🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابُ : الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں موزوں پر مسح کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 125 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 125
مصنف ابن ابی شیبہ: 57، 665
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 125
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قال: سَمِعْتُ إِسْمَاعِيلَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، قال: سَمِعْتُ حَمْزَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، قال: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ:" تَخَلَّفْ يَا مُغِيرَةُ وَامْضُوا أَيُّهَا النَّاسُ، فَتَخَلَّفْتُ وَمَعِي إِدَاوَةٌ مِنْ مَاءٍ وَمَضَى النَّاسُ، فَذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ، فَلَمَّا رَجَعَ ذَهَبْتُ أَصُبُّ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ رُومِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَأَرَادَ أَنْ يُخْرِجَ يَدَهُ مِنْهَا فَضَاقَتْ عَلَيْهِ فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ".
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا تو آپ نے فرمایا: ”مغیرہ! تم پیچھے ہو جاؤ اور لوگو! تم چلو“، چنانچہ میں پیچھے ہو گیا، میرے پاس پانی کا ایک برتن تھا، لوگ آگے نکل گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، جب واپس آئے تو میں آپ پر پانی ڈالنے لگا، آپ تنگ آستین کا ایک رومی جبہ پہنے ہوئے تھے، آپ نے اس سے اپنا ہاتھ نکالنا چاہا مگر جبہ تنگ ہو گیا، تو آپ نے جبہ کے نیچے سے اپنا ہاتھ نکال لیا، پھر اپنا چہرہ اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 125]
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں ایک سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مغیرہ! تم ٹھہرو اور اے لوگو! تم چلو۔“ میں ٹھہر گیا اور میرے پاس پانی کا ایک لوٹا تھا اور لوگ چلے گئے، پھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے گئے، جب واپس تشریف لائے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعضائے وضو پر پانی بہانا شروع کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک رومی جبہ تھا جس کی آستینیں تنگ تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بازو آستین سے نکالنا چاہا، مگر آستین تنگ تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ جبے کے نیچے سے نکال لیا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ اور بازو دھوئے اور سر کا مسح کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 125]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «(تحفة الأشراف: 11495) (صحیح الإسناد) (یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 108)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 57 ترقیم الشثری: -- 57
حدثنا ابن عيينة ، عن عمرو بن يحيى ، عن ابيه ، عن عبد الله بن زيد ، ان النبي صلى الله عليه وسلم " توضا فغسل وجهه ثلاثا ويديه مرتين ومسح براسه ورجليه مرتين".

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه البخاري (١٩١) ومسلم (٢٣٥).
حضرت عبداللہ بن زید سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو میں تین مرتبہ چہرہ دھویا، دو مرتبہ بازو دھوئے، سر کا مسح کیا اور پاؤں کا دو مرتبہ مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الشوكاني: صح حديث عبد الله بن زيد . قال مغلطاي: أصح حديث في هذا الباب . قال ابن عبد البر: أصح حديث في الباب . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 185، 186، 191، 192، 197، 199، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 235، ومالك فى «الموطأ» برقم: 45 / 16، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 77، 81، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 155، 156، 157، 172، 173، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1077، 1084، 1093، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 651، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 98 / 1، 99 / 1، 97 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 86، 104، 171، وأبو داود فى «سننه» برقم: 118، (1/46) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 28، 32، 47، والدارمي فى «مسنده» برقم: 721، 722، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 405، 434، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 119، 229، 230، 270، 299، 378، والدارقطني فى «سننه» برقم: 267، 266، 268، 269، 270، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16694، 16706، 16708، 16701، 16719، 16715، 16735، 24275، 24287، 24289، 24282، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1198، والحميدي فى «مسنده» برقم: 421، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5، 138، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 128، 177، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5934، ترقيم محمد عوامة: 57»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 665 ترقیم الشثری: -- 665
حدثنا حدثنا إسماعيل ابن علية، عن ايوب، عن نافع، عن ابن عمر ، انه" كان إذا اراد ان ياكل او ينام وهو جنب غسل وجهه ويديه ومسح براسه"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [خ].
(٢) صحيح، أخرجه عبد الرزاق (١٠٨٨) والطحاوي ١/ ١٢٨.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اگر حالت جنابت میں کھانا یا سونا چاہتے تو پہلے چہرہ اور ہاتھ دھوتے اور سر کا مسح کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 665]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 151، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 987، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1088، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 787، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14077، ترقيم محمد عوامة: 665»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں