الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4638 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 4638
صحیح بخاری: 4496
حدیث نمبر: 4638
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ الْأَعْرَجِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : (فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا مُثَقَّلٌ) : فَمَنْ تَرَكَهُ فَلَا بَأْسَ عَلَيْهِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ: I " لَيْسَ كَمَا قَالَ: لَوْ كَانَتْ كَمَا قَالَ لَكَانَتْ I " فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَلَّا يَطَّوَّفَ بِهِمَا I "، ثُمَّ قَالَتْ: إِنَّهُ كَانَ عَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ صَنَمَانِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، يَطُوفُونَ بَيْنَهُمَا، فَلَمَّا هَدَمَهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا هَدَمَ الْأَصْنَامَ تَحَرَّجَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَطَّوَّفُوا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَقَالُوا: إِنَّا كُنَّا نَطَّوَّفُ مِنْ أَجْلِ الصَّنَمَيْنِ فَقَدْ هَدَمَهُمَا اللهُ، فَأَنْزَلَ اللهُ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ أَيْ: مِنْ مَنَاسِكِ الْحَجِّ، فَلَا تَحَرَّجُوا أَنْ يَطَّوَّفَ بَيْنَهُمَا.
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت ﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا﴾ ”تو اس پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ان دونوں کے درمیان سعی کرے“ کے بارے میں فرمایا: ”جو اسے (صفا و مروہ کی سعی کو) چھوڑ دے تو اس پر کوئی حرج نہیں۔“ جب یہ بات ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تک پہنچی تو انہوں نے فرمایا: ”بات اس طرح نہیں ہے جیسے انہوں نے کہی؛ اگر ویسا ہی ہوتا جیسا انہوں نے کہا تو آیت کے الفاظ یوں ہوتے: ﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَلَّا يَطَّوَّفَ بِهِمَا﴾ (یعنی اس پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ان کا طواف نہ کرے)۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”زمانہ جاہلیت میں صفا اور مروہ پر دو بت تھے جن کے درمیان لوگ طواف کیا کرتے تھے، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مسمار کر دیا جیسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر بتوں کو مسمار کیا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرنے میں تنگی محسوس کی اور کہا: ’ہم تو ان دو بتوں کی خاطر طواف کرتے تھے اور اب اللہ نے انہیں مسمار کر دیا ہے‘، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ﴾ ”بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں“ یعنی یہ حج کے مناسک میں سے ہیں، لہٰذا ان کے درمیان طواف کرنے میں کوئی حرج محسوس نہ کرو۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4638]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1643، 1790، 4495، 4861، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1277، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1381 / 386، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2767، 2769، 2766، (4/406) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3839، 3840، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3087، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2968 / 2، 2967 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3946، 3947، 10942، 11484، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1901، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2965، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2986، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9453، 9452، 9454، 9455، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25752، 25935، 26545، والحميدي فى «مسنده» برقم: 221، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4730، والبزار فى «مسنده» برقم: 128 / 105، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3935، 3936، 3938، 3937، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5052»
حدیث نمبر: 4496
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ , حَدَّثَنَا سَفيانُ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ , قَالَ:" سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , عَنْ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ،فَقَالَ:" كُنَّا نَرَى أَنَّهُمَا مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا كَانَ الْإِسْلَامُ أَمْسَكْنَا عَنْهُمَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا سورة البقرة آية 158".
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے عاصم بن سلیمان نے بیان کیا اور انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے صفا اور مروہ کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے ہم جاہلیت کے کاموں میں سے سمجھتے تھے۔ جب اسلام آیا تو ہم ان کی سعی سے رک گئے، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی «إن الصفا والمروة» سے ارشاد «أن يطوف بهما» تک۔ یعنی بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ پس ان کی سعی کرنے میں حج اور عمرہ کے دوران کوئی گناہ نہیں ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4496]
حضرت عاصم بن سلیمان سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صفا اور مروہ کی سعی کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہم ان کے درمیان سعی کرنے کو جاہلیت کے کاموں سے سمجھتے تھے۔ جب اسلام آیا تو ہم ان کے درمیان سعی کرنے سے رُک گئے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿بے شک صفا اور مروہ اللہ کی (عظمت کی) نشانیوں میں سے ہیں، لہذا جو کوئی بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اسے (ان کے درمیان سعی کرنے میں) کوئی گناہ نہیں۔﴾ [سورة البقرة: 158] “” [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4496]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة