🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2382 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 2382
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4734
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2382
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: سُبْحَانَ اللهِ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، مِائَةَ مَرَّةٍ، وَإِذَا أَمْسَى كَذَلِكَ، لَمْ يُوَافِ أَحَدٌ مِنَ الْخَلَائِقِ مِثْلَ مَا وَافَى بِهِ، إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قَالَ أَوْ زَادَ I ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صبح کے وقت سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» (اللہ پاک ہے جو میرا عظمت والا رب ہے اور اسی کی حمد کے ساتھ) کہا، اور شام کے وقت بھی اسی طرح کہا، تو مخلوق میں سے کوئی بھی قیامت کے دن اس جیسا عمل لے کر نہیں آئے گا جیسا وہ لے کر آیا، سوائے اس کے جس نے اسی کے مثل کہا ہو یا اس سے زیادہ کہا ہو۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2382]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2692، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 860، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10327، 10328، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5091، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3469، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8957، والبزار فى «مسنده» برقم: 8955»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4734
«كان إذا ركع قال: سبحان ربي العظيم وبحمده - ثلاثا - وإذا سجد قال: سبحان ربي الأعلى وبحمده -» ثلاثا""
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع فرماتے تو تین بار فرماتے: سبحان ربی العظیم و بحمدہ، اور جب سجدہ فرماتے تو تین بار فرماتے: سبحان ربی الاعلیٰ و بحمدہ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4734]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن عقبة بن عامر. صفة الصلاة 113.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں