🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8183 (کل: 66 مقامات، 13 کتب)
المعجم الاوسط: 8183، 1202، 1897، 1930، 2091، 2978، 3227، 3331، 3364، 3381، 3862، 5759، 7281، 7293، 9028، 9281
سنن ترمذی: 2257، 2951
سنن ابن ماجہ: 32
مسند اسحاق بن راہویہ: 746
سنن دارمی: 242، 612
مشکوۃ المصابیح: 232
مسند احمد: 2675، 2974، 3024، 6592، 12154، 12800، 13100، 13189، 13980
مسند الشهاب: 550، 554، 563
مصنف ابن ابی شیبہ: 27935
الفتح الربانی: 309، 8461، 9907
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 617، 623، 624، 632، 634، 637، 639، 640، 641، 642، 643، 644، 646، 650، 651، 678، 12070
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 260، 631، 2338، 2721، 2909، 4001، 4070، 4076
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 308، 314
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 639
وَعَنْ نُبَيْطِ بْنِ شَرِيطٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَشَيْخُهُ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نُبَيْطٍ كَذَّبَهُ صَاحِبُ الْمِيزَانِ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا الصَّحَابِيَّ.
سیدنا نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص میں جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس میں امام طبرانی کے استاد أحمد بن اسحاق بن ابراہیم بن نبیط کو ”میزان“ کے مصنف نے جھوٹا قرار دیا ہے اور اس کی سند کے بقیہ راویوں میں سے صحابی رسول کے علاوہ اور کسی راوی کا ذکر کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 30/155/2، أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، اس کا ایک راوی
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 640
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَقُولُ لِأَبِي مُوسَى: أَنْشُدُكَ اللَّهَ أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ"؟ فَسَكَتَ أَبُو مُوسَى، وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَيُقَالُ لَهُ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ.
ابومریم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ خاموش رہے اور انہوں نے کچھ نہیں کہا:۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن حزوّر ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، اسے علی بن ابوفاطمہ بھی کہا: جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 640]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف؛ اس کی سند میں علی بن الحزور راوی ضعیف ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 641
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا لِيَضِلَّ بِهِ النَّاسَ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، تاکہ اُس کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر دے، تو اُسے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 641]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1876، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 411، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3106، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 311»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 642
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا لِيَضِلَّ بِهِ النَّاسُ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، تاکہ اُس کے ذریعے وہ لوگوں کو گمراہ کرے، تو اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوالمخارق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 642]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1876، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 411، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3106، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 311»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 643
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَامِرٍ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن عامر ہے اکثر حضرات نے اُسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 269/1، 293، 323، 327 اخرجه الامام ابويعليٰ فى مسند 2338، أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 644
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَّابِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا عقبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ذکریا غلابی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ حدیث ایجاد کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 644]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 117/17، أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، اس کا راوی محمد بن زکریا الغلابی کذاب اور وضاع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 646
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن یعلیٰ ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 646]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 650
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَكِيلِ الزُبَيْرِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَصْرِيِّ أَنَّ بَنِي صُهَيْبٍ قَالُوا لِصُهَيْبٍ: يَا أَبَانَا، إِنَّ أَبْنَاءَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُونَ عَنْ آبَائِهِمْ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَهْرَمَانُ [ آلِ ] الزُّبَيْرِ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
عمرو بن دینار، جو زبیر بن شعیب بصری کے وکیل ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کے صاحبزادوں نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ہمارے ابا جان! ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے صاحبزادوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے حوالے سے حدیث روایت کرتے ہیں؟ تو سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن دینار ہے، جو آل زبیر کا منشی ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 650]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں موجود راوی عمرو بن دینار قہرمان متروک الحدیث ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 651
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 651]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 678
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ وَأَنَا مَعَهُمْ، وَأَنَا أَصْغَرُ الْقَوْمِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ"، فَلَمَّا خَرَجَ الْقَوْمُ قُلْتُ: كَيْفَ تُحَدِّثُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ سَمِعْتُمْ مَا قَالَ وَأَنْتُمْ تَنْهَمِكُونَ فِي الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَحِكُوا فَقَالُوا: يَا ابْنَ أَخِينَا، إِنَّ كُلَّ مَا سَمِعْنَا مِنْهُ عِنْدَنَا فِي كِتَابٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے کچھ اصحاب موجود تھے، اُن کے ساتھ میں بھی تھا اور میں اُن میں سب سے کم عمر تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے گا، وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہے، جب وہ لوگ چلے گئے، تو میں نے کہا: آپ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث کیسے روایت کرتے ہیں؟ جبکہ آپ حضرات نے وہ بات سن لی ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: (کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی غلط بات منسوب کرنے کا انجام کیا ہو گا؟) اور پھر بھی آپ حضرات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث روایت کرنے میں منہمک رہتے ہیں، تو وہ لوگ ہنس پڑے اور بولے: اے ہمارے بھتیجے! ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو بھی سنا ہے، وہ ہمارے پاس تحریری طور پر موجود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ راوی متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 678]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں