🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6974 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 6974
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5121
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6974
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُطَهَّرُ بْنُ الْحَكَمِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَطَرٍ ، حَدَّثَنِي الْحَسَنُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فِي قَوْلِهِ: إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا أَنَّهَا نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْجِعَهُ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَأَصْحَابُهُ قَدْ خَالَطَهُمُ الْحُزْنُ وَالْكَآبَةُ، قَدْ حِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَنَاسِكِهِمْ، وَنَحَرُوا الْبُدْنَ بِالْحُدَيْبِيَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُنْزِلَتْ عَلَيَّ آيَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا، فَقَرَأَهَا عَلَيْهِمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: هَنِيئًا مَرِيئًا لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ مِنَ اللهِ، لَكَ مَا يَفْعَلُ بِكَ، فَمَا يَفْعَلُ بِنَا؟ فَأَنْزَلَ اللهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ: لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
=
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ ”بے شک ہم نے آپ کو کھلی فتح عطا فرمائی“ کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حدیبیہ سے واپسی کے سفر کے دوران نازل ہوئی، اس حال میں کہ آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم پر غم اور افسردگی غالب تھی کیونکہ ان کے اور ان کے مناسکِ عمرہ کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی تھی اور انہوں نے اپنے قربانی کے اونٹ حدیبیہ ہی میں نحر کر دیے تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر ایک ایسی آیت نازل ہوئی ہے جو مجھے پوری دنیا سے زیادہ محبوب ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے پوری آیت تلاوت فرمائی۔ اس پر لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ کی طرف سے آپ کو یہ مبارک اور خوشگوار ہو، (اس آیت میں) آپ کے لیے تو بیان کر دیا گیا کہ اللہ آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمائے گا، لیکن ہمارے ساتھ کیا کیا جائے گا؟“ تو اسی دن اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ﴾ ”تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے باغات میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں“ آیت کے آخر تک۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6974]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4172، 4834، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1786، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 370، 371، 6410، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3733، 3734، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11434، 11438، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3263، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10197، 10196، 18878، 18879، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12410، 12569، 12976، 13235، 13449، 13846، 14125، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2932، 3045، 3202، 3204، 3253، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1188، والبزار فى «مسنده» برقم: 7015، 7055، 7056، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37993، 38028، 38092، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4055، 4056، 5766، 5767، (10/233)، (14/472) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2878، 9026»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5121
«لقد أنزلت علي الليلة سورة لهي أحب إلي مما طلعت عليه الشمس: {إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحاً مُبِيناً}» ‏‏‏‏
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آج رات مجھ پر ایک ایسی سورت نازل ہوئی ہے جو مجھے ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے: «إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِینًا» ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5121]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ ت] عن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں