🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1424 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الاوسط: 1424
بلوغ المرام: 127
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1548
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 738
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1424
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: نَا عَمِّي الْقَاسِمُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- تَسْأَلُهُ: مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ؟ فَقَالَ: مَا فَوْقَ السُّرَّةِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُقَدَّمٌ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک خاتون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر رہی تھی کہ مرد کے لیے اپنی بیوی سے کیا کچھ حلال ہے جبکہ وہ حالتِ حیض میں ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ناف سے اوپر کا حصہ۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن خثیم رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت کرنے میں مقدم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1424]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: لم يروه عن ابن خيثم يعني عن ابن أبي مليكة إلا القاسم تفرد به مقدم بن محمد «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 3، ص 151» »
«أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 1079، 1078، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2144، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17089، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9243»

الحكم على الحديث:
تفرد به مقدم بن محمد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 127
وعن معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه أنه سأل النبي صلى الله عليه وآله وسلم: ما يحل للرجل من امرأته وهي حائض؟ فقال: «‏‏‏‏ما فوق الإزار» ‏‏‏‏. رواه أبو داود وضعفه.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ”جب عورت ایام ماہواری میں ہو تو عورت کی اپنے شوہر کے لیے کیا کیا چیز حلال ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پاجامہ یا تہبند میں جسم کا جتنا حصہ ہے اسے چھوڑ کر باقی حصہ اس کے لیے حلال ہے۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 127]
«وَعَنْ» اور سے – «مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ» معاذ بن جبل – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «أَنَّهُ» کہ بے شک انہوں نے – «سَأَلَ» پوچھا – «النَّبِيَّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «مَا» کیا – «يَحِلُّ» حلال ہے – «لِلرَّجُلِ» آدمی کے لیے – «مِنْ» سے – «امْرَأَتِهِ» اس کی عورت (بیوی) – «وَ» اور – «هِيَ» وہ – «حَائِضٌ» حائضہ ہو؟ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا – «مَا» جو – «فَوْقَ» اوپر ہے – «الْإِزَارِ» تہبند کے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَ» اور – «ضَعَّفَهُ» اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: آدمی کے لیے اپنی بیوی سے کیا حلال ہے جب کہ وہ حائضہ ہو؟ تو آپ نے فرمایا: ”جو تہبند سے اوپر ہے۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 127]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب في المذي، حديث: 213* عبدالرحمن بن عائذ أحد رواة السند لم يدرك معاذ بن جبل رضي الله عنه، انظر جامع التحصيل، ص: 223.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1548
عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ:" مَا فَوْقَ الْإِزَارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عاصم بن عمر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: مرد کے لیے اپنی بیوی کے ساتھ کس حد تک تعلق رکھنا جائز ہے؟ جبکہ عورت حیض کی حالت میں ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تہبند کے اوپر۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1548]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 738
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: "سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: مَا فَوْقَ الْإِزَارِ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ جب بیوی ایامِ حیض سے ہو تو شوہر کے لیے اس سے (نفع اندوزی کی) کیا حد ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تہبند سے اوپر والا حصہ (جائز ہے)۔““ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحيض/حدیث: 738]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 213، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14013»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين عاصم بن عمرو وعمر رضي الله عنه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں