🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8907 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 8907
سنن نسائی: 3273
مسند احمد: 3319
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8907
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، ابْنِ أَخِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، قَالَتْ: تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَرِفَ، وَنَحْنُ حَلَالَانِ، بَعْدَمَا رَجَعَ مِنْ مَكَّةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مُجَوَّدًا عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ فِي مَتْنِ هَذَا الْحَدِيثِ: بَعْدَمَا رَجَعَ مِنْ مَكَّةَ، إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ .
ام المومنین سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مقام سرف میں نکاح کیا، جبکہ ہم دونوں حلال (احرام کی حالت سے باہر) تھے، اور یہ مکہ سے واپسی کے بعد کی بات ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حبیب بن شہید سے عمدہ اور پختہ سند کے ساتھ حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس حدیث کے متن میں ’مکہ سے واپسی کے بعد‘ کے الفاظ حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے نہیں کہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8907]
تخریج الحدیث: «قال عمرو بن دينار الأثرم: فيه يزيد بن الأصم وقد ضعفه عمرو بن دينار في خطابه للزهري وترك الزهري الإنكار عليه «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 20، ص 111» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1411، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 490، 491، 753، 754 / 2، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4134، 4136، 4137، 4138، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6884، 6883، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3219، 5384، 5383، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1843، والترمذي فى «جامعه» برقم: 845، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1865، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1965، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9251، 9252، 13495، 14315، 14317، 14318، 14319، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3656، 3654، 3657، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27457، 27470، 27483، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7105، 7106، 7110، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4112، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13128، 13127، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4218، 4216، 4220، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5796، 5802، 5803، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1058، 1059، 45، 44، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6982»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3273
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَاءٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ , وَيَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ وَهُوَ مُحْرِمٌ" , وَفِي حَدِيثِ يَعْلَى بِسَرِفَ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے اس وقت شادی کی جب کہ آپ احرام باندھے ہوئے تھے ۱؎، اور یعلیٰ (راوی) کی حدیث میں «سرف» کا بھی ذکر ہے ۲؎۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3273]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے احرام کی حالت میں، حضرت یعلیٰ رحمہ اللہ کی روایت کی رُو سے مقامِ سرف میں نکاح فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3273]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 6200)، مسند احمد (1/336) (شاذ)»
وضاحت: ۱؎: حالت احرام میں نکاح حرام ہے، محرم نہ تو اپنا نکاح کر سکتا ہے، نہ ہی کسی دوسرے کا نکاح کرا سکتا ہے، اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو یہ خبر دی جا رہی ہے کہ آپ نے میمونہ رضی الله عنہا سے حالت احرام میں شادی کی ہے درحقیقت اس سلسلہ میں راوی ابن عباس رضی الله عنہما کو وہم ہو گیا ہے۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا میمونہ رضی الله عنہا سے بحالت حلال نکاح کرنے کی روایت متعدد طرق سے مختلف راویوں سے مروی ہے، جب کہ حالت احرام والی روایت تنہا ابن عباس رضی الله عنہما سے مروی ہے، اور کسی تنہا آدمی کا وہم میں مبتلا ہو جانا پوری ایک جماعت کے بالمقابل زیادہ آسان ہے۔ (واللہ اعلم) ۲؎: «سرف» ایک جگہ کا نام ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ رضی الله عنہا سے شادی کی تھی۔
قال الشيخ الألباني: شاذ
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3319
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ بِسَرِفَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، ثُمَّ دَخَلَ بِهَا بَعْدَمَا رَجَعَ بِسَرِفَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مقام سرف میں نکاح فرمایا اور واپسی کے بعد مقام سرف ہی میں ان سے خلوت فرمائی۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3319]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں