🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ : اتِّخَاذِ الْقُبُورِ مَسَاجِدَ
باب: قبروں کو مسجد بنانے پر وارد وعید کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2049 (کل: 65 مقامات، 18 کتب)
سنن نسائی: 2049، 704، 2048
صحیح بخاری: 435، 436، 1330، 1390، 3453، 3454، 4441، 4443، 4444، 5815، 5816
صحیح مسلم: 1184، 1187
سنن دارمی: 1441
مشکوۃ المصابیح: 712
مسند احمد: 1691، 1884، 21604، 21625، 21774، 24060، 24513، 24895، 25129، 25916، 26149، 26178، 26350، 26353
اللؤلؤ والمرجان: 306، 308
المنتقى ابن الجارود: 175
مصنف ابن ابی شیبہ: 7755
الفتح الربانی: 1375، 3335، 3336، 3337، 3341، 11032
صحیح ابن حبان: 2327، 3182، 6619
الجامع الكامل: 3093، 3094، 3816، 9337
السنن الكبرى للبيهقي: 4275، 7219
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2057، 2058، 2064، 2065، 9660
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5108
المعجم الکبیر للطبرانی: 390، 408، 4888
المعجم الاوسط: 1113، 7734
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1034، 1035، 1039
51 تا 60
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7219
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ أنبأ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، أنبأ أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَنَّ عَائِشَةَ، وَعَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَا: لَمَّا نَزَلَ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَفِقَ يَطْرَحُ خَمِيصَةً لَهُ عَلَى وَجْهِهِ فَإِذَا اغْتَمَّ بِهَا كَشَفَهَا عَنْ وَجْهِهِ ثُمَّ قَالَ وَهُوَ كَذَلِكَ:"" لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ"" يُحَذِّرُ مِثْلَ مَا صَنَعُوا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر (نزع کی کیفیت) نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قمیص کو اپنے چہرے پر ڈال رہے تھے، جب سانس بند ہونے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے چہرے سے ہٹایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی حالت میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی لعنت ہو یہود و نصاریٰ پر جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنایا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس عمل سے ڈرا رہے تھے جو انہوں نے کیا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7219]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2057
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَدْخِلْ عَلَيَّ أَصْحَابِي" فَدَخَلُوا عَلَيْهِ، فَكَشَفَ الْقِنَاعَ ثُمَّ قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میرے اصحاب کو میرے پاس لے کے آؤ آپ کے اصحاب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ ہٹایا اور پھر ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں اور عیسائیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2057]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21267، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 393»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2058
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2058]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21094، 21115، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4907»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2064
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ"، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ:"أَخْرِجُوا الْيَهُودَ مِنْ أَرْضِ الْحِجَازِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا“۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی تھی: ”یہودیوں کو حجاز کی سرزمین سے نکال دینا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2064]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21094، 21115، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4907»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2065
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ يُتَّخَذَ قَبْرِي وَثَنًا، فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى اشْتَدَّ غَضَبُهُ عَلَى قَوْمٍ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ وَقَدِ اجْتَمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا: (یعنی یہ دعا کی:) ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میری قبر کو بت بنا دیا جائے بے شک اللہ تعالی کا غضب اس قوم پر شدید ہو گا جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صہبان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2065]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9660
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: كَانَ آخِرَ مَا تَكَلَّمَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْرِجُوا يَهُودَ أَهْلِ الْحِجَازِ وَأَهْلِ نَجْرَانَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَاعْلَمُوا أَنَّ شِرَارَ النَّاسِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ طَرِيقَيْنِ مِنْهَا ثِقَاتٌ مُتَّصِلٌ إِسْنَادُهُمَا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری کلام ارشاد فرمایا تھا وہ یہ تھا: ”حجاز کے یہودیوں اور اہل نجران کو جزیرہ نما عرب سے نکال دینا تم لوگ یہ بات جان لو کہ لوگوں میں بدترین لوگ وہ ہیں، جو اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان میں سے دو طریقوں کے رجال ثقہ ہیں اور ان دونوں کی سند متصل ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9660]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (872) اخرجه احمد فى المسند (1691 و 1694 و 1699)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1693، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2498، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18584، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1035/1، 4519/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5108
«لعن الله اليهود والنصارى اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ یہود و نصاریٰ پر لعنت فرمائے، انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5108]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن أسامة بن زيد [حم ق ن] عن عائشة وابن عباس معا [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 255، تحذير الساجد 9، 16، 20، 51.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 390
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ كُلْثُومٍ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: اسْتَأْذَنْتُ لِأُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذِنَ لَهُمْ، فَإِذَا هُوَ مُقَنِّعٌ رَأْسَهُ بِبُرْدٍ لَهُ مَعَافِرِيٍّ، فَكَشَفَ الْقِنَاعَ عَنْ رَأْسِهِ ثُمَّ قَالَ: لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ.
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں کے لیے اجازت مانگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر ایک معافری چادر سے ڈھانپ رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر سے چادر ہٹائی، پھر فرمایا: ”اللہ یہودیوں پر لعنت کرے، انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 390]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 164، حدیث 393»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1355، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22189، 22188، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 669، والبزار فى «مسنده» برقم: 2609، والطبراني فى «الكبير» برقم: 411»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 408
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ غُرَابٍ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ كُلْثُومٍ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ: لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس مرض میں جس میں آپ کی وفات ہوئی فرمایا: ”اللہ یہود پر لعنت کرے، انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 408]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 167، حدیث 411»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1355، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22189، 22188، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 669، والبزار فى «مسنده» برقم: 2609، والطبراني فى «الكبير» برقم: 393»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4888
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ ؛ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ یہودیوں پر لعنت کرے، انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4888]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 150، حدیث 4907»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22005، 22006، 22026، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 244»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں