🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4795 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المعجم الاوسط: 4795، 2537
المستدرک علی الصحیحین: 4832
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16445
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5963
المعجم الکبیر للطبرانی: 20203
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4795
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ التَّمَّارُ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجُنَيْدِ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ ، عَنْ عَمِّهِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحَبَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا ابْنُ أَخِيهِ، تَفَرَّدَ [ بِهِ ] : مُحَمَّدُ بْنُ الْجُنَيْدِ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کی، اس نے یقیناً مجھ سے محبت کی، اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا، اس نے یقیناً مجھ سے بغض رکھا۔“
اس حدیث کو حسن بن صالح رحمہ اللہ سے ان کے بھتیجے کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن جنید رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4795]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: ولأبي الجحاف أحاديث غير ما ذكرته ومنها الحديث وهو من غالية أهل التشيع وعامة حديثه في أهل البيت ولم أر لمن تكلم في الرجال فيه كلاما وهو عندي ليس بالقوي ولا ممن يحتج به في الحديث «الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 545» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2122، 5884، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2421، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6963، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4805، 4819، 4827، 4849، 4851، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8108، (5/382) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 142، 143، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6995، 21135، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7516، 7991، 8496، 9804، 9890، 11026، 11045، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2624، 2669، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1073، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6215، 6391، والبزار فى «مسنده» برقم: 8155، 8396، 8397، 9410، 9736، 9735، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3964، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6369، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32839، 32857، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3961، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2647، 2648، 2645، 2646، 2649، 2653، 2650، 2651، 2652»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أبي الجحاف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4832
أخبرني حدثنا أبو جعفر محمد بن علي الشيباني بالكوفة، حدثني أبو الحسن محمد بن الحسن السَّبيعي، حدثنا أبو نُعيم الفضل بن دُكَين، حدثنا الأعمش، عن إبراهيم، عن أبي ظَبْيان، عن سلمان، قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"الحَسنُ والحُسينُ ابناي من أحبهما أحبني، ومن أحبني أحبه الله، ومن أحبه الله أدخله الجنة، ومن أبغضَهُما أبغضني، ومن أبغضني أبغضه الله، ومن أبغضه الله أدخلَه النار" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4776 - هذا منكر
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”حسن اور حسین میرے بیٹے ہیں، جس نے ان دونوں سے محبت کی اس نے درحقیقت مجھ سے محبت کی، اور جس نے مجھ سے محبت کی اس سے اللہ نے محبت کی، اور جس سے اللہ نے محبت کی اسے وہ جنت میں داخل فرمائے گا، اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا، اور جس نے مجھ سے بغض رکھا اس سے اللہ نے بغض رکھا، اور جس سے اللہ نے بغض رکھا اسے وہ جہنم کی آگ میں ڈال دے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4832]
تخریج الحدیث: «إسناده ليس بالقوي، من أجل أبي الحسن محمد بن الحسن السبيعي، فيغلب على الظن أنه ابن سماعة الحضرمي الكوفي المترجم في "تاريخ بغداد" 2/ 584، وهذا قد روى عنه غير واحد من الحفاظ، لكن قال الدارقطني فيه: ليس بالقوي. قلنا: وقد تفرد بهذا الحديث بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 4832] [ترقيم الشركة 4804] [ترقيم العلميه 4776]

الحكم على الحديث:
إسناده ليس بالقوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16445
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ جَاءَ مِنْ بَدْرٍ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَهَلْ لَقِينَا إِلَّا عَجَائِزَ كَالْجُزُرِ الْمُعَقَّلَةِ فَنَحَرْنَاهَا؟ فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رَأَيْتُهُ كَأَنَّهُ تَفَقَّأَ فِيهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا ابْنَ أَخِي، لَا تَقُلْ ذَلِكَ، أُولَئِكَ الْمَلَأُ الْأَكْبَرُ مِنْ قُرَيْشٍ، أَمَا لَوْ رَأَيْتَهُمْ فِي مَجَالِسِهِمْ بِمَكَّةَ هِبَتَهُمْ". فَوَاللَّهِ، لَأَتَيْتُ مَكَّةَ فَرَأَيْتُهُمْ قُعُودًا فِي الْمَسْجِدِ فِي مَجَالِسِهِمْ، فَمَا قَدَرْتُ عَلَى أَنَّ أُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ مِنْ هَيْبَتِهِمْ، فَذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ رَأَيْتَهُمْ فِي مَجَالِسِهِمْ لَهِبْتَهُمْ".
قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعَاشِرَ النَّاسِ، أَحِبُّوا قُرَيْشًا ; فَإِنَّهُ مَنْ أَحَبَّ قُرَيْشًا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَ قُرَيْشًا فَقَدْ أَبْغَضَنِي، إِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيَّ قَوْمِي ; فَلَا أَتَعَجَّلُ لَهُمْ نِقْمَةً، وَلَا أَسْتَكْثِرُ لَهُمْ نِعْمَةً. اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهَا نَوَالًا، أَلَا إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى عَلِمَ مَا فِي قَلْبِي مِنْ حُبِّي لِقَوْمِي فَسَرَّنِي فِيهِمْ، قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ فَجَعَلَ الذِّكْرَ، وَالشَّرَفَ لِقَوْمِي، فِي كِتَابِهِ فَقَالَ: وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي: قَوْمِي، فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ الصِّدِّيقَ [مِنْ قَوْمِي] ، وَالشَّهِيدَ مِنْ قَوْمِي، وَالْأَئِمَّةَ مِنْ قَوْمِي، إِنِ اللَّهَ قَلَبَ الْعِبَادَ ظَهْرًا لِبَطْنٍ، فَكَانَ خَيْرَ الْعَرَبِ قُرَيْشٌ، وَهِيَ الشَّجَرَةُ الْمُبَارَكَةُ الَّتِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي كِتَابِهِ: مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ قُرَيْشٌا (أَصْلُهَا ثَابِتٌ) يَقُولُ: أَصْلُهَا كَرَمٌ (وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ) يَقُولُ: الشَّرَفُ الَّذِي شَرَّفَهُمُ اللَّهُ بِهِ بِالْإِسْلَامِ الَّذِي هَدَاهُمْ لَهُ، وَجَعَلَهُمْ أَهْلَهُ. ثُمَّ أَنْزَلُ فِيهِمْ سُورَةً مِنْ كِتَابِهِ مُحْكَمَةً: لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ".
قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذُكِرَتْ عِنْدَهُ قُرَيْشٌ بِخَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَرَّهُ، حَتَّى يَتَبَيَّنَ السُّرُورُ فِي وَجْهِهِ، وَكَانَ يَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ:" وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنٌ السَّلُولِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب آپ بدر سے تشریف لائے تھے، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: ہمارا سامنا بوڑھی عورتوں سے ہوا، جو بندھے ہوئے اونٹوں کی مانند تھیں، تو ہم نے انہیں ذبح کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کی رنگت تبدیل ہو گئی، یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آپ کے اوپر انار کا رس انڈیل دیا گیا ہو، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم اس طرح نہ کہو، وہ قریش سے تعلق رکھنے والے بڑے لوگ تھے، اگر تم مکہ میں انہیں ان کی محفلوں میں دیکھ لیتے، تو تم ان سے ہیبت زدہ ہو جاتے، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں مکہ آیا، میں نے ان لوگوں کو مسجد حرام کے پاس اپنی محفلوں میں بیٹھا ہوا دیکھا، تو مجھے یہ بھی قدرت حاصل نہیں ہو سکی کہ میں انہیں سلام کرتا اور اس کی وجہ ان لوگوں کی ہیبت تھی، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد آیا:
”اگر تم انہیں ان کی مخصوص محفلوں میں دیکھتے، تو ان سے ہیبت زدہ ہو جاتے۔“
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اے لوگوں کے گروہ! تم قریش سے محبت رکھو، کیونکہ جو شخص قریش سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا اور جو قریش سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض رکھے گا، بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے نزدیک میری قوم کو محبوب کر دیا ہے، تو میں ان سے انتقام لینے میں جلدی نہیں کروں گا، اور ان کے لئے کسی نعمت کو زیادہ نہیں سمجھتا، اے اللہ! تو نے قریش کے ابتدائی حصے کو سزا کا ذائقہ چکھایا تھا، تو ان کے آخری حصے کو عطیات کا ذائقہ چکھا دے، خبردار! اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ میرے دل میں کیا ہے؟ جو میرے دل میں اپنی قوم کے لئے محبت ہے، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان لوگوں کے بارے میں خوش کیا اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور عنقریب تم لوگوں سے حساب لیا جائے گا۔“
تو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں نصیحت اور شرف، میری قوم کے لئے مخصوص کیا اور ارشاد فرمایا:
”اور تم اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ! اور اپنے پر ان کے لئے جھکا کے رکھو، جو مومنین تمہاری پیروی کرتے ہیں۔“
اس سے مراد بھی، میری قوم کے لوگ ہیں، تو ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے صدیق کو میری قوم میں سے بنایا ہے، شہید کو میری قوم میں سے بنایا ہے، حکمرانوں کو میری قوم میں سے بنایا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ نے بندوں کے دل اُلٹ پلٹ کر دیکھے، تو عربوں میں سب سے بہتر قریش تھے اور یہی وہ مبارک درخت ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ارشاد فرمایا ہے:
”اس کی مثال ایک پاکیزہ کلمے کی طرح ہے، جو پاکیزہ درخت کی مانند ہوتا ہے، جس کی جڑ مضبوط ہوتی ہے اور اس کی شاخ آسمان میں ہوتی ہے۔“
اس سے مراد قریش ہیں، اس کی اصل مضبوط ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اس سے مراد ان کی اصل کا معزز ہونا ہے اور اس کی جڑ آسمان میں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، وہ شرف ہے جو اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کے حوالے سے دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی ہدایت نصیب کی اور انہیں اہل اسلام میں بنا دیا۔
پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں اپنی کتاب میں ایک پوری سورت نازل کی ہے: (ارشاد باری تعالی ہے:)
”قریش کو رغبت دی سردی اور گرمی کے (تجارتی) سفر کی رغبت ان کو دی، تو انہیں چاہیے کہ اس گھر کے پروردگار کی عبادت کریں جو (ان کے) بھوک کے عالم میں انہیں کھانے کے لیے دیتا ہے، اور خوف سے انہیں محفوظ رکھتا ہے۔“
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب بھی آپ کے سامنے قریش کا ذکر بھلائی کے حوالے سے کیا جاتا، تو اس بات پر آپ خوش ہوتے تھے، یہاں تک کہ خوشی کے آثار آپ کے چہرے سے ظاہر ہوتے تھے، آپ یہ آیت تلاوت کیا کرتے تھے:
”اور یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور تم سے عنقریب حساب لیا جائے گا۔“

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین سلولی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16445]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/17)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5052»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5963
«من أحب عليا فقد أحبني ومن أبغض عليا فقد أبغضني»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص علی سے محبت کرے اس نے مجھ سے محبت کی، اور جو علی سے بغض رکھے اس نے مجھ سے بغض رکھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5963]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك] عن سلمان. الصحيحة 1299.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20203
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الْأَذَنِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا أَبُو جَابِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُحَمَّدٍ شَيْخٌ مَكِّيٌّ ، عَنْ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ ، تَقُولُ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ أَحَبَّ عَلِيًّا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّ اللهَ، وَمَنْ أَبْغَضَ عَلِيًّا فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللهَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں گواہی دیتی ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس نے علی سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی، اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی، اور جس نے علی سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا، اور جس نے مجھ سے بغض رکھا اس نے اللہ سے بغض رکھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20203]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 380، حدیث 901»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2537
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا مَعْقِلُ بْنُ مَالِكٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمَّازٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حُبُّ قُرَيْشٍ إِيمَانٌ، وَبُغْضُهُمْ كُفْرٌ، وَحُبُّ الْعَرَبِ إِيمَانٌ، وَبُغْضُهُمْ كُفْرٌ، فَمَنْ أَحَبَّ الْعَرَبَ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَ الْعَرَبَ فَقَدْ أَبْغَضَنِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریش سے محبت ایمان ہے اور ان سے بغض کفر ہے، اور عربوں سے محبت ایمان ہے اور ان سے بغض کفر ہے؛ چنانچہ جس نے عربوں سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی، اور جس نے عربوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ثابت سے یہ حدیث صرف ہیثم نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2537]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الهيثم بن جماز ضعفه أحمد ويحيى بن معين والبزار «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 89» »
«قال الهيثمي: فيه الهيثم بن جماز وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 27؛ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 53» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7090، والبزار فى «مسنده» برقم: 6997»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الهيثم بن جماز متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں