🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7919 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
المعجم الاوسط: 7919
سنن دارمی: 2895
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 348
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4486
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4986
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7919
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى الْفَرْوِيُّ ، ثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ قَالَ: قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ : حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُفْرٌ بِامْرِئٍ ادِّعَاؤُهُ إِلَى نَسَبٍ لَا يُعْرَفُ، وَجَحْدُهُ، وَإِنْ دَقَّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو ضَمْرَةَ .
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شخص کا ایسے نسب کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنا جو معروف نہ ہو، یا اپنے (اصل) نسب کا انکار کرنا، خواہ وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو، کفر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے ابوضمرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7919]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: من رواية عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 97» »
«قال الهيثمي: فيه عند الطبراني في الصغير والأوسط أنه قال كفر بامرئ وهو من رواية عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 97» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2744، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7140، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1072»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2895
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، قَالَ: "كُفْرٌ بِاللَّهِ ادِّعَاءٌ إِلَى نَسَبٍ لَا يُعْرَفُ، وَكُفْرٌ بِاللَّهِ تَبَرُّؤٌ مِنْ نَسَبٍ وَإِنْ دَقَّ.
سیدنا ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: غیر معروف نسب کا دعویٰ کرنا اللہ کے ساتھ کفر ہے، اسی طرح کسی نسب سے براءت ظاہر کرنا چاہے وہ ذرا سا ہی ہو اللہ کے ساتھ کفر ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2895]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح على شرط البخاري، [مكتبه الشامله نمبر: 2903] »
اس اثر کی سندعلی شرط البخاری ہے، پہلے جملے کا شاہد بخاری میں موجود ہے، دوسرا جملہ بھی معنی کے لحاظ سے صحیح ہے۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [ابن أبى شيبه 6160] ، [طبراني فى الأوسط 8570] ، [مجمع الزوائد 350، 352] و [الخطيب 144/3] و [ابن عدي فى الكامل 1710/7]
وضاحت: (تشریح حدیث 2894)
اپنے آپ کو کسی دوسرے خاندان یا قبیلے کی طرف منسوب کرنا، کسی قبیلے یا خاندان کا فرد ہونے کے باوجود اس سے انکار کرنا، دونوں صورتیں حرام ہیں، مثلاً کوئی بزاز، حجام یا حداد قبیلے کا فرد شرم کے مارے اپنے قبیلے سے انکار کرے یا اپنا نام کسی ایسے قبیلے کی طرف منسوب کرے جو اس کا خاندان و قبیلہ ہے ہی نہیں، جیسے قریشی، ہاشمی یا سید وغیرہ لگا کر لوگ اپنا انتساب ان معزز قبائل کی طرف کرتے ہیں تاکہ عزت و وقار ملے تو ایسا کرنا الله تعالیٰ کے ساتھ کفر ہے، جھوٹ اور افتراء ہے، اس سے بچنا چاہیے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 348
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُفْرٌ تَبَرُّؤٌ مِنْ نَسَبٍ وَإِنْ دَقَّ، وَادِّعَاءُ نَسَبٍ لَا يُعْرَفُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كُفْرٌ بِامْرِئٍ"، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نسب سے برات کا اظہار کرنا، کفر ہے، خواہ وہ نسب کتنا ہی ہلکا کیوں نہ ہو، اور (کسی) ایسے نسب کا دعوی کرنا، جو معروف نہ ہو (یہ بھی کفر ہے)“
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کی یہ چیز کفر ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ روایت عمرو بن شعیب نے، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 348]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 215/2 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2818 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 108/1 اورده المؤلف فى زوائد المستد 136، أخرجه مسند أحمد برقم: 6980، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7915، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1028»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4486
«كفر بامرئ ادعاء نسب لا يعرف أو جحده وإن دق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی آدمی کے حق میں یہ کفر ہے کہ وہ ایسے نسب کا دعویٰ کرے جو معلوم نہ ہو، یا اپنے نسب کا انکار کرے خواہ وہ کتنا ہی معمولی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4486]
تخریج الحدیث: «(حسن) [هـ] عن ابن عمرو. الروض النضير 587: الترغيب 3/88: حم، طص، طس.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4986
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: " كُفْرٌ بِاللَّهِ ادِّعَاءُ نَسَبٍ لَا يُعْرَفُ، وَكُفْرٌ بِاللَّهِ تَبَرُّؤٌ مِنْ نَسَبٍ وَإِنْ دَقَّ ".
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کسی ایسے نسب کا (جھوٹا) دعویٰ کرنا جو (حقیقت میں) معلوم نہ ہو اللہ کے ساتھ کفر ہے، اور اپنے (اصل) نسب سے اظہارِ براءت کرنا بھی اللہ کے ساتھ کفر ہے خواہ وہ نسب کتنا ہی معمولی یا غیر معروف کیوں نہ ہو۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الولاء/حدیث: 4986]
تخریج الحدیث: «يحيى وشعبة والأعمش وعبد الله بن مرة وأبو معمر عبد الله بن سخبرة ثقات (من الحفظ)؛ في سماع أبي معمر من أبي بكر نظر»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں