الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 679 (کل: 25 مقامات، 15 کتب)
سنن ترمذی: 2255
معجم صغیر للطبرانی : 1163
مشکوۃ المصابیح: 4957
مصنف ابن ابی شیبہ: 31819
الفتح الربانی: 9122
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12121
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1502
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3838
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7411
1 تا 10
حدیث نمبر: 679
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ: نَا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا، إِنْ كَانَ مَظْلُومًا فَانْصُرْهُ عَلَى مَنْ ظَلَمَهُ، وَإِنْ كَانَ ظَالِمًا فَرُدَّهُ عَنِ الظُّلْمِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَدِيجٍ إِلَّا جَعْفَرٌ .
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا، إِنْ كَانَ مَظْلُومًا فَانْصُرْهُ عَلَى مَنْ ظَلَمَهُ، وَإِنْ كَانَ ظَالِمًا فَرُدَّهُ عَنِ الظُّلْمِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَدِيجٍ إِلَّا جَعْفَرٌ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی مدد کرو، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم؛ اگر وہ مظلوم ہو تو اس کی اس کے خلاف مدد کرو جس نے اس پر ظلم کیا، اور اگر وہ ظالم ہو تو اسے ظلم سے باز رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خدیج رحمہ اللہ سے صرف جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 679]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خدیج رحمہ اللہ سے صرف جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 679]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3518، 4905، 4907، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2584، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5990، 6582، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8812، 10747، 11535، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3315، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2795، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17939، 20530، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14691، 14857، 15361، 15456، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1814، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1275، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1824، 1957، 1959، 1986، 1987، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18041، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3208»
حدیث نمبر: 2443
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ، وَحُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا".
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا، انہیں عبیداللہ بن ابی بکر بن انس اور حمید طویل نے خبر دی، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اپنے بھائی کی مدد کرو وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ [صحيح البخاري/کتاب المظالم والغصب/حدیث: 2443]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے بھائی کی مدد کرو، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ [صحيح البخاري/کتاب المظالم والغصب/حدیث: 2443]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2444
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا نَنْصُرُهُ مَظْلُومًا، فَكَيْفَ نَنْصُرُهُ ظَالِمًا؟ قَالَ: تَأْخُذُ فَوْقَ يَدَيْهِ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا، ان سے حمید نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ صحابہ نے عرض کیا، یا رسول اللہ! ہم مظلوم کی تو مدد کر سکتے ہیں۔ لیکن ظالم کی مدد کس طرح کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ظلم سے اس کا ہاتھ پکڑ لو (یہی اس کی مدد ہے)۔ [صحيح البخاري/کتاب المظالم والغصب/حدیث: 2444]
حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے بھائی کی مدد کرو، خواہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ مظلوم ہو تو اس کی مدد کریں گے لیکن ظالم کی مدد کس طرح کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ظلم کرنے سے) اس کا ہاتھ پکڑ لو، یعنی اسے ظلم سے روکو۔“ [صحيح البخاري/کتاب المظالم والغصب/حدیث: 2444]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6952
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَان، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ الله بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولُ اللهِ، أَنْصُرُهُ إِذَا كَانَ مَظْلُومًا، أَفَرَأَيْتَ إِذَا كَانَ ظَالِمًا كَيْفَ أَنْصُرُهُ؟، قَالَ: تَحْجُزُهُ أَوْ تَمْنَعُهُ مِنَ الظُّلْمِ، فَإِنَّ ذَلِكَ نَصْرُهُ".
ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سعید بن سلیمان واسطی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا، کہا ہم کو عبیداللہ بن ابی بکر بن انس نے خبر دی اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ ایک صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جب وہ مظلوم ہو تو میں اس کی مدد کروں گا لیکن آپ کا کیا خیال ہے جب وہ ظالم ہو گا پھر میں اس کی مدد کیسے کروں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس وقت تم اسے ظلم سے روکنا کیونکہ یہی اس کی مدد ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الإكراه/حدیث: 6952]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی مدد کرو، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ ایک آدمی نے پوچھا: ”اللہ کے رسول! جب وہ مظلوم ہوگا تو میں اس کی مدد کروں گا، آپ کے خیال کے مطابق میں ظالم کی مدد کیسے کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت اسے ظلم سے باز رکھنا ہی اس کی مدد کرنا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الإكراه/حدیث: 6952]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2255
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُكْتِبُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا "، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَصَرْتُهُ مَظْلُومًا، فَكَيْفَ أَنْصُرُهُ ظَالِمًا؟ قَالَ: " تَكُفُّهُ عَنِ الظُّلْمِ فَذَاكَ نَصْرُكَ إِيَّاهُ "، قَالَ: وَفِي الْبَابِ عَنْ عَائِشَةَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم“، صحابہ نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے مظلوم ہونے کی صورت میں تو اس کی مدد کی لیکن ظالم ہونے کی صورت میں اس کی مدد کیسے کروں؟ آپ نے فرمایا: ”اسے ظلم سے باز رکھو، اس کے لیے یہی تمہاری مدد ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عائشہ رضی الله عنہا سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2255]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عائشہ رضی الله عنہا سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2255]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المظالم 4 (2443، 2444)، والإکراہ 7 (6952)، (تحفة الأشراف: 751)، و مسند احمد (3/99، 201، 224) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2449) ، الروض النضير (32)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1163
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الصُّوفِيِّ الأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، صَاحِبُ الْمُصَلَّى ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَن ِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْصُرُهُ مَظْلُومًا، فَكَيْفَ أَنْصُرُهُ ظَالِمًا؟، قَالَ: تَرُدُّهُ عَنِ الظُّلْمِ، فَإِنَّ ذَلِكَ نَصْرُهُ مِنْكَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْقَاسِمِ، إِلا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ صَاحِبُ مُصَلَّى الْمَهْدِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، مِثْلَهُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی مدد کرو چاہے وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مظلوم کی تو میں مدد کروں گا لیکن ظالم کی کیسے مدد کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کو ظلم سے روک لے، یہی اس کی تیری طرف سے مدد ہو گی۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب البر و الصلة/حدیث: 1163]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2443، 2444، 6952، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5167، 5168، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2255، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11626، 11627، 20234، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12130، 13280،، والطبراني فى «الصغير» برقم: 576، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3838، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1401، والبزار فى «مسنده» برقم: 7458»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4957
4957 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْصُرُهُ مَظْلُومًا، فَكَيْفَ أَنْصُرُهُ ظَالِمًا؟ قَالَ:"تَمْنَعُهُ مِنَ الظُّلْمِ، فَذَلِكَ نَصْرُكَ إِيَّاهُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے (مسلمان) بھائی کی مدد کرو، وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں مظلوم کی تو مدد کروں گا لیکن ظالم کی مدد کیسے کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اسے ظلم سے روکنا، یہی تمہارا اس کی مدد کرنا ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4957]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6952) و مسلم (2584/62)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 11949
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا عَنْ أَنَسٍ ، وَيُونُسُ ، عَنْ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا أَنْصُرُهُ مَظْلُومًا، فَكَيْفَ أَنْصُرُهُ إِذَا كَانَ ظَالِمًا؟، قَالَ:" تَحْجُزُهُ، تَمْنَعُهُ، فَإِنَّ ذَلِكَ نَصْرُهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے بھائی کی مدد کیا کرو، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم، کسی نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مظلوم کی مدد کرنا تو سمجھ میں آتا ہے، ظالم کی کیسے مدد کریں؟ فرمایا اسے ظلم کرنے سے روکو، یہی اس کی مدد ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11949]
الحكم على الحديث:
اسناد الاول صحيح، خ : 2443، 5952، وإسناده الثاني. هشيم عن يونس عن الحسن البصري. مرسل
حدیث نمبر: 13079
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا" قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا نَنْصُرُهُ مَظْلُومًا، فَكَيْفَ نَنْصُرُهُ ظَالِمًا؟ قَالَ: تَمْنَعُهُ مِنَ الظُّلْمِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے بھائی کی مدد کیا کرو، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم، کسی نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مظلوم کی مدد کرنا تو سمجھ میں آتا ہے، ظالم کی مدد کیسے کریں؟ فرمایا اسے ظلم کرنے سے روکو، یہی اس کی مدد ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13079]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2443.
ترقیم عوامۃ: 30450 ترقیم الشثری: -- 31819
حدثنا جرير ، عن مغيرة ، عن الاسلع بن حي قال: كنت بالمدينة اطلب دما لي، فقلت لابي هريرة : ادع الله ان ينصرني، فقال: اللهم إن كان مظلوما فانصره، وإن كان ظالما فانصر عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (الأصلع).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (مالي).
(٣) مجهول؛ لجهالة الأسلع بن حي.
حضرت اسلع بن حیّ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ میں تھا۔ میں اپنے لیے خون تلاش کر رہا تھا، پس میں نے حضرت ابوہریرہ سے درخواست کی کہ آپ اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ میری مدد فرمائے تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! اگر یہ مظلوم ہے تو اس کی مدد فرما۔ اور اگر یہ ظالم ہے تو اس کے خلاف مدد فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31819]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 30450»