الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ : فَرْضِ زَكَاةِ رَمَضَانَ
باب: رمضان کی زکاۃ (یعنی صدقہ فطر) کی فرضیت کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2502 (کل: 23 مقامات، 10 کتب)
سنن ترمذی: 673
سنن دارمی: 1702
مشکوۃ المصابیح: 1817
مسند احمد: 3291
الفتح الربانی: 3567
21 تا 23
حدیث نمبر: 3567
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: خَطَبَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي آخِرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْبَصْرَةِ! أَدُّوا زَكَاةَ صَوْمِكُمْ، قَالَ: فَجَعَلَ النَّاسُ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ: مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ؟ قُومُوا فَعَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ صَدَقَةَ رَمَضَانَ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى الْعَبْدِ وَالْحُرِّ وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى
۔ حسن بصری کہتے ہیں: سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے ماہِ رمضان کے آخری دنوں میں خطبہ دیا اور کہا: اسے اہل بصرہ! تم اپنے روزوں کی زکوٰۃ ادا کرو۔ یہ سن کر لوگ حیرت سے ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے، انہوں نے کہا: یہاں مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے افراد کون ہیں؟ اٹھو ذرا اور اپنے بھائیوں کو یہ تعلیم دو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر غلام و آزاد اور مردوزن پر صدقۂ فطر کے سلسلہ میں گندم کا نصف صاع اور جو اور کھجور کا ایک ایک صاع فرض کیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3567]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه، الحسن لم يسمع من ابن عباس، جزم كثير من العلماء علي ھذا۔ اخرجه النسائي: 3/ 190، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3291»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لانقطاعه
حدیث نمبر: 7712
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنِ ⦗٢٨٣⦘ الْحَسَنِ، قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ بِالْبَصْرَةِ فِي آخِرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" أَدُّوا صَدَقَةَ صَوْمِكُمْ"، فَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ يَعْلَمُوا، فَقَالَ:" مَنْ هَاهُنَا مِنَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، عَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ، فَرَضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الصَّدَقَةَ عَلَى كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ ذَكَرٍ وَأُنْثَى حُرٍّ وَعَبْدٍ، صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعُ شَعِيرٍ أَوْ نِصْفُ صَاعِ قَمْحٍ" فَلَمَّا قَدِمَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَرَأَى رُخْصَ الشَّعِيرِ، قَالَ: لَوْ جَعَلْتُمُوهُ صَاعًا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ قَالَ: وَكَانَ الْحَسَنُ يَرَاهَا عَلَى مَنْ صَامَ. كَذَا قَالَ خَطَبَنَا وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ سَهْلِ بْنِ يُوسُفَ، فَقَالَ خَطَبَ وَهُوَ أَصَحُّ..
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے رمضان کے آخر میں ہمیں بصرہ میں خطبہ دیا اور فرمایا: ”اپنے روزوں کی زکوۃ ادا کرو۔“ گویا کہ لوگ اس بات کو جانتے نہیں تھے، پھر انہوں نے فرمایا: ”یہاں اہل مدینہ میں سے کون ہے؟ وہ اپنے بھائیوں کو سکھلا دے، کیونکہ یہ نہیں جانتے کہ یہ زکوۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض کی ہے: ”ہر چھوٹے بڑے پر، مذکر و مؤنث، آزاد و غلام پر کھجور یا جو کا ایک صاع یا گندم کا نصف صاع۔““ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے جو کو کم قیمت پایا تو انہوں نے کہا: ”اگر تم ہر چیز کا صاع مقرر کر لو تو بہتر ہے۔“ راوی کہتے ہیں: اور حسن رحمہ اللہ اسے اس شخص پر واجب سمجھتے تھے جس نے روزہ رکھا۔
انہوں نے اسی طرح ”ہمیں خطبہ دیا“ کہا ہے، جبکہ محمد بن مثنیٰ نے اسے سہل بن یوسف سے روایت کیا تو ”خطبہ دیا“ کہا، اور یہی زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7712]
انہوں نے اسی طرح ”ہمیں خطبہ دیا“ کہا ہے، جبکہ محمد بن مثنیٰ نے اسے سہل بن یوسف سے روایت کیا تو ”خطبہ دیا“ کہا، اور یہی زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7712]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 7731
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ قَالَ: وَكَتَبَ إِلَى كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو الْمُزَنِيِّ يُخْبِرُ، عَنْ رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رِجَالٌ مِنَ أَهْلِ الْبَادِيَةِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا أُولُو أَمْوَالٍ فَهَلْ يَجُوزُ عَنَّا مِنْ زَكَاةِ الْفِطْرِ؟ قَالَ:" لَا فَأَدُّوهَا عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى وَالْحُرِّ وَالْعَبْدِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کچھ دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم مال مویشی والے ہیں، کیا ہم سے صدقہ فطر معاف کردیں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، تم ہر چھوٹے بڑے، مذکر و مؤنث اور غلام و آزاد کی طرف سے ادا کرو؛ کھجور، منقیٰ، جو یا پنیر کا ایک صاع۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7731]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث:
منكر