🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2246 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 2246
سنن دارقطنی: 2396
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2246
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَخِي الْمَخْشِيِّ ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عُفَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِي الْمُغِيرَةُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ رَاشِدٍ الْهَاشِمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلَكْتُ، قَالَ: I " وَيْحَكَ، مَا لَكَ؟ I " قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي وَأَنَا صَائِمٌ، فِي رَمَضَانَ قَالَ: I " هَلْ تَجِدُ رَقَبَةً تُعْتِقُهَا؟ قَالَ: لَا وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: I " فَهَلْ تُطِيقُ صِيَامَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ؟ I " قَالَ: لَا وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " فَهَلْ تَجِدُ إِطْعَامَ سِتِّينَ مِسْكِينًا؟ I " قَالَ: لَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ. فَبَيْنَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ أُتِيَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ: I " أَيْنَ الَّذِي أَتَى؟ I " فَدُعِيَ لَهُ، فَقَالَ: I " خُذْ هَذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ I "، قَالَ: أَعَلَى أَفْقَرَ مِنْ أَهْلِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ وَاللهِ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَفْقَرُ مِنَّا، فَضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ أَنْيَابُهُ، ثُمَّ قَالَ: I " خُذْهُ، فَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ. لَا تُرْوَى هَذِهِ الْأَحَادِيثُ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهَا: عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عُفَيْرٍ I ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! میں ہلاک ہو گیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ پر افسوس! تجھے کیا ہوا؟“ اس نے کہا: ”میں نے رمضان میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے جماع کر لیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تجھے کوئی غلام ملتا ہے جسے تو آزاد کر سکے؟“ اس نے کہا: ”نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو لگاتار دو ماہ کے روزے رکھنے کی طاقت رکھتا ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تجھے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کی استطاعت ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں، اے اللہ کے رسول!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے رخ پھیر لیا۔ ابھی یہی صورتِ حال تھی کہ کھجوروں کا ایک بڑا ٹوکرا لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص کہاں ہے جو (مسئلہ پوچھنے) آیا تھا؟“ اسے بلایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لے لو اور اسے صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کیا: ”کیا اپنے گھر والوں سے بڑھ کر کسی محتاج پر؟ اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! مدینہ کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان ہم سے زیادہ محتاج کوئی گھرانہ نہیں۔“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دانت مبارک ظاہر ہو گئے، پھر فرمایا: ”اچھا، اسے لے جاؤ اور اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ کے بقول) ”یہ احادیث عبید اللہ بن عمر سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہیں، عبید اللہ بن سعید بن عفیر اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2246]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1936، 1937، 2600، 5368، 6087، 6164، 6709، 6710، 6711، 6821، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1111، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1043 / 313، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 421، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1943، 1944، 1945، 1951، 1954، 1949، 1950، (3/384) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3526، 3527، 3529، 3523، 3524، 3525، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3101، 3105، 3104، 3102، 3103، 3106، 11662، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2390، 2392، (2/286)، (2/287) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 724، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1757، 1758، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1671، 1671 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8136، 8137، 8138، 8139، 8140، 8143، 8144، 8145، 8148، 8152، 8149، 8150، 8151، 8153، 8157، 8154، 8155، 8159، 10007، 10006، 15379، 15388، 15805، 20024، 20027، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2305، 2303، 2304، 2308، 2397، 2400، 2398، 2399، 2401، 2402، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7063، 7410، 7807، 7900، 10839، 10838، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1038، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6368، 6393، والبزار فى «مسنده» برقم: 8074، 8072 (م)، 8073، 8075، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7457، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9879، 12707، 37335، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3200، 3197، 3198، 3199، 3201، 3205، 3206، 3202، 3203، 3204، 4735، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1519، 1516، 1517، 1518، 1520، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1787»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2362 ترقیم الرسالہ : -- 2396
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَفْطَرْتُ يَوْمًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً، أَوْ صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، أَوْ أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا" .
عامر بن سعد اپنے والد (سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”میں نے رمضان کے مہینے میں ایک دن جان بوجھ کر روزہ نہیں رکھا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک غلام آزاد کرو یا دو ماہ کے روزے رکھو یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2396]
ترقیم العلمیہ: 2362
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2396، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1107»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں