الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 509 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
المعجم الاوسط: 509
سنن ترمذی: 1448
سنن ابن ماجہ: 2591
بلوغ المرام: 1057
سنن دارمی: 2347
الجامع الكامل: 6989
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5402
1 تا 10
حدیث نمبر: 509
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ قَالَ: نَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَمْلَى عَلَيَّ عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ مِنْ حِفْظِهِ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَيْسَ عَلَى مُنْتَهِبٍ، وَلَا مُخْتَلِسٍ، وَلَا خَائِنٍ قَطْعٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو مَعْمَرٍ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَيْسَ عَلَى مُنْتَهِبٍ، وَلَا مُخْتَلِسٍ، وَلَا خَائِنٍ قَطْعٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو مَعْمَرٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی اعلانیہ لوٹ مار کرنے والے، اچک کر لے جانے والے اور خیانت کرنے والے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہے۔“
اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف یونس رحمہ اللہ نے، اور یونس رحمہ اللہ سے صرف ابن وہب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ان سے اس کی روایت کرنے میں ابو معمر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 509]
اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف یونس رحمہ اللہ نے، اور یونس رحمہ اللہ سے صرف ابن وہب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ان سے اس کی روایت کرنے میں ابو معمر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 509]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: غريب جدا مع عدالة رواته فلا تنبغي الرواية إلا من كتاب فإني أرى ابن وهب مع حفظه وهم فيه «سير أعلام النبلاء، ج 15، ص 489» »
«قال الشوكاني: يتقوى بغيره «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 332» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2612»
«قال الشوكاني: يتقوى بغيره «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 332» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2612»
الحكم على الحديث:
غريب جدًّا، وهم فيه ابن وهب
حدیث نمبر: 1448
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ , عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ عَلَى خَائِنٍ , وَلَا مُنْتَهِبٍ , وَلَا مُخْتَلِسٍ , قَطْعٌ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ , وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ , وَقَدْ رَوَاهُ مُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ , وَمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ هُوَ: بَصْرِيٌّ أَخُو عَبْدِ الْعَزِيزِ الْقَسْمَلِيِّ , كَذَا قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيّ.
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے، ڈاکو اور اچکے کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- مغیرہ بن مسلم نے ابن جریج کی حدیث کی طرح اسے ابوزبیر سے، ابوزبیر نے جابر رضی الله عنہ سے اور جابر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے،
۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1448]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- مغیرہ بن مسلم نے ابن جریج کی حدیث کی طرح اسے ابوزبیر سے، ابوزبیر نے جابر رضی الله عنہ سے اور جابر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے،
۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1448]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الحدود 13 (4391)، سنن النسائی/قطع السارق 14 (4974)، سنن ابن ماجہ/الحدود 26 (2591)، (تحفة الأشراف: 2800)، و مسند احمد (3/380)، سنن الدارمی/الحدود 8 (2356) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کسی محفوظ جگہ سے جہاں مال اچھی طرح سے چھپا کر رکھا گیا مال چرانا «سرقہ» ہے اور خیانت، اچکنا اور ڈاکہ زنی یہ سب کے سب «سرقہ» کی تعریف سے خارج ہیں، لہٰذا ان کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے، «خائن» اسے کہتے ہیں جو خفیہ طریقہ پر مال لیتا رہے اور مالک کے ساتھ خیر خواہی اور ہمدردی کا اظہار کرے۔ حدیث میں مذکورہ جرائم پر حاکم جو مناسب سزا تجویز کرے گا وہ نافذ کی جائے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2589)
حدیث نمبر: 4974
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ مَخْلَدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى خَائِنٍ، وَلَا مُنْتَهِبٍ، وَلَا مُخْتَلِسٍ قَطْعٌ"، لَمْ يَسْمَعْهُ سُفْيَانُ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرِ.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امانت میں خیانت کرنے والے، علانیہ لوٹ کر لے جانے اور اچک لینے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا“ ۱؎۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) اسے سفیان نے ابو الزبیر سے نہیں سنا۔ (اس کی دلیل اگلی سند ہے) [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4974]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے، لوٹنے والے اور جھپٹ کر چھین لینے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ سفیان (ثوری) نے ابو الزبیر سے نہیں سنا۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4974]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2761) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: خیانت، اچک لینے اور چھین لینے میں اسی لیے ہاتھ کاٹنا نہیں ہے کہ ان سب کے اندر یہ ممکن ہے کہ ان کو انجام دینے والوں پر آسانی سے اور جلد قابو پایا جا سکتا ہے اور گواہی قائم کی جا سکتی ہے، برخلاف چوری کے، اس لیے کہ چوری کا جرم زیادہ سنگین ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لم يسمعه سفيان من أبي الزبير
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 4975
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى خَائِنٍ، وَلَا مُنْتَهِبٍ، وَلَا مُخْتَلِسٍ قَطْعٌ"، وَلَمْ يَسْمَعْهُ أَيْضًا ابْنُ جُرَيْجٍ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرِ.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امانت میں خیانت کرنے والے، لوٹ لے جانے اور اچک لینے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا“۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) اسے ابن جریج نے بھی ابو الزبیر سے نہیں سنا، (اس کے متعلق مؤلف کی وضاحت آگے آ رہی ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4975]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے، لوٹ ڈالنے والے اور جھپٹنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ ابن جریج نے بھی ابو الزبیر سے نہیں سنا۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4975]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحدود 13 (4391)، سنن الترمذی/الحدود 18 (1448)، سنن ابن ماجہ/الحدود 26 (2591)، (تحفة الأشراف: 2800) مسند احمد (3/380)، سنن الدارمی/الحدود 8 (2356)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 4976، 4977) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح ولم يسمعه أيضا ابن جريج من أبي الزبير
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 4978
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ رَوْحٍ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى مُخْتَلِسٍ، وَلَا مُنْتَهِبٍ، وَلَا خَائِنٍ قَطْعٌ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ تو اچک کر لے جانے والے کا، نہ کسی لوٹنے والے کا، اور نہ ہی کسی خائن کا ہاتھ کاٹا جائے گا“۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4978]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جھپٹ مار کر چھیننے والے، لوٹ ڈالنے والے (ڈاکو) اور خیانت کرنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4978]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2967) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 2591
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يُقْطَعُ الْخَائِنُ وَلَا الْمُنْتَهِبُ وَلَا الْمُخْتَلِسُ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خائن، لٹیرے اور چھین کر بھاگنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2591]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ خیانت کرنے والے کا ہاتھ کاٹا جائے، نہ چھیننے والے کا اور نہ اچکنے والے کا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2591]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحدود 13 (4391، 4392)، سنن الترمذی/الحدود 18 (1448)، سنن النسائی/قطع السارق 10 (4975)، (تحفة الأشراف: 2800)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/380)، سنن الدارمی/الحدود 8 (4988) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1057
وعن جابر رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «ليس على خائن ولا مختلس ولا منتهب قطع» رواه أحمد والأربعة وصححه الترمذي وابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” خیانت کرنے والے، چھین کر لے جانے والے اور اچک کر لے جانے والے کے لیے قطع ید کی سزا نہیں ہے۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1057]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1057]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الحدود، باب القطع في الخلسة والخيانة، حديث:4391، والترمذي، الحدود، حديث:1448، والنسائي، قطع السارق، حديث:4978، وابن ماجه، الحدود، حديث:2591، وأحمد:3 /380، وابن حبان (الإحسان):6 /316، حديث:4440.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2347
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، قَالَ جَابِرٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَيْسَ عَلَى الْمُنْتَهِبِ، وَلَا عَلَى الْمُخْتَلِسِ، وَلَا عَلَى الْخَائِنِ قَطْعٌ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُچک کر لے جانے والے، اور چھین کر لے جانے والے، اور خیانت کرنے والے کے لئے قطع ید کی سزا نہیں ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2347]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «حديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2356] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4391] ، [ترمذي 1448] ، [نسائي 4987] ، [ابن ماجه 2591] ، [ابن حبان 4456] ، [الموارد 1502]
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4391] ، [ترمذي 1448] ، [نسائي 4987] ، [ابن ماجه 2591] ، [ابن حبان 4456] ، [الموارد 1502]
وضاحت: (تشریح حدیث 2346)
«منتهب على الاعلان جبرًا» بزورِ بازو کسی سے مال چھین لینے والے کو کہتے ہیں (یعنی ڈاکو)، اور «مختلس» : گرہ کٹ کو کہتے ہیں جو اچانک کسی سے بٹوہ وغیرہ چھین اور جھپٹ کر رفو چکر ہو جائے، اور خائن وہ ہے کہ اس کے سپرد کوئی چیز ادھار یا امانت کے طور پر رکھی جائے اور وہ اس کا انکار کر دے یا بہانہ بنا دے کہ ضائع ہو گئی اور ہڑپ کر جائے، نیز مالک کے مال میں سے کچھ چرا لینا اور اپنے آپ کو چاپلوسی کر کے امانت دار ظاہر کرنا بھی خائن کی تعریف میں آتا ہے۔
ان تینوں افراد کے ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے لیکن قید اور کوڑے وغیرہ کی قرارِ واقعی سزا دی جائے گی تاکہ ان جرائم سے دور رہیں کیونکہ ڈاکہ زنی، جیب کترنا، اور خیانت سب بڑے جرم ہیں اور معاشرے میں اس سے افراتفری پھیلتی ہے، لہٰذا ان کو سزا ضرور دی جائے گی۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بزورِ بازو زبردستی مال چھین کر لے جانے والا، یا اچانک جھپٹا مار کر لے جانے والا اور خائن کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، کچھ علماء نے خیانت کرنے والے اور جیب کترے یا گرہ کٹ کے بارے میں کہا کہ ان کا ہاتھ کاٹا جائے گا کیونکہ یہ چوری کی حد میں آتا ہے، بہرحال اگر مال محفوظ جگہ سے چوری کیا اور وہ ربع دینار سے زیادہ مالیت کا ہو، اور عدالت میں آئے تو ایسے شخص کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔
والله اعلم۔
«منتهب على الاعلان جبرًا» بزورِ بازو کسی سے مال چھین لینے والے کو کہتے ہیں (یعنی ڈاکو)، اور «مختلس» : گرہ کٹ کو کہتے ہیں جو اچانک کسی سے بٹوہ وغیرہ چھین اور جھپٹ کر رفو چکر ہو جائے، اور خائن وہ ہے کہ اس کے سپرد کوئی چیز ادھار یا امانت کے طور پر رکھی جائے اور وہ اس کا انکار کر دے یا بہانہ بنا دے کہ ضائع ہو گئی اور ہڑپ کر جائے، نیز مالک کے مال میں سے کچھ چرا لینا اور اپنے آپ کو چاپلوسی کر کے امانت دار ظاہر کرنا بھی خائن کی تعریف میں آتا ہے۔
ان تینوں افراد کے ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے لیکن قید اور کوڑے وغیرہ کی قرارِ واقعی سزا دی جائے گی تاکہ ان جرائم سے دور رہیں کیونکہ ڈاکہ زنی، جیب کترنا، اور خیانت سب بڑے جرم ہیں اور معاشرے میں اس سے افراتفری پھیلتی ہے، لہٰذا ان کو سزا ضرور دی جائے گی۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بزورِ بازو زبردستی مال چھین کر لے جانے والا، یا اچانک جھپٹا مار کر لے جانے والا اور خائن کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، کچھ علماء نے خیانت کرنے والے اور جیب کترے یا گرہ کٹ کے بارے میں کہا کہ ان کا ہاتھ کاٹا جائے گا کیونکہ یہ چوری کی حد میں آتا ہے، بہرحال اگر مال محفوظ جگہ سے چوری کیا اور وہ ربع دینار سے زیادہ مالیت کا ہو، اور عدالت میں آئے تو ایسے شخص کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔
والله اعلم۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: حديث صحيح
حدیث نمبر: 4457
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ الْعَابِدُ بِحِمْصَ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِِهَابٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى مُنْتَهِبٍ، وَلا مُخْتَلِسٍ، وَلا خَائِنٍ قَطْعٌ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اچک لینے والے، چھین لینے والے اور خیانت کرنے والے شخص کو (ہاتھ) کاٹنے (کی) سزا نہیں دی جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4457]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4456، 4457، 4458، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4986، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4391، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1448، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2591، 3935، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17384، 17385، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3411، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14574» «رقم طبعة با وزير 4440»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 4458
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِحِرَّانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الْمُخْتَلِسِ، وَلا عَلَى الْخَائِنِ قَطْعٌ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چھین لینے والے شخص اور خیانت کرنے والے شخص کو (ہاتھ کاٹنے) کی سزا نہیں دی جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4458]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4456، 4457، 4458، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4986، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4391، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1448، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2591، 3935، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17384، 17385، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3411، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14574» «رقم طبعة با وزير 4441»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الشيخين