الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ : كَفَّارَةِ النَّذْرِ
باب: نذر کے کفارہ کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3882 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 3882
حدیث نمبر: 3882
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَيُّوبُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو قِلَابَةَ، عَنْ عَمِّهِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت میں کوئی نذر نہیں اور نہ ہی ایسی چیز میں کوئی نذر ہے جس کا آدمی کو اختیار نہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3882]
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نافرمانی کی نذر پوری نہ کی جائے اور نہ اس چیز کی جس کا وہ انسان مالک نہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3882]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3843 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 7548
«لا نذر لابن آدم فيما لا يملك ولا يمين له فيما لا يملك ولا طلاق له فيما لا يملك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کی نذر اس چیز میں معتبر نہیں جس کا وہ مالک نہیں، اس کی قسم بھی اس چیز میں معتبر نہیں جس کا وہ مالک نہیں، اور اس کی طلاق بھی اس چیز میں واقع نہیں ہوتی جس کا وہ مالک نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7548]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن ابن عمرو. الإرواء 1751.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 7549
«لا نذر ولا يمين فيما لا يملك ابن آدم ولا في معصية الله ولا في قطيعة رحم،......»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابن آدم کی نذر اور قسم نہ اس چیز میں معتبر ہے جس کا وہ مالک نہیں، نہ اللہ کی نافرمانی میں اور نہ قطع رحمی میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7549]
”ابن آدم کی نذر اور قسم نہ اس چیز میں معتبر ہے جس کا وہ مالک نہیں، نہ اللہ کی نافرمانی میں اور نہ قطع رحمی میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7549]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ك] عن ابن عمرو. الضعيفة 1365.»
قال الشيخ الألباني: صحيح