🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8885 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 8885
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13153
المعجم الکبیر للطبرانی: 1684
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8885
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ : ثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ جَعَلَ اللهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا أَسَدٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَيُّوبُ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دو زبانوں والا (یعنی دو رخا) ہو، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لیے آگ کی دو زبانیں بنا دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے اسد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قتادہ سے ایوب اور اسماعیل بن مسلم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8885]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2771، 2772، والبزار فى «مسنده» برقم: 6699، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2666 / 1، 2666 / 2، 2666 / 3»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13153
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَمَّعَ، سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي، يُرَائِي اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنِ مَنْصُورٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا، اور جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہو گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لئے جہنم کی آگ کی بنی ہوئی دو زبانیں بنا دے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ کے میں اس میں سے صرف یہ الفاظ منقول ہیں: ”جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت حاصل کرنے کو ظاہر کر دے گا، اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1697)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8512، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1698»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1684
ثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ يُسَمِّعْ يُسَمِّعِ اللهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللهُ بِهِ، وَمَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا جَعَلَ اللهُ لَهُ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
سلمہ بن کہیل بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شہرہ کرے، اللہ اس کی رسوائی کا شہرہ کرے گا، اور جو دکھاوا کرے، اللہ اس کا دکھاوا ظاہر کرے گا، اور جو دنیا میں دو زبانوں والا (منافق) ہو، اللہ قیامت کے دن اس کے لیے آگ کی دو زبانیں بنائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1684]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 170، حدیث 1697»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6499، 7152، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2987، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 406، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4207، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19110، والحميدي فى «مسنده» برقم: 796، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1524، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36309، 36446، 37183، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1660، 1662، 1681، 1685، 1682، 1696، 1700، 1698، 1699، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8495»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں