الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4478
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَلَّادٍ الْقَطَّانُ قَالَ: نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسْنَاءِ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّ الْحَجَّاجَ لَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا، قِيلَ لَهَا: هَذَا الْأَمِيرُ الْحَجَّاجُ ، قَالَتْ: أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فِي ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ، فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ هُوَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسْنَاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسْنَاءِ .
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب حجاج ان کے پاس آیا تو ان سے کہا گیا: ”یہ امیر حجاج ہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”آگاہ رہو! بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: «فِي ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ» ”قبیلہ ثقیف میں ایک کذاب (بہت بڑا جھوٹا) اور ایک مبیر (ہلاک کرنے والا ظالم) پیدا ہوگا۔“ پس کذاب کو تو ہم دیکھ چکے ہیں، اور رہا مبیر، تو وہ تم ہی ہو۔“
اس حدیث کو ابوالعالیہ البراء رحمہ اللہ سے صرف حسن بن ابی الحسناء رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4478]
اس حدیث کو ابوالعالیہ البراء رحمہ اللہ سے صرف حسن بن ابی الحسناء رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4478]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14815، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 272، 276، 275، 273، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6349»
حدیث نمبر: 2220
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُصْمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فِي ثَقِيفٍ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: يُقَالُ الْكَذَّابُ: الْمُخْتَارُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، وَالْمُبِيرُ: الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ،
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو ثقیف میں ایک جھوٹا اور ہلاک کرنے والا ہو گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
کہا جاتا ہے کذاب اور جھوٹے سے مراد مختار بن ابی عبید ثقفی اور ہلاک کرنے والا سے مراد حجاج بن یوسف ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2220]
کہا جاتا ہے کذاب اور جھوٹے سے مراد مختار بن ابی عبید ثقفی اور ہلاک کرنے والا سے مراد حجاج بن یوسف ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2220]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف، وأعادہ في المناقب 74 (3944) (تحفة الأشراف: 7283) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مختار بن ابوعبید بن مسعود ثقفی کی شہرت اس وقت ہوئی جب اس نے حادثہ حسین کے بعد ان کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان محض اس غرض سے کیا کہ لوگوں کو اپنی جانب مائل کر سکے، اور امارت (حکومت) کے حصول کا راستہ آسان بنا سکے، علم و فضل میں پہلے یہ بہت مشہور تھا، آگے چل کر اس نے اپنی شیطنت کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ اس کے عقیدے اور دین کا بگاڑ لوگوں پر واضح ہو گیا، یہ امارت اور دنیا کا طالب تھا، بالآخر ۶۷ ھ میں مصعب بن زبیر رضی الله عنہ کے زمانے میں مارا گیا۔ حجاج بن یوسف ثقفی اپنے ظلم، قتل، اور خون ریزی میں ضرب المثل ہے، یہ عبدالملک بن مروان کا گورنر تھا، عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما کا اندوہناک حادثہ اسی کے ہاتھ پیش آیا۔ مقام واسط پر ۷۵ ھ میں اس کا انتقال ہوا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (5993)
مشكوة المصابيح (5993)