🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
121. مَنِ اسْمُهُ وَاثِلَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام واثلہ ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 9255 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 9255
سنن ابوداود: 2745
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9255
حَدَّثَنَا وَاثِلَةُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثَنَا كَثِيرٌ ، ثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً كُنْتُ فِيهَا، فَبَلَغَتْ سُهْمَانُنَا لِلرَّجُلِ اثْنَا عَشَرَ بَعِيرًا، وَنَفَّلَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ بَعِيرًا بَعِيرًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ إِلَّا بَقِيَّةُ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ روانہ فرمایا، میں بھی اس میں شریک تھا، چنانچہ ہمارے حصے میں فی کس بارہ بارہ اونٹ آئے، اور اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک ایک اونٹ مزید بطورِ انعام عطا فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبیدی سے بقیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الواو/حدیث: 9255]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3134، 4338، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1749، 1750، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1637 / 440، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1152، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4833، 4834، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2744، 2743، 2741، 2745، (3/31) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2524، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2704، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12918، 12917، 12919، 12920، 12923، 12921، 12922، 13069، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4669، 5276، 5384، 6026، 6497، 6565، (3/1196) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والحميدي فى «مسنده» برقم: 711، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5826، والبزار فى «مسنده» برقم: 5652، 5653، 5654، 5655، 5658، 5656، 5657، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9336، 9335، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38020، 38021، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5223، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13426، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4928»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2745
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ فَبَلَغَتْ سُهْمَانُنَا اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا، وَنَفَّلَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا بَعِيرًا، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ، عَنْ نَافِعٍ مِثْلَ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَرَوَاهُ أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَنُفِّلْنَا بَعِيرًا بَعِيرًا، لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اس سند سے بھی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک سریہ میں بھیجا، تو ہمارے حصہ میں بارہ بارہ اونٹ آئے، اور ایک ایک اونٹ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بطور انعام دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے برد بن سنان نے نافع سے عبیداللہ کی حدیث کے ہم مثل روایت کیا ہے اور اسے ایوب نے بھی نافع سے اسی کے مثل روایت کیا، مگر اس میں یہ ہے کہ ہمیں ایک ایک اونٹ بطور نفل دئیے گئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2745]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک دستے میں روانہ کیا تو ہمارے حصے میں بارہ بارہ اونٹ آئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک ایک اونٹ مزید بطور نفل عنایت فرمایا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس روایت کو برد بن سنان نے بواسطہ نافع، عبیداللہ کی حدیث کی مانند روایت کیا ہے، اور ایوب نے بھی نافع سے اسی طرح روایت کیا ہے، مگر اس روایت میں ہے کہ ”ہمیں ایک ایک اونٹ بطور نفل دیا گیا۔“ اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2745]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/ الجہاد 12 (1749)، (تحفة الأشراف: 8175)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/55) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1749)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں