🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ : أَوَّلِ مَا يَصِلُ إِلَى الأَرْضِ مِنَ الإِنْسَانِ فِي سُجُودِهِ
باب: سجدے میں سب سے پہلے زمین پر پہنچنے والے انسانی عضو کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1090 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 1090
مشکوۃ المصابیح: 899
مصنف ابن ابی شیبہ: 2730
المعجم الکبیر للطبرانی: 14740
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1090
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْقًوْمَسِيُّ الْبَسْطَامِيُّ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ هَارُونَ، قال: أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قال:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ وَضَعَ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ وَإِذَا نَهَضَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں سے پہلے اپنے گھٹنے رکھتے، اور جب اٹھتے تو اپنے گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھ اٹھاتے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1090]
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ سجدہ کرتے تو اپنے گھٹنے، اپنے ہاتھوں سے پہلے رکھتے اور جب اٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے۔“ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1090]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 141 (838)، سنن الترمذی/الصلاة 84 (268)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 19 (882)، (تحفة الأشراف: 11780)، ویأتی عند المؤلف برقم: 1155 (ضعیف) (شریک القاضی جب کسی روایت میں منفرد ہوں تو ان کی روایت قبول نہیں کی جاتی، اور وہ یہاں اس روایت میں منفرد ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (838) ترمذي (268) ابن ماجه (882) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 329

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 899
899 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَبْرُكْ كَمَا يَبْرُكُ الْبَعِيرُ وَلْيَرْفَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ، قَالَ أَبُو سُلَيْمَانَ الْخَطَّابِيُّ:"حَدِيثُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ أَثْبَتُ مِنْ هَذَا"، وَقِيلَ: هَذَا مَنْسُوخٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو وہ (ہاتھوں سے پہلے گھٹنے لگا کر) اونٹ کی طرح نہ بیٹھے، وہ گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھ نیچے لگائے۔“ ابوداؤد، نسائی، دارمی۔ ابوسلیمان خطابی رحمہ اللہ نے فرمایا: وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث، اس حدیث سے زیادہ درست ہے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ منسوخ ہے۔ اسنادہ حسن۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 899]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (840) والنسائي (2/ 207 ح 1092) والدارمي (1/ 303 ح 1327)
٭ و أعل بما لا يقدح و قول الخطابي خطأ لا دليل عليه .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2720 ترقیم الشثری: -- 2730
حدثنا حدثنا يعقوب بن إبراهيم، عن ابن ابي ليلى، عن نافع، عن ابن عمر ، انه" كان يضع ركبتيه إذا سجد قبل يديه ويرفع يديه إذا رفع قبل ركبتيه"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عن).
(٢) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سجدہ میں جاتے ہوئے ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو رکھا کرتے تھے، اور جب اٹھتے تھے تو گھٹنوں سے پہلے ہاتھوں کو اٹھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2730]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 2720»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14740
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، حَدَّثَنِي سَالِمٌ الْبَرَّادُ - وَكَانَ أَوْثَقَ عِنْدِي مِنْ نَفْسِي - قَالَ: قَالَ لَنَا أَبُو مَسْعُودٍ الْبَدْرِيُّ : أَلَا أُصَلِّي لَكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " فَلَمَّا رَكَعَ وَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَفَرَّقَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَجَافَى عَنْ إِبِطَيْهِ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ، ثُمَّ كَبَّرَ، ثُمَّ سَجَدَ وَجَافَى عَنْ إِبِطَيْهِ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ، ثُمَّ كَبَّرَ فَاسْتَوَى قَاعِدًا حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ، فَصَلَّى بِنَا أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ هَكَذَا، ثُمَّ قَالَ: " هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي، أَوْ هَكَذَا كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سالم براد رحمہ اللہ - جو عطاء بن سائب کے نزدیک خود ان سے بھی زیادہ قابلِ اعتماد تھے - کہتے ہیں: سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی طرح نماز پڑھا کر نہ دکھاؤں؟ چنانچہ جب وہ رکوع میں گئے تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھیں، اپنی انگلیاں الگ الگ کیں، اور اپنے بازو پہلوؤں سے دور رکھے یہاں تک کہ ان کا ہر عضو ٹھہر گیا، پھر تکبیر کہی، پھر سجدہ کیا اور بازو پہلوؤں سے دور رکھے یہاں تک کہ ہر عضو ٹھہر گیا، پھر تکبیر کہی اور بیٹھ کر سیدھے ہو گئے یہاں تک کہ ہر عضو ٹھہر گیا، اسی طرح انہوں نے ہمیں چار رکعتیں پڑھائیں، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اسی طرح ہوتی تھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14740]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 240، حدیث 668»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں