🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ : السَّلْقِ
باب: میت پر رونا چلانا اور واویلا کرنا منع ہے۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1862 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 1862
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4035
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 853
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2133
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1986
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1862
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ خَالِدٍ الْأَحْدَبِ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ، قَالَ: أُغْمِيَ عَلَى أَبِي مُوسَى فَبَكَوْا عَلَيْهِ، فَقَالَ: أَبْرَأُ إِلَيْكُمْ كَمَا بَرِئَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَقَ , وَلَا خَرَقَ , وَلَا سَلَقَ".
صفوان بن محرز کہتے ہیں کہ ابوموسیٰ اشعری پر بے ہوشی طاری ہو گئی، لوگ ان پر رونے لگے، تو انہوں نے کہا: میں تم سے اپنی برات کا اظہار کرتا ہوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ کہہ کر برات کا اظہار کیا تھا کہ جو سر منڈائے کپڑے پھاڑے، واویلا کرے ہم میں سے نہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1862]
حضرت صفوان بن محرز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بے ہوش ہو گئے تو گھر والے ان پر رونے لگ گئے۔ (ہوش میں آنے کے بعد) انہوں نے فرمایا: میں تمہارے اس فعل سے براءت کا اظہار کرتا ہوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے اس سے براءت فرمائی تھی: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو (مصیبت کے موقع پر) بال منڈوائے، کپڑے پھاڑے اور چیخ و پکار کرے۔“ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1862]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإیمان 44 (104)، (تحفة الأشراف: 9004)، سنن ابی داود/الجنائز 29 (3130)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 52 (1586)، مسند احمد 4/396، 404، 405، 416 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی مصیبت کے موقع پر سر منڈائے جیسے ہندو منڈواتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4035
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَّا مِنْ حَلَقَ وَلَا سَلَقَ وَلَا خَرَقَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو (مصیبت کے وقت) سر مونڈ لے یا بلند آواز میں چیخ و پکار کرے، یا (کپڑے کو) پھاڑ دے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4035]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2133) اخرجه الامام البزار فى المسند (801)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 853
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَقَ، وَلَا سَلَقَ، وَلَا خَرَقَ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ بِهِ.

وَحَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ بِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو مصیبت کے وقت سر کے بال منڈوائے، بلند آواز سے نوحہ و فریاد کرے یا اپنے کپڑے پھاڑے۔“
امام ابو یعلیٰ نے اس روایت کو متعدد اسانید سے حماد کے واسطے سے نقل کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجنائز/حدیث: 853]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 104، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1861، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1586، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19041، 19053، 19119، 19129، 19191، 19230، وأخرجه فتح الباري برقم: 1235، 5550، وأخرجه مسند البزار برقم: 3045، 3046، 3194، 3200، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1332، 2641، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3151، 3152، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2218، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1332، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1986»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2133
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَيْسَ مِنَّا مَنْ سَلَقَ، وَلَا حَلَقَ، وَلَا خَرَقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ سَلَقَ، وَلَا حَلَقَ، وَلَا خَرَقَ» ”وہ شخص ہم میں سے (ہمارے طریقے پر) نہیں ہے جس نے (مصیبت کے وقت) باآوازِ بلند نوحہ و بین کیا، نہ وہ جس نے اپنا سر منڈوایا اور نہ ہی وہ جس نے اپنے کپڑے پھاڑے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2133]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 104، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1861، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1586، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19041، 19053، 19119، 19129، 19191، 19230، وأخرجه فتح الباري برقم: 1235، 5550، وأخرجه مسند البزار برقم: 3045، 3046، 3194، 3200، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1332، 2641، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3151، 3152، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2218، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1332، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1986، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2129»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1986
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَقَ، وَلَا مَنْ سَلَقَ، وَلَا مَنْ خَرَقَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَأَبُو يَعْلَى، وَمَدَارُ إِسْنَادِ حَدِيثِ جَابِرٍ عَلَى مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى وَغَيْرِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے (مصیبت کے وقت اپنا سر) منڈوایا، اور نہ ہی وہ جو (واویلا کرتے ہوئے بلند آواز سے) چلائے، اور نہ ہی وہ جو (کپڑے وغیرہ) چاک کرے۔“ اسے امام مسدد، امام احمد بن حنبل اور ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے، نیز سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی سند کا مدار مجالد بن سعید پر ہے جو کہ ضعیف ہے، البتہ اسے امام ابو داؤد اور امام نسائی نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1986]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد، وأحمد بن حنبل، وأبو يعلى، ومدار إسناد حديث جابر على مجالد بن سعيد، وهو ضعيف، ورواه أبو داود والنسائي من حديث أبي موسى وغيره»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 104، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1861، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1586، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19041، 19053، 19119، 19129، 19191، 19230، وأخرجه فتح الباري برقم: 1235، 5550، وأخرجه مسند البزار برقم: 3045، 3046، 3194، 3200، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1332، 2641، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3151، 3152، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2218، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1332»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں