🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ فِي حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ فِي فَضْلِ الصَّائِمِ
باب: روزہ دار کی فضیلت کے سلسلے میں ابوامامہ رضی الله عنہ والی حدیث میں محمد بن ابی یعقوب پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2241 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 2241
الفتح الربانی: 6828
صحیح ابن حبان: 4026
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4058، 6498
المعجم الاوسط: 8203
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2241
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَابٌ لَا نَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ، قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ! عَلَيْكُمْ بِالْبَاءَةِ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ".
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، اور ہم سب نوجوان تھے۔ ہم (جوانی کے جوش میں) کسی چیز پر قابو نہیں رکھ پاتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نوجوانوں کی جماعت! تم اپنے اوپر شادی کرنے کو لازم پکڑو کیونکہ یہ نظر کو نیچی اور شرمگاہ کو محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہے، اور جو نہ کر سکتا ہو (یعنی نان، نفقے کا بوجھ نہ اٹھا سکتا ہو) وہ اپنے اوپر روزہ لازم کر لے کیونکہ یہ اس کے لیے بمنزلہ خصی بنا دینے کے ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2241]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (مکہ مکرمہ سے) نکلے تو ہم نوجوان تھے اور ہم شادی وغیرہ کی وسعت نہیں رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نوجوان لوگو! نکاح کرو کیونکہ نکاح نظر کو نیچا اور شرم گاہ کو محفوظ کرنے والی چیز ہے۔ جو شخص (فقر کی وجہ سے) نکاح کی طاقت نہ رکھے، وہ روزے رکھا کرے کیونکہ روزہ اس کی شہوت کو کچل دے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2241]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصوم 10 (1905)، 3 (5066)، صحیح مسلم/الصوم 1 (1400)، سنن الترمذی/الصوم 1 (1081)، تحفة الأشراف: 9385)، مسند احمد 1/592، حم1/378، 424، 425، 432، سنن الدارمی/النکاح2 (8211)، ویأتی عند المؤلف بأرقام: 2244، 3211، 3212 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6828
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى فِتْيَةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالَ: ( (مَنْ كَانَ مِنْكُمْ ذَا طَوْلٍ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلطَّرْفِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَا، فَإِنَّ الصَّوْمَ لَهُ وِجَاءٌ) ) .
۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، نوجوان مہاجروں کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تم میں سے جو طاقت رکھتا ہے، وہ شادی کرلے، کیونکہ یہ نگاہ کو سب سے زیادہ پست کرنے والی اور شرمگاہ کی سب سے زیادہ حفاظت کرنے والی ہے، اور جس میں اس کی طاقت نہ ہو تو وہ روزے رکھے، بیشک روزہ شہوت کو توڑ دینے والا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6828]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه النسائي: 4/171، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 411 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 411»
وضاحت: فوائد: … طاقت رکھنے سے مراد مہر اور بیوی کے نان ونفقہ کی قدرت ہے۔
”وِجَائ“ کا معنی خصی کرنا ہے، چونکہ روزہ شہوت کو کمزور کرتا ہے، اس لیے اس کو خصی کرنے سے تشبیہ دی گئی ہے، کیونکہ خصی ہونے سے بھی نکاح کا معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4026
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ بِالرَّقَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا، وَابْنُ مَسْعُودٍ نمشي بالمدينة، قَالَ: فَلَقِيَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ، قَالَ: فَقَامَا، وَتَنَحَّيْتُ عَنْهُمَا، فَلَمَّا رَأَى عَبْدُ اللَّهِ أَنْ لَيْسَ لَهُ حَاجَةٌ يَسِرُّهَا، قَالَ: ادْنُ عَلْقَمَةُ، قَالَ: فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ، يَقُولُ: أَلا نُزَوِّجُكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ جَارِيَةً لَعَلَّهَا أَنْ تُذَكِّرَكَ مَا فَاتَكَ؟ قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَئِنْ قُلْتَ ذَلِكَ، فَإِنَّا قَدْ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَبَابًا، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَصُمْ، فَإِنَّهُ لَهُ وَجَاءٌ" ، وَهُوَ الإِخْصَاءُ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الأَمْرُ بِالتَّزْوِيجِ فِي هَذَا الْخَبَرِ، وَسَبَبُهُ اسْتِطَاعَةُ الْبَاءَةِ، وَعِلَّتُهُ غَضُّ الْبَصَرِ، وَتَحْصِينُ الْفَرْجِ، وَالأَمْرُ الثَّانِي هُوَ الصَّوْمُ عِنْدَ عُدْمِ السَّبَبِ، وَهُوَ الْبَاءَةُ، وَالْعِلَّةُ الأُخْرَى هُوَ قَطْعُ الشَّهْوَةِ.
علقمہ بن قیس بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں کہیں جا رہے تھے تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہو گئی، انہوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا۔ راوی کہتے ہیں: یہ دونوں صاحبان کھڑے ہو گئے اور میں ان سے ذرا ایک طرف ہو گیا، جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات نوٹ کی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو ان سے کوئی ایسا کام نہیں ہے جسے پوشیدہ رکھا جائے، تو انہوں نے فرمایا: علقمہ! تم آگے آ جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: میں ان کے پاس گیا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ یہ کہہ رہے تھے: اے عبداللہ! ہم آپ کی شادی کسی لڑکی سے نہ کروا دیں تاکہ وہ آپ کو گزرے ہوئے (جوانی کے زمانے) کی یاد دلا دے۔ راوی کہتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر آپ یہ بات کہتے ہیں (تو میں آپ کو بتاتا ہوں) ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں نوجوان تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص نکاح کی استطاعت رکھتا ہو اسے شادی کر لینی چاہیے کیونکہ یہ نگاہ کو زیادہ جھکا کر رکھتی ہے اور شرم گاہ کی زیادہ حفاظت کرتی ہے اور تم میں سے جو شخص شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا اسے روزے رکھنے چاہئیں، کیونکہ یہ اس کی شہوت کو ختم کر دیں گے۔“ (راوی کہتے ہیں: روایت کے متن میں استعمال ہونے والے لفظ) «وِجَاءٌ» سے مراد شہوت کو ختم کرنا ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں شادی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس کا سبب شادی کرنے کی استطاعت ہے اور اس کی علت نگاہ کو جھکانا اور شرم گاہ کی حفاظت کرنا ہے جبکہ دوسرا حکم یہ ہے: جب یہ سبب موجود نہ ہو تو روزے رکھے جائیں اور وہ سبب شادی کی استطاعت ہے اور اس کی دوسری علت شہوت کو ختم کرنا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4026]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1905، 5065، 5066، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1400، وابن الجارود فى "المنتقى"، 729، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4026، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2238، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2046، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1081، 1081 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1845، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 489، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8544، وأحمد فى (مسنده) برقم: 418، والحميدي فى (مسنده) برقم: 115» «رقم طبعة با وزير 4015»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1785): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح وإسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4058
«عليكم بالباءة فمن لم يستطع فعليه بالصوم فإنه له وجاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نکاح کرنے کو لازم پکڑو، اور جو اس کی استطاعت نہ رکھے وہ روزہ رکھے، کیونکہ یہ اس کے لیے شہوت کو توڑنے والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4058]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طس الضياء] عن أنس. الروض النضير 923.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6498
«من كان منكم ذا طول فليتزوج فإنه أغض للبصر وأحصن للفرج ومن لا فالصوم له وجاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے جو استطاعت رکھتا ہو وہ نکاح کر لے، کیونکہ یہ نگاہ کو نیچی رکھنے اور شرمگاہ کی حفاظت کے لیے زیادہ مؤثر ہے، اور جو استطاعت نہ رکھے وہ روزے رکھے کیونکہ یہ اس کے لیے حفاظت کا ذریعہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6498]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن عثمان. الترغيب 3/67: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8203
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ شَبَابٌ كُلُّنَا، فَقَالَ: عَلَيْكُمْ بِالْبَاءَةِ، فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ، غَيْرُ بَقِيَّةَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ہم سب نوجوان تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر نکاح کرنا لازم ہے، اور جو شخص نکاح کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ روزے رکھے، کیونکہ روزہ اس کے لیے شہوت کو توڑنے والا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے، انہوں نے حسن سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے، بقیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8203]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: خالفه أبو شهاب الحناط فرواه عن هشام عن الحسن عن بعض أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وهو الصواب «الأحاديث المختارة، ج 5، ص 225» »
«قال أبو حاتم الرازي: روى هذا الحديث يزيد بن هارون عن هشام عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم قال خرج علينا النبي صلى الله عليه وسلم قال أبي ولو كان أنس لم يكن عنه «علل الحديث، ج 4، ص 51» »
«قال الدارقطني: ويه بقية عن هشام بن حسان عن الحسن عن أنس وخالفه أبو شهاب الحناط فرواه عن هشام عن الحسن عن بعض أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وهو الصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 71» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1725، 1726، 1853، 1854، والبزار فى «مسنده» برقم: 6653، 6932»

الحكم على الحديث:
معلول، والصواب عن الحسن عن بعض أصحاب النبي ﷺ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں