🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2098 (کل: 9 مقامات، 4 کتب)
المعجم الاوسط: 2098، 4561، 4926
سنن نسائی: 2410، 2413، 2415
مسند احمد: 7577
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3718، 3803
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2098
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي هَوْذَةَ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَخِيهِ عِيسَى ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَرُبَّمَا أَخَّرَ ذَلِكَ حَتَّى يَجْتَمِعَ عَلَيْهِ صَوْمُ السَّنَةِ، وَرُبَّمَا أَخَّرَهُ حَتَّى يَصُومَ شَعْبَانَ. لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرٌو I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے میں تین دن روزے رکھا کرتے تھے، اور کبھی انہیں مؤخر کر دیتے یہاں تک کہ پورے سال کے روزے جمع ہو جاتے، اور کبھی انہیں مؤخر کرتے یہاں تک کہ شعبان میں ان کی قضا کے طور پر روزے رکھ لیتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں، اس میں عمرو منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2098]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن أبي ليلى وفيه كلام «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 192» »
«قال ابن حجر: حديث ضعيف «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 4، ص 252» »
«قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: حديث ضعيف «شرح الزرقاني على الموطأ، ج 2، ص 289» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1160، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2130، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3657، 3654، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2453، والترمذي فى «جامعه» برقم: 763، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1709، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8538، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25767، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1677، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4581، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3328، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 308»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2410
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" شَهْرُ الصَّبْرِ، وَثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ".
ابوعثمان سے روایت ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: ”صبر کے مہینے کے، اور ہر مہینے سے تین دن کے روزے صوم الدهر ہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2410]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”صبر کا مہینہ (یعنی رمضان المبارک) اور ہر مہینے کے تین روزے (ثواب کے لحاظ سے) زمانے بھر کے روزوں کے برابر ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2410]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 13621)، مسند احمد 2/263، 384، 513 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: صبر کے مہینہ سے مراد رمضان کا مہینہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2413
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، أَنَّ مُطَرِّفًا حَدَّثَهُ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" صِيَامٌ حَسَنٌ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ".
عثمان بن ابی العاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر مہینے کے تین دن کے روزہ بہترین روزہ ہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2413]
حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اچھے روزے ہر ماہ میں تین روزے ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2413]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 9772)، مسند احمد 4/217 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2415
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ صَيَّاحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2415]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر ماہ تین دن روزہ رکھتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2415]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 6685)، مسند احمد 2/90 (صحیح) (سند میں حجاج بن ارطاة اور شریک قاضی ضعیف ہیں، لیکن آنے والی روایت سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7577
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ، وثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، صَوْمُ الدَّهْرِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ صبر کے مہینے (رمضان) کا روزہ اور ہر مہینے تین دن کا روزہ رکھنا ایسے ہے جیسے پورے سال روزہ رکھنا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7577]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3718
«شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صبر کا مہینہ (رمضان) اور ہر مہینے کے تین دن، یہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الشين./حدیث: 3718]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن أبي هريرة. الترغيب 2/82: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3803
«صوم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صبر کے مہینے کا روزہ اور ہر مہینے کے تین دن کا روزہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3803]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هق] عن أبي هريرة. الإرواء 946»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4561
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي عَمْرُو بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: نَا جَدِّي عَمْرُو بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ الزُّبَيْرِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: I " أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ: صَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَغُسْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، وَأَنْ لَا أَنَامَ إِلَّا عَلَى وِتْرٍ I " قَالَ الزُّبَيْرُ : لَمْ أَدَعْهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَالَ عَمْرٌو : لَمْ أَدَعْهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ أَبِي. I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین چیزوں کی وصیت فرمائی: ہر مہینے کے تین دن روزے رکھنے کی، جمعہ کے دن غسل کرنے کی اور یہ کہ میں وتر پڑھے بغیر نہ سوؤں۔“
زبیر بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جب سے میں نے یہ باتیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہیں، میں نے انہیں کبھی نہیں چھوڑا۔“
عمرو بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جب سے میں نے یہ باتیں اپنے والد سے سنی ہیں، میں نے انہیں کبھی نہیں چھوڑا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث زبیر بن عبید رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابان بن عثمان رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4561]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1178، 1981، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 721، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1222، 1223، 2123، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2536، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1677 / 2، 1676 / 1، 2368 / 25، 2405 / 3، 2406 / 4، 2404 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 478، 1390، 1391، 2690، 2726، 2727، 2728، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1432، والترمذي فى «جامعه» برقم: 455، 760، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1495، 1786، 1787، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2787، 4919، 4920، 4975، 8526، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7259، 7301، 7576، 7628، 7652، 7710، 7711، 7786، 7840، 8221، 8472، 8500، 8692، 9221، 9340، 10054، 10055، 10252، 10416، 10486، 10595، 10630، 10708، 10966، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2514، 2518، 2569، 2593، 2716، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2619، 6226، 6236، 6369، 6408، والبزار فى «مسنده» برقم: 7623، 7837، 7838، 8590، 8794، 9401، 9428، 9429، 9430، 9523، 9524، 9624، 9626، 9692، 9710، 9792، 9791، 9929، 9987، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 690، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4618، 4849، 4851، 4850، 7876، 7875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2949، 5033، 6767، 6768، 7884، 7901، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 6177، والطبراني فى «الصغير» برقم: 498، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1769، 1824، 1999، 2225، 2573، 2632، 2708، 2863، 3225، 3507، 3669، 3951، 3972، 4691، 4871، 4926، 4957، 5275، 6976، 7144»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4926
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْقِرْطِمِيُّ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَشْيَاءَ لَا أَدَعُهَا حَتَّى أَمُوتَ: أَوْصَانِي بِرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ قَالَ: I " فِيهِمَا رَغَائِبُ الدَّهْرِ I "، وَرَكْعَتَيِ الضُّحَى، فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَقَبْلَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَتَيْنِ، وَبِصِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ قَالَ: I " هُوَ صَوْمُ الدَّهْرِ I "، وَأَنْ لَا أَبِيتَ إِلَّا عَلَى وِتْرٍ I "، وَقَالَ لِي: I " يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، صَلِّ رَكْعَتَيْنِ أَوَّلَ النَّهَارِ أَضْمَنُ لَكَ آخِرَهُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے چند چیزوں کی وصیت فرمائی ہے جنہیں میں مرتے دم تک نہیں چھوڑوں گا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فجر کی دو رکعتوں کی وصیت فرمائی اور فرمایا: ”ان دونوں میں زمانے بھر کی پسندیدہ اور قیمتی نعمتیں ہیں“، اور چاشت کی دو رکعتوں کی وصیت فرمائی، کیونکہ یہ اللہ کی طرف رجوع کرنے والوں کی نماز ہے، اور ظہر سے پہلے دو رکعتوں اور اس کے بعد دو رکعتوں کی، عصر سے پہلے دو رکعتوں کی، مغرب کے بعد دو رکعتوں کی اور عشاء کے بعد دو رکعتوں کی، اور ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھنے کی وصیت فرمائی اور فرمایا: ”یہ پورے زمانے کے روزے کے برابر ہے“، اور اس بات کی کہ میں وتر پڑھے بغیر نہ سوؤں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! دن کے ابتدائی حصے میں دو رکعتیں پڑھ لیا کرو، میں تمہارے لیے اس کے آخری حصے کی ذمہ داری لیتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے، وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں اسماعیل بن عیسیٰ عطار منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الفاء/حدیث: 4926]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عمر بن عبد الجبار وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 234» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1178، 1981، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 721، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1222، 1223، 2123، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2536، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1677 / 2، 1676 / 1، 2368 / 25، 2405 / 3، 2406 / 4، 2404 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 478، 1390، 1391، 2690، 2726، 2727، 2728، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1432، والترمذي فى «جامعه» برقم: 455، 760، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1495، 1786، 1787، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2787، 4919، 4920، 4975، 8526، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7259، 7301، 7576، 7628، 7652، 7710، 7711، 7786، 7840، 8221، 8472، 8500، 8692، 9221، 9340، 10054، 10055، 10252، 10416، 10486، 10595، 10630، 10708، 10966، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2514، 2518، 2569، 2593، 2716، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2619، 6226، 6236، 6369، 6408، والبزار فى «مسنده» برقم: 7623، 7837، 7838، 8590، 8794، 9401، 9428، 9429، 9430، 9523، 9524، 9624، 9626، 9692، 9710، 9792، 9791، 9929، 9987، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 690، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4618، 4849، 4851، 4850، 7876، 7875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2949، 5033، 6767، 6768، 7884، 7901، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 6177، والطبراني فى «الصغير» برقم: 498، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1769، 1824، 1999، 2225، 2573، 2632، 2708، 2863، 3225، 3507، 3669، 3951، 3972، 4561، 4691، 4871، 4957، 5275، 6976، 7144»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عمر بن عبد الجبار
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں