🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ : الأَمْرِ بِالْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ
باب: جنازہ کے لیے کھڑے ہونے کے حکم کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1918 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
سنن نسائی: 1918
صحیح مسلم: 2217
مسند الحمیدی: 142
صحیح ابن حبان: 3051
مسند امام شافعی: 580
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7200
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1918
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ هِشَامٍ. ح وأَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قال: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا فَمَنْ تَبِعَهَا فَلَا يَقْعُدْ حَتَّى تُوضَعَ".
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ، (اور) جو اس کے پیچھے پیچھے جا رہا ہو جب تک جنازہ رکھ نہ دیا جائے وہ نہ بیٹھے“۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1918]
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنازہ (آتا) دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ، جو شخص جنازے کے ساتھ جائے وہ نہ بیٹھے حتیٰ کہ جنازہ (زمین پر) رکھ دیا جائے۔“ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1918]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1915 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 958 ترقیم شاملہ: -- 2217
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ، فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ "،
سفیان نے زہری سے حدیث بیان کی، انہوں نے سالم سے، انہوں نے اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے اور انہوں نے حضرت عامر بن ربعیہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنازے کو دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہو جاؤ یہاں تک کہ وہ تم کو پیچھے چھوڑ دے (آگے نکل جائے) یا اسے رکھ دیا جائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2217]
حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جنازہ دیکھو تو اس کی خاطر کھڑے ہو جاؤ، حتیٰ کہ وہ تمہیں پیچھے چھوڑ جائے یا اسے (گردنوں سے اتار) رکھ دیا جائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2217]
ترقیم فوادعبدالباقی: 958
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 142
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ , أَوْ تُوضَعَ" .
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہو جاؤ، یہاں تک کہ وہ آگے گزر جائے یا اسے رکھ دیا جائے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 142]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 1307، ومسلم: 958، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:7200، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3051، 3052»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3051
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ، فَقُومُوا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ" .
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم جنازے کو دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ، یہاں تک کہ وہ آگے گزر جائے یا اسے (زمین پر) رکھ دیا جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3051]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1307، 1308، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 958، وابن الجارود فى "المنتقى"، 578، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3051، 3052، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1322، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1914، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3172، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1042 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1542، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6970، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15914» «رقم طبعة با وزير 3040»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 580
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا رَأَيْتُمُ الْجِنَازَةَ، فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ"  .
عامر بن ربیعہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہو جاؤ (اور کھڑے رہو) یہاں تک کہ جنازہ تم سے آگے نکل جائے یا جنازہ رکھ دیا جائے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجنائز /حدیث: 580]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الجنائز، باب القيام للجنازة (1307) ومسلم، الجنائز، باب القيام للجنازة (958).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7200
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ . عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏إِذَا رَأَيْتُمُ الْجِنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ» ‏‏‏‏.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہو جایا کرو، یہاں تک کہ وہ تمہیں پیچھے چھوڑ جائے (یعنی آگے نکل جائے) یا اسے (زمین پر) رکھ دیا جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث عامر بن ربيعة/حدیث: 7200]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1245، 1246، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 958، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1042، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1915، 1916، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3172، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1542، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15247، 15260، 15272، وأخرجه فتح الباري برقم: 1246، وأخرجه مسند البزار برقم: 3809، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1357، 5593، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2770، 2782، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3051، 3052، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 580، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7523، وأخرجه شرح السنة برقم: 1483، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1057، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7165»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں