الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. بَابُ : جَهَازِ الرَّجُلِ ابْنَتَهُ
باب: بیٹی کو شوہر کے گھر بھیجنے کے لیے جہیز دینے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3386 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 3386
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15218
حدیث نمبر: 3386
أَخْبَرَنَا نَصِيرُ بْنُ الْفَرَجِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ زَائِدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ فِي خَمِيلٍ، وَقِرْبَةٍ، وَوِسَادَةٍ حَشْوُهَا إِذْخِرٌ".
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جہیز میں روئیں دار چادر، مشک، اذخر (گھاس) بھری ہوئی تکیہ دیا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3386]
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی پیاری بیٹی) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ایک چادر، ایک مشکیزہ اور ایک سرہانہ، جس میں اذخر کی گھاس بھری ہوئی تھی، (رخصتی کے موقع پر) ساتھ دیے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3386]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الزہد 11 (4152) مطولا، (تحفة الأشراف: 10104)، مسند احمد (1/79، 84، 93، 104، 106، 108) (ضعیف الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث ضعیف الاسناد ہے، اس لیے قابل عمل نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 15218
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: لَمَّا جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ إِلَى عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - بَعَثَ مَعَهَا بِخَمِيلٍ - قَالَ عَطَاءٌ: مَا الْخَمِيلُ؟ قَالَ: قَطِيفَةٌ - وَوِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، وَإِذْخِرٍ، وَقِرْبَةٍ. كَانَا يَتَفَرَّشَانِ الْخَمِيلَ، وَيَلْتَحِفَانِ بِنِصْفِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ کی تو ان کے ہمراہ ایک خمیل بھیجا۔ عطا کہتے ہیں: انہوں نے دریافت کیا: خمیل سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: چادر اور ایک چمڑے سے بنا ہوا تکیہ بھیجا جس کے اندر پتے اور اذخر بھرا ہوا تھا اور ایک مشکیزہ بھیجا، انہوں نے چادر کو نیچے بچھا لیا اور اس کا نصف حصہ اپنے اوپر اوڑھ لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15218]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15218]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف