الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8259 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
صحیح بخاری: 671
سنن ابن ماجہ: 935
سنن دارمی: 1315
مسند الحمیدی: 182
اللؤلؤ والمرجان: 329
مصنف ابن ابی شیبہ: 8137
11 تا 13
حدیث نمبر: 2483
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَابْدَئُوا بِالْعَشَاءِ) )
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب شام کا کھانا پیش کر دیا جائے اور اُدھر نماز کی اقامت بھی کہہ دی جائے تو پہلے کھانا کھا لیا کرو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2483]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5465، ومسلم: 558، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24120 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24621»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5465
حدیث نمبر: 7384
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ أَحَدِكُمْ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا يَقُومُ حَتَّى يَفْرُغَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک کے سامنے شام کا کھانا رکھ دیا گیا ہو اور نماز کی اقامت ہو جائے تو وہ کھانے سے فارغ ہو کر ہی اٹھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7384]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 673، ومسلم: 559، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4709 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4709»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث ِ مبارکہ سے یہ اندازہ لگانا آسان ہو جاتا ہے کہ نماز میں کس قدر دل جمعی اور توجہ کی ضرورت ہے، بشری کمزوری کو سامنے رکھتے ہوئے اور نماز کے اصل مقصود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ ایسی صورت میں پہلے کھانا کھا لینا چاہیے تاکہ اس سے فارغ ہوکر دل جمی کے ساتھ نماز کو ادا کیا جا سکے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 673
حدیث نمبر: 7047
وَبِهِ: عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب رات کا کھانا حاضر ہو جائے اور نماز کی اقامت کہہ دی جائے، تو پہلے کھانے سے آغاز کرو۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7047]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 671، 5465، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 558، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1317، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 935، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24754، 24884، 26260، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1548، والحميدي فى «مسنده» برقم: 182، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4431، والبزار فى «مسنده» برقم: 37 / 14، 38 / 15، 39 / 16، 67 / 44، 68 / 45، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2184، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7995، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1983، 1981، 1982، 1984»