الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. مَنِ اسْمُهُ عُثْمَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عثمان ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3701 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 3701
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18637
حدیث نمبر: 3701
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، قَالَ: نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، قَالَ: نَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ اللهَ خَلَقَ جَنَّةَ عَدْنٍ وَبَنَاهَا بِيَدِهِ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ، وَجَعَلَ مِلَاطَهَا الْمِسْكَ، وَتُرَابَهَا الزَّعْفَرَانَ، وَحَصْبَاءَهَا اللُّؤْلُؤَ، ثُمَّ قَالَ لَهَا: تَكَلَّمِي، فَقَالَتْ: قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ، فَقَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: طُوبَى لَكِ مَنْزِلَ الْمُلُوكِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو پیدا فرمایا اور اسے اپنے دستِ قدرت سے تعمیر کیا؛ اس کی ایک اینٹ سونے کی اور ایک اینٹ چاندی کی ہے، اس کا گارا کستوری، اس کی مٹی زعفران اور اس کی کنکریاں موتی ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا: ”بول!“ تو اس نے کہا: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ﴾ ”یقیناً مومن کامیاب ہو گئے۔“ اس پر فرشتوں نے کہا: ”تجھے مبارک ہو، تُو بادشاہوں کی منزل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری سے عدی بن فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3701]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری سے عدی بن فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3701]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال الموقوف رجال الصحيح وأبو سعيد لا يقول هذا إلا بتوقيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 397» »
الحكم على الحديث:
موقوف، رجاله رجال الصحيح، وله حكم الرفع
حدیث نمبر: 18637
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجَنَّةُ لَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ وَلَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے اس کا (یعنی اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والا) گارا، مشک کا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18637]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18637]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3509)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح