🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6472 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 6472
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 851
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6472
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ابْنِ بِنْتِ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، نَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ ، حَدَّثَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: بَشِّرِ النَّاسَ أَنَّهُ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، وَلَا عَنْ بُكَيْرٍ إِلَّا ابْنُهُ مَخْرَمَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ I ".
ابو حرب بن زید بن خالد الجہنی رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیغام دے کر بھیجا کہ: ”لوگوں کو خوشخبری سنا دیں کہ جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں“ کہا، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حرب بن زید بن خالد سے صرف بکیر بن عبد اللہ رحمہ اللہ نے اور بکیر رحمہ اللہ سے صرف ان کے صاحبزادے مخرمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ قدامہ بن محمد اشجعی رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6472]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10883، 10884، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5262»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 851
«أذن في الناس أنه من شهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له مخلصا دخل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں یہ اعلان کر دو کہ جس شخص نے خلوصِ دل سے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [البزار ع] عن عمر. الصحيحة 1135.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں