🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابُ : تَزْيِينِ الْقُرْآنِ بِالصَّوْتِ
باب: خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1021 (کل: 24 مقامات، 15 کتب)
سنن نسائی: 1021
صحیح بخاری: 5048
صحیح مسلم: 1852
سنن ترمذی: 3855
مشکوۃ المصابیح: 6203
اللؤلؤ والمرجان: 456
صحیح ابن حبان: 7197
الجامع الكامل: 8455، 10347، 10351، 11799
السنن الكبرى للبيهقي: 4708، 21054
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15943
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5122، 5124، 7831
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4004، 4005
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1670، 4096
المعجم الاوسط: 1369
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6868، 6869
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11799
11799- عن أبي موسى عن النبي صلى الله عليه وسلم قال له: يا أبا موسى، لقد أوتيت مزمارا من مزامير آل داود.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في فضائل القرآن (5048) ومسلم في صلاة المسافرين (793: 236) كلاهما من طرق عن أبي بردة، عن أبي موسى، فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4708
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَبَّانِيُّ، وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَى قَالَا: ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ رَأَيْتَنِي وَأَنَا أَسْمَعُ قِرَاءَتَكَ الْبَارِحَةَ، لَقَدْ أُوتِيتَ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ" فَقَالَ: لَوْ عَلِمْتُ لَحَبَّرْتُهُ لَكَ تَحْبِيرًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ دَاوُدَ بْنِ رُشَيْدٍ، إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ أَبِي مُوسَى، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، مُخْتَصَرًا مِنْ حَدِيثِ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ جَدِّهِ.
ابوبردہ رحمہ اللہ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”اگر آپ مجھے دیکھ لیتے جب گزشتہ رات میں آپ کی قرأت سن رہا تھا، آپ کو تو آلِ داؤد کی خوبصورت آواز دی گئی ہے۔“
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اگر میں جان لیتا تو مزید آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کو مزین کر کے پڑھتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4708]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 4761»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21054
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَبَّانِيُّ، وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، قَالَ: ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ رَأَيْتَنِي وَأَنَا أَسْمَعُ قِرَاءَتَكَ الْبَارِحَةَ لَقَدْ أُوتِيتَ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ"، فَقَالَ: لَوْ عَلِمْتُ لَحَبَّرْتُهُ لَكَ تَحْبِيرًا رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ رُشَيْدٍ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ مُخْتَصَرًا.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم مجھے دیکھ لیتے جب میں گزشتہ رات تمہاری تلاوت سن رہا تھا، تمہیں تو آلِ داؤد کی طرح اچھی آواز دی گئی ہے“، انہوں نے عرض کیا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں تلاوت کو مزید خوشنما بنا کر پیش کرتا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21054]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15943
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَعَدَ أَبُو مُوسَى فِي بَيْتِهِ، وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ، فَأَنْشَأَ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ. قَالَ: فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَعْجَبَكَ مِنْ أَبِي مُوسَى، قَعَدَ فِي بَيْتٍ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ فَأَنْشَأَ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَسْطِيعُ أَنْ تُقْعِدَنِي حَيْثُ لَا يَرَانِي أَحَدٌ مِنْهُمْ؟". قَالَ: نَعَمْ. فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَأَقْعَدَهُ الرَّجُلُ حَيْثُ لَا يَرَاهُ مِنْهُمْ أَحَدٌ، فَسَمِعَ قِرَاءَةَ أَبِي مُوسَى، فَقَالَ:" إِنَّهُ يَقْرَأُ عَلَى مِزْمَارٍ مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں بیٹھے تھے، لوگ ان کے پاس اکٹھے ہوئے، انہوں نے ان لوگوں کے سامنے قرآن پڑھنا شروع کیا، راوی کہتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! کیا آپ کو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ پر حیرانگی نہیں ہو رہی؟ وہ اپنے گھر میں بیٹھے ہیں، لوگ ان کے پاس اکٹھے ہوئے ہیں اور وہ ان لوگوں کے سامنے قرآن پڑھ رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ استطاعت رکھتے ہو؟ کہ تم مجھے کسی ایسی جگہ پر بٹھا دو جہاں اُن میں سے کوئی مجھے نہ دیکھ سکے، اس شخص نے کہا: ٹھیک ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، اس شخص نے آپ کو ایک ایسی جگہ بٹھا دیا، جہاں اُن میں سے کوئی آپ کو نہیں دیکھ سکتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرأت سنتے رہے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ آل داؤد کی خوش الحانی کی طرح تلاوت کر رہا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15943]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4096)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5122
«لقد أوتي أبو موسى مزمارا من مزامير آل دأود»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابو موسیٰ کو آلِ داؤد کی بانسریوں میں سے ایک بانسری عطا کی گئی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5122]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حل] عن أنس. حل 1/258: خ: فضائل القرآن، م: مسافرين - أبي موسى1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5124
«لقد أوتي هذا من مزامير آل دأود. يعني أبا موسى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس شخص کو آلِ داؤد کی بانسریوں میں سے ایک بانسری عطا کی گئی ہے۔ (مراد ابو موسیٰ سے تھی)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5124]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن هـ] عن أبي هريرة [ن] عن عائشة. حم 2/369، 450، حب 2244 - أبي هريرة. حم 6/37، 167، حب 1149 - عائشة. حم 5/349، 351، 359، م 2/192 - بريدة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7831
«يا أبا موسى! لقد أوتيت مزمارا من مزامير آل داود»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے ابوموسیٰ! تمہیں تو داؤد علیہ السلام کے خاندان کی سریلی آواز جیسی آواز عطا کی گئی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7831]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ2 ت] عن أبي موسى3.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4004
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، ثَنَا مُحْتَسِبٌ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَعَدَ أَبُو مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي بَيْتِهِ، وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ، فَأَنْشَأَ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا أُعَجِّبُكَ مِنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ؟ قَعَدَ فِي بَيْتٍ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ وَأَنْشَأَ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَسْتَطِيعُ أَنْ تُقْعِدَنِي مِنْ حَيْثُ لَا يَرَانِي مِنْهُمْ أَحَدٌ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَأَقْعَدَهُ الرَّجُلُ حَيْثُ لَا يَرَاهُ مِنْهُمْ أَحَدٌ، فَسَمِعَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِرَاءَةَ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ يَقْرَأُ عَلَى مِزْمَارٍ مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں تشریف فرما تھے اور لوگ ان کے گرد اکٹھے ہو گئے، پس انہوں نے ان کے سامنے قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دی۔ اسی دوران ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کو ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک حیرت انگیز بات نہ بتاؤں؟ وہ اپنے گھر میں بیٹھے ہیں، لوگ ان کے پاس جمع ہیں اور وہ ان کے سامنے قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں!“ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم مجھے ایسی جگہ بٹھا سکتے ہو جہاں سے ان میں سے کوئی بھی مجھے نہ دیکھ سکے؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی جگہ بٹھا دیا جہاں سے ان میں سے کوئی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہیں پا رہا تھا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرأت سماعت فرمائی تو ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ آلِ داؤد کے خوش الحان نغمات میں سے ایک لحن و ترنم کے ساتھ تلاوت کر رہے ہیں۔“
اس روایت کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں یزید الرقاشی ضعیف راوی ہے، تاہم سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی خوش الحانی اور انہیں آلِ داؤد کے لحن سے تشبیہ دینے کا اصل واقعہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں دیگر معتبر اسانید کے ساتھ ثابت و صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4004]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 360)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15942، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6868»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4005
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، فَرَّقَهُمَا قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ قَنَانِ بْنِ عَبْدِ اللهِ النَّهْمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقْرَأُ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَأَنَّ صَوْتَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے ہوئے سنا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کے حسنِ صوت اور دلکش قراءت کی تعریف کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”گویا اس شخص کی آواز آلِ داود (علیہ السلام) کے خوش الحان نغموں میں سے ایک نغمہ ہے۔“
اس حدیث کی سند حسن ہے اور اس کا بنیادی متن صحیح بخاری (5048) اور صحیح مسلم (793) میں بھی موجود ہے، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی خوش الحانی کو سیدنا داود علیہ السلام کے لحن سے تشبیہ دی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4005]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15944، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6869»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1670
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ قَنَانِ بْنِ عَبْدِ اللهِ النَّهْمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا مُوسَى يَقْرَأُ، فَقَالَ: كَأَنَّ صَوْتَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے ہوئے سنا تو ارشاد فرمایا: «كَأَنَّ صَوْتَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ» ”گویا کہ اس شخص کی آواز آلِ داؤد کی خوش الحانیوں میں سے ایک خوش الحانی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1670]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15944، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4005، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6869، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1666»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں