🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3096 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 3096، 8309
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17020
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3096
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ، فَإِنْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَإِنْ قَالَ حِينَ يُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ، فَمَاتَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ I ". ثُمَّ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْلِفُ مَا لَا يَحْلِفُ عَلَى غَيْرِهِ، يَقُولُ: I " وَاللهِ مَا قَالَهَا عَبْدٌ فِي يَوْمٍ حِينَ يُصْبِحُ فَيَمُوتُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي فَتُوُفِّيَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ .
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ یہ کہے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تیرے لیے اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے تجھ پر ایمان لایا، میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر صبح کی، میں اپنے برے عمل سے تیری جناب میں توبہ کرتا ہوں اور تجھ سے اپنے ان گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں جنہیں تیرے سوا کوئی معاف نہیں کر سکتا“، تو اگر وہ اس دن مر گیا تو جنت میں داخل ہوگا۔ اور اگر شام کے وقت تین مرتبہ یہ کہے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر شام کی، میں اپنے برے عمل سے تیری جناب میں توبہ کرتا ہوں اور تجھ سے اپنے ان گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں جنہیں تیرے سوا کوئی معاف نہیں کر سکتا“، پھر وہ اس رات فوت ہو گیا تو جنت میں داخل ہوگا۔“
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی قسم اٹھایا کرتے تھے جو کسی اور بات پر نہیں اٹھاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”اللہ کی قسم! جس کسی بندے نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے اور وہ اسی دن مر گیا تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا، اور اگر شام کے وقت کہے اور اسی رات اس کا انتقال ہو گیا تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یحییٰ بن حارث سے اس حدیث کو صرف محمد بن شعیب نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عمرو بن ہاشم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3096]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه علي بن يزيد الألهاني وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 114» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 7802، 7879»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف علي بن يزيد الألهاني
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17020
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - قَالَ:" مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَمَنْ قَالَهَا فِي يَوْمِهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھ لے:
«اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ایک معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، تو میرا پروردگار ہے، اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر ایمان لایا، اپنے دین کو تیرے لئے خالص کرتے ہوئے، میں نے تیرے عہد اور تیرے وعدے پر اپنی استطاعت کے مطابق رہتے ہوئے صبح کی، میں تیری بارگاہ میں اپنے عمل کے شر کے حوالے سے توبہ کرتا ہوں اور اپنے ذنب کی تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں، کیونکہ گناہوں کی مغفرت صرف تو ہی کر سکتا ہے۔“ وہ شخص یہ کلمات تین مرتبہ پڑھے، جو شخص دن میں انہیں پڑھ لے گا، اللہ تعالیٰ اُسے جہنم پر حرام قرار دیدے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17020]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8305»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8309
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ سُوءِ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُهُ إِلَّا أَنْتَ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَمَنْ قَالَهَا فِي يَوْمِهِ حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تین مرتبہ یہ دعا پڑھے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ سُوءِ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُهُ إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر ایمان لایا، اس حال میں کہ میں نے اپنا دین تیرے لیے خالص کر لیا ہے، میں نے صبح کی اس حال میں کہ حسبِ استطاعت تیرے عہد اور تیرے وعدے پر قائم ہوں، میں اپنے برے عمل سے تیری طرف توبہ کرتا ہوں اور اپنے گناہ کی تجھ سے معافی مانگتا ہوں، اسے تیرے سوا کوئی معاف نہیں کر سکتا۔“ تو جو شخص اسے دن کے وقت پڑھ لے، اللہ اسے آگ پر حرام کر دیتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8309]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عمرو بن الحصين العقيلي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 119» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن الحصين متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں