🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4017 (کل: 108 مقامات، 26 کتب)
المعجم الاوسط: 4017، 1588، 2126، 3907، 3908، 4836
صحیح بخاری: 1190
صحیح مسلم: 3374، 3375، 3376، 3377
سنن ترمذی: 325
سنن نسائی: 692، 695، 2901، 2902
سنن ابن ماجہ: 1404، 1406
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 189
بلوغ المرام: 644
مسند اسحاق بن راہویہ: 566
سنن دارمی: 1456، 1458
مشکوۃ المصابیح: 692
مسند احمد: 1605، 7253، 7415، 7481، 7733، 7734، 7739، 9012، 10009، 10015، 10044، 10112، 10275، 10299، 10475، 10507، 14694، 15271، 16117، 16731، 26837
مسند الحمیدی: 969
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 462
اللؤلؤ والمرجان: 881
مصنف ابن ابی شیبہ: 7720، 7722، 7723، 7725، 7726، 34703، 34709، 34710
الفتح الربانی: 12601، 12602، 12673
صحیح ابن حبان: 1620، 1621، 1625
الجامع الكامل: 3075، 3077، 3078، 3079، 3080، 5298، 10574، 10575، 10609
السنن الكبرى للبيهقي: 10276، 10278، 20137
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5855، 5858، 5860، 5861، 5865، 5867، 5869
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3838، 3839، 3840، 3841
المعجم الکبیر للطبرانی: 1549، 1591، 1592، 1593، 13865، 13867، 13902، 20330، 20331
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1328
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 774، 4691، 5875، 6165، 6525، 6554، 7113
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 950، 951، 952، 955، 960، 2690
71 تا 80
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5858
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلَاةٍ فِي هَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، فَإِنَّهُ يَزِيدُ عَلَيْهِ مِائَةً".
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِ الْبَزَّارِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس مسجد (یعنی مسجد نبوی) میں ایک سو نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے اور مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس پر ایک سو گنا فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں امام بزار کی روایت کی مانند نقل کی ہے امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5858]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (425)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15685، وأخرجه مسند البزار برقم: 2196، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 950/7»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح «رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيح »
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5860
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارَ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے بہتر ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5860]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (426) اخرجه ابو يعلي فى المسند (774) اخرجه احمد فى المسند (184/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5861
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَوْ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْأَقْصَى".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" إِلَّا الْمَسْجِدَ الْأَقْصَى"، وَأَعَادَهُ بَعْدَ هَذَا بِسَنَدِهِ فَقَالَ:" إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
وَرَوَاهُ بِسَنَدٍ آخَرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ عَائِشَةَ، وَلَمْ يَشُكَّ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْأَخِيرِ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ عَائِشَةَ وَحْدَهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، یا شاید سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کسی جگہ پر ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے بہتر ہے البتہ مسجد اقصیٰ کا معاملہ مختلف ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ”البتہ مسجد اقصیٰ کا معاملہ مختلف ہے“ اس کے بعد انہوں نے اسی سند کے ساتھ اس روایت کو دہرایا ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے“۔ انہوں نے
یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا (دونوں سے) نقل کی ہے یعنی اس میں۔ انہوں نے شک کا اظہار نہیں کیا پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور دوسری روایت کے رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے صرف سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5861]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1193) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4691) اخرجه احمد فى المسند (7720 و 7725 و 7726)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7681، وأخرجه موطأ مالك برقم: 461»

الحكم على الحديث:
«إسناده صحيح ، رجاله رجال الصحيح ورجال الأخير ثقات»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5865
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاةٍ فِي مَسْجِدِي بِأَلْفِ صَلَاةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا، میری مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5865]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16290، وأخرجه مسند البزار برقم: 2196، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3920»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5867
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبحر بکراوی ہے، جسے امام أحمد اور امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5867]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16290، وأخرجه مسند البزار برقم: 2196، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3920»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5869
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا بَيْنَ قَبْرِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ، وَصَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ بِتَمَامِهِ، وَحَدِيثُ عَلِيٍّ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَلَا ذِكْرَ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری قبر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے اور میری مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا حکم مختلف ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث مکمل روایت کے طور پر ”صحیح“ میں مذکور ہے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے البتہ انہوں نے نماز کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5869]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (430)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3915، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7622، 8204، 8703»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3838
«صلاة في مسجدي أفضل من ألف صلاة فيما سواه إلا المسجد الحرام وصلاة في المسجد الحرام أفضل من مائة ألف صلاة فيما سواه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا مسجد حرام کے سوا باقی تمام مسجدوں میں ہزار نمازوں سے افضل ہے، اور مسجد حرام میں ایک نماز پڑھنا باقی تمام مسجدوں میں ایک لاکھ نمازوں سے افضل ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3838]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هـ] عن جابر. الإرواء 1129, الترغيب 2/136»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3839
«صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا مسجد حرام کے سوا باقی تمام مسجدوں میں ہزار نمازوں سے افضل ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3839]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت ن هـ] عن أبي هريرة [حم م ن هـ] عن ابن عمر ... [م] عن ميمونة ... [حم] عن جبير بن مطعم وسعد والأرقم. الإرواء 971, حب 1227 و1035»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3840
«صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام فإني آخر الأنبياء وإن مسجدي آخر المساجد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا مسجد حرام کے سوا باقی تمام مسجدوں میں ہزار نمازوں سے افضل ہے، کیونکہ میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد آخری مسجد ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3840]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ن] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3841
«صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام وصلاة في المسجد الحرام أفضل من صلاة في مسجدي هذا بمائة صلاة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا مسجد حرام کے سوا باقی تمام مسجدوں میں ہزار نمازوں سے افضل ہے، اور مسجد حرام میں ایک نماز پڑھنا میری اس مسجد کی نماز سے سو نمازیں زیادہ افضل ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3841]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم حب] عن ابن الزبير. الإرواء 1971, الترغيب2/136»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں