گئی ہے، تو تم وہاں نہ جاؤ اور جب یہ اس شہر میں آ جائے جہاں تم موجود ہو تو تم اس سے فرار اختیار کرتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3873]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3873]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 277»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 616
«إذا سمعتم بالطاعون بأرض فلا تدخلوا عليه وإذا وقع وأنتم بأرض فلا تخرجوا فرارا منه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم کسی علاقے میں طاعون (کی وبا پھیلنے) کے بارے میں سنو تو وہاں مت جاؤ، اور اگر وہ اس علاقے میں پھیل جائے جہاں تم موجود ہو، تو اس سے بھاگتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 616]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أسامة بن زيد [حم ق] عن عبد الرحمن بن عوف [د] عن ابن عباس. مختصر مسلم 1484، 1485.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 617
«إذا سمعتم بالطاعون بأرض فلا تدخلوا عليه وإذا وقع وأنتم بأرض فلا تخرجوا منها فرارا منه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم کسی علاقے میں طاعون (کی وبا) کے بارے میں سنو تو اس میں داخل نہ ہو، اور اگر یہ اس علاقے میں پھیل جائے جہاں تم موجود ہو، تو اس سے فرار اختیار کرتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 617]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أسامة بن زيد. مختصر مسلم 1484، 1485.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2248
«إن هذا الطاعون رجز وبقية عذاب عذب به قوم فإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا منها فرارا منه وإذا وقع بأرض ولستم بها فلا تدخلوها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ طاعون ایک عذاب ہے اور اس عذاب کا بقیہ حصہ ہے جس کے ذریعے (پہلی) قوموں کو مبتلائے عذاب کیا گیا تھا۔ پس جب یہ وبا کسی علاقے میں پھیل جائے اور تم وہاں موجود ہو تو اس سے بھاگنے کی غرض سے وہاں سے نہ نکلو، اور جب یہ کسی ایسے علاقے میں پھیلے جہاں تم موجود نہ ہو تو وہاں داخل نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2248]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن أسامة بن زيد وسعد وخزيمة بن ثابت. مختصر مسلم 1484.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2253
«إن هذا الوباء رجز أهلك الله به الأمم قبلكم وقد بقي منه في الأرض شيء يجيء أحيانا ويذهب أحيانا فإذا وقع بأرض فلا تخرجوا منها فرارا وإذا سمعتم به في أرض فلا تأتوها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ وبا ایک عذاب ہے جس کے ذریعے اللہ نے تم سے پہلی امتوں کو ہلاک کیا تھا، اور اب زمین میں اس کا کچھ حصہ باقی رہ گیا ہے جو کبھی آتا ہے اور کبھی چلا جاتا ہے، لہٰذا جب یہ کسی زمین (علاقے) میں پھیل جائے تو اس سے بھاگنے کے لیے وہاں سے باہر نہ نکلو، اور جب تم کسی زمین کے بارے میں سنو کہ وہاں یہ وبا ہے تو وہاں مت جاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2253]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أسامة بن زيد. مختصر مسلم 1484.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3944
«الطاعون آية الرجز ابتلى الله به ناسا من عباده فإذا سمعتم به فلا تدخلوا عليه وإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تفروا منه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”طاعون عذاب کی ایک نشانی ہے، اللہ نے اس کے ذریعے اپنے بندوں میں سے کچھ لوگوں کو آزمایا ہے، پس جب تم اس کے بارے میں سنو تو وہاں مت جاؤ، اور اگر یہ کسی زمین میں پھیل جائے اور تم وہاں ہو تو اس سے بھاگ کر مت نکلو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3944]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أسامة بن زيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3945
«الطاعون بقية رجز أو عذاب أرسل على طائفة من بني إسرائيل فإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا منها فرارا منه وإذا وقع بأرض ولستم بها فلا تهبطوا عليها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”طاعون اس عذاب کا بچا کھچا حصہ ہے جو بنی اسرائیل کی ایک جماعت پر بھیجا گیا تھا، پس اگر یہ کسی زمین میں پھیل جائے اور تم وہاں ہو تو اس سے بھاگتے ہوئے وہاں سے مت نکلو، اور اگر یہ کسی زمین میں پھیل جائے اور تم وہاں نہ ہو تو وہاں مت جاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3945]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق ت] عن أسامة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح