الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7630 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 7630
سنن ابوداود: 3454
سنن نسائی: 4470
حدیث نمبر: 7630
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ الرَّازِيُّ ، نَا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: لَقِيَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ ، فَأَخَذَ بِيَدِي وَصَافَحَنِي، وَضَحِكَ فِي وَجْهِي، ثُمَّ قَالَ: تَدْرِي لِمَ أَخَذْتُ بِيَدِكَ؟ قُلْتُ: لَا، إِلَّا أَنِّي ظَنَنْتُكَ لَمْ تَفْعَلْهُ إِلَّا لِخَيْرٍ، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَنِي فَفَعَلَ بِي ذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ: I " أَتَدْرِي لِمَ فَعَلْتُ بِكَ ذَلِكَ؟ I " فَقُلْتُ: لَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْمُسْلِمَيْنِ إِذَا الْتَقَيَا وَتَصَافَحَا وَضَحِكَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي وَجْهِ صَاحِبِهِ، لَا يَفْعَلَانِ ذَلِكَ إِلَّا لِلهِ، لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يُغْفَرَ لَهُمَا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ I ".
ابو داود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ مجھ سے ملے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر مصافحہ کیا اور میرے سامنے مسکرائے، پھر کہا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں نے تمہارا ہاتھ کیوں پکڑا؟“ میں نے کہا: ”نہیں، البتہ میرا گمان ہے کہ آپ نے یہ بھلائی ہی کے لیے کیا ہوگا۔“ تو انہوں نے کہا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے ملے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ ایسے ہی کیا تھا، پھر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو میں نے تمہارے ساتھ ایسا کیوں کیا؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں، مصافحہ کرتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک دوسرے کے سامنے مسکراتا ہے، اور وہ یہ سب صرف اللہ کے لیے کرتے ہیں، تو وہ جدا نہیں ہوتے یہاں تک کہ ان دونوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مالک بن مغول سے فرات بن خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7630]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مالک بن مغول سے فرات بن خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7630]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه وأبو داود الراوي عن البراء متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 37» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 5211، 5212، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2727، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3703، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13703، 13701، 13702، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18845، 18846، 18893، 18999، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 787، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1673، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26231، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 527، 8339»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 5211، 5212، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2727، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3703، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13703، 13701، 13702، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18845، 18846، 18893، 18999، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 787، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1673، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26231، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 527، 8339»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه أبو داود الراوي عن البراء متروك
حدیث نمبر: 3454
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ، مَا لَمْ يَفْتَرِقَا إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بائع اور مشتری میں سے ہر ایک کو بیع قبول کرنے یا رد کرنے کا اختیار ہوتا ہے جب تک کہ وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہو جائیں ۱؎ مگر جب بیع خیار ہو ۲؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3454]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خریدنے اور بیچنے والوں میں سے دونوں کو اختیار حاصل ہوتا ہے (کہ وہ اپنے سودے کو منسوخ کر دیں) جب تک کہ جدا نہ ہو جائیں، سوائے اس کے کہ سودا ہی اختیار کا ہو۔ (یعنی جدا ہونے کے بعد کی جتنی زیادہ یا کم مدت وہ آپس میں طے کر لیں اختیار قائم رہے گا)“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3454]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/البیوع 42 (2107)، 43 (2109)، 44 (2111)، 45 (2112)، 46 (2113)، صحیح مسلم/البیوع 10 (1531)، (تحفة الأشراف: 8341، 8282)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/البیوع 26 (1245)، سنن ابن ماجہ/التجارات 17 (2181)، موطا امام مالک/البیوع 38 (79)، مسند احمد (2/4، 9، 52، 54، 73، 119، 135) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی عقد کو فسخ کرنے سے پہلے مجلس عقد سے اگر بائع اور مشتری دونوں جسمانی طور پر جدا ہوگئے تو بیع لازم ہو جائے گی اس کے بعد ان دونوں میں سے کسی کو فسخ کا اختیار حاصل نہیں ہو گا۔
۲؎: یعنی خیار کی شرط کر لی ہو تو مجلس علیحدگی کے بعد بھی شروط کے مطابق خیار باقی رہے گا۔
۲؎: یعنی خیار کی شرط کر لی ہو تو مجلس علیحدگی کے بعد بھی شروط کے مطابق خیار باقی رہے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2111) صحيح مسلم (1531)
حدیث نمبر: 4470
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ، مَا لَمْ يَفْتَرِقَا، إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خریدنے اور بیچنے والا جب تک الگ الگ نہ ہو جائیں دونوں کو اپنے ساتھی پر اختیار رہتا ہے، سوائے اس بیع کے جس میں اختیار کی شرط ہو“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4470]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرید و فروخت کرنے والے دو اشخاص میں سے ہر ایک کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ جدا ہونے سے قبل سودا واپس کرے، البتہ بیع خیار میں ایسے نہیں ہوتا۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4470]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البیوع 10 (1531)، سنن ابی داود/البیوع 53 (3454)، (تحفة الأشراف: 8341)، مسند احمد (1/56) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی: وہ معاملہ جس میں طرفین سے یہ طے ہو کہ فلان تاریخ تک یا اتنے دن تک معاملہ کو ختم کرنے کا اختیار رہے گا، اس معاملہ میں مقررہ مدت تک حق اختیار اور حاصل رہے گا، باقی دیگر معاملات میں صرف معاملہ کی مجلس ختم ہونے تک اختیار رہے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه