الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ : تَأْوِيلِ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلاَّ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ }
باب: آیت کریمہ: ”اور (حرام کی گئیں) شوہر والی عورتیں مگر وہ جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں“ کی تفسیر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3335 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 3335
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 394
السنن الكبرى للبيهقي: 13956
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3873
حدیث نمبر: 3335
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" بَعَثَ جَيْشًا إِلَى أَوْطَاسٍ، فَلَقُوا عَدُوًّا فَقَاتَلُوهُمْ، وَظَهَرُوا عَلَيْهِمْ، فَأَصَابُوا لَهُمْ سَبَايَا لَهُنَّ أَزْوَاجٌ فِي الْمُشْرِكِينَ، فَكَانَ الْمُسْلِمُونَ تَحَرَّجُوا مِنْ غِشْيَانِهِنَّ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24 , أَيْ هَذَا لَكُمْ حَلَالٌ إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهُنَّ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر اوطاس کی طرف بھیجا ۱؎ وہاں ان کی دشمن سے مڈبھیڑ ہو گئی، اور انہوں نے دشمن کا بڑا خون خرابہ کیا، اور ان پر غالب آ گئے، انہیں ایسی عورتیں ہاتھ آئیں جن کے شوہر مشرکین میں رہ گئے تھے، چنانچہ مسلمانوں نے ان قیدی باندیوں سے صحبت کرنا مناسب نہ سمجھا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: «والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم» ”اور (حرام کی گئیں) شوہر والی عورتیں مگر وہ جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں“ (النساء: ۲۴) یعنی یہ عورتیں تمہارے لیے حلال ہیں جب ان کی عدت پوری ہو جائے۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3335]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مقامِ اوطاس کی طرف ایک لشکر بھیجا۔ ان کا دشمن سے مقابلہ ہوا۔ لڑائی ہوئی اور وہ غالب آگئے۔ اور بہت سی ایسی قیدی عورتیں ان کے ہاتھ لگ گئیں جن کے خاوند مشرکوں میں رہ گئے تھے۔ مسلمانوں نے ان سے جماع کرنے میں گناہ محسوس کیا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [سورة النساء: 24] ”اور شادی شدہ عورتوں سے بھی نکاح حرام ہے مگر وہ کافر عورتیں جو (جنگ میں) تمہارے ہاتھ لگیں۔“ یعنی ان سے جماع و نکاح حلال ہے بشرطیکہ ان کی عدت گزر جائے۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3335]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الرضاع 9 (1456)، سنن ابی داود/النکاح 45 (2155)، سنن الترمذی/تفسیر سورة النسائ5 (3017)، (تحفة الأشراف: 4434) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ”اوطاس“ طائف میں ایک جگہ کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
ترقیم عوامۃ: 17160 ترقیم الشثری: -- 17735
حضرت علی رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان عورتوں سے مراد وہ مشرک عورتیں ہیں جن کے خاوند ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17735]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 17160»
ترقیم عوامۃ: 17177 ترقیم الشثری: -- 17757
حدثنا حدثنا معاوية بن هشام، قال: نا شريك، عن عطاء بن السائب، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس : والمحصنات من النساء سورة النساء آية 24 قال:" من النساء كلهن إلا ذوات الازواج من السبايا"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حدثنا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: زيادة (قال: من النساء).
(٣) ضعيف؛ لاختلاط عطاء.
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان سے مراد تمام عورتیں ہیں سوائے ان خاوند والی عورتوں کے جنہیں قیدی بنایا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17757]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 188، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3210، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11032، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14067، 14068، 14069، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (10/76) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 17177»
حدیث نمبر: 394
وَسَمِعْتُ وَسَمِعْتُ الثَّقَفِيَّ، يُحَدِّثُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24 قَالَ:" سَبَايَا كَانَ لَهُنَّ أَزْوَاجٌ قَبْلَ أَنْ يُسْبَيْنَ فَأُحْلِلْنَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ اس فرمان باری ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [سورة النساء: 24] ”اور (حرام کی گئیں ہیں) شوہر والی عورتیں مگر وہ جو جنگ میں تمہاری لونڈیاں ہو جائیں۔“ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ عورتیں شادی شدہ تھیں جنگ میں قید ہونے سے قبل ان کی خاوند موجود تھے لیکن جب لونڈیاں بنی تو مسلمانوں کے لیے (استبرائے رحم کے بعد) نکاح یا جماع کرنا حلال ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب أيام التشريق/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: «السنن الكبرى للبيهقي: 167/7، تفسير الطبري: 158,155/8.»
حدیث نمبر: 13956
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ قَالَ:" هُنَّ السَّبَايَا اللَّاتِي لَهُنَّ أَزْوَاجٌ لَا بَأْسَ بِمُجَامَعَتِهِنَّ إِذَا اسْتُبْرِئْنَ"، ⦗٢٧٢⦘.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [سورة النساء: 24] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ لونڈیوں سے استبراءِ رحم کے بعد مجامعت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اگرچہ ان کے خاوند موجود ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13956]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 3873
«الصلاة وما ملكت أيمانكم الصلاة وما ملكت أيمانكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو! نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3873]
”نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو! نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3873]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن هـ حب] عن أنس [حم هـ] عن أم سلمة [طب] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح