🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ وَمُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَلَى يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
باب: اس حدیث میں یحییٰ بن سعید سے روایت کرنے میں طلحہ بن مصرف اور معاویہ بن صالح کے اختلاف کا ذکر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4041 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 4041
المعجم الاوسط: 1775
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4041
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَدِمَ نَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْلَمُوا، ثُمَّ مَرِضُوا ," فَبَعَثَ بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى لِقَاحٍ لِيَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا"، فَكَانُوا فِيهَا، ثُمَّ عَمَدُوا إِلَى الرَّاعِي غُلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَتَلُوهُ، وَاسْتَاقُوا اللِّقَاحَ، فَزَعَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اللَّهُمَّ عَطِّشْ مَنْ عَطَّشَ آلَ مُحَمَّدٍ اللَّيْلَةَ"، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَلَبِهِمْ، فَأُخِذُوا فَقَطَّعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ , وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ , وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَى بَعْضٍ". إِلَّا أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: اسْتَاقُوا إِلَى أَرْضِ الشِّرْكِ.
تابعی سعید بن المسیب کہتے ہیں کہ کچھ عرب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اسلام قبول کیا، پھر وہ بیمار پڑ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دودھ والی اونٹنیوں کے پاس بھیجا تاکہ وہ ان کا دودھ پیئں۔ وہ انہیں اونٹنیوں میں رہے، پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام چرواہے پر نیت خراب کی اور اسے قتل کر دیا اور اونٹنیاں ہانک لے گئے، لوگوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: «اللہم عطش من عطش آل محمد الليلة» ”اے اللہ! اسے پیاسا رکھ جس نے محمد کے گھر والوں کو اس رات پیاسا رکھا“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تلاش میں کچھ لوگ بھیجے۔ جب وہ گرفتار کر لیے گئے تو آپ نے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے اور ان کی آنکھیں گرم سلائی سے پھوڑ دیں۔ راویوں میں سے بعض دوسرے سے کچھ زیادہ بیان کرتے ہیں، سوائے معاویہ کے، انہوں نے اس حدیث میں کہا ہے کہ وہ ہانک کر مشرکوں کی زمین کی طرف لے گئے۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4041]
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کچھ عرب لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اسلام قبول کیا، پھر وہ بیمار ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اونٹوں میں بھیج دیا تاکہ وہ ان کا دودھ پییں۔ وہ ان میں رہے، پھر انہوں نے منصوبہ بنا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللّٰهُمَّ اعْطِشْ مَنْ أَعْطَشَ آلَ مُحَمَّدٍ» ”اے اللہ! اس شخص کو پیاسا مار جس نے آل محمد کو رات پیاسا رکھ کر مارا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تلاش میں آدمی بھیجے، وہ پکڑے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سختی کے ساتھ ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے اور ان کی آنکھوں کو (گرم سلائیوں سے) پھوڑ دیا۔ بعض اساتذہ دوسروں سے زیادہ بیان کرتے ہیں، معاویہ رحمہ اللہ نے اس حدیث میں کہا کہ وہ اونٹوں کو مشرکین کے علاقے کی طرف ہانک کر لے گئے۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4041]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 18752) (ضعیف الإسناد) (یہ روایت مرسل ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، السند مرسل. والحديث صحيح بشواهده دون قوله: ’’اللهم عطش …… الليلة‘‘. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 351

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1775
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا نُوحُ بْنُ أَنَسٍ الْمُقْرِئُ قَالَ: نَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ عَنْ قَتَادَةَ وَحُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- نَاسٌ مِنْ عُرَيْنَةَ. فَاجْتَوَوُا الْمَدِينَةَ، فَأَمَرَ بِهِمْ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِلَى لِقَاحِ الصَّدَقَةِ، لِيَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا I "، فَشَرِبُوا حَتَّى صَحُّوا، ثُمَّ قَتَلُوا الرَّاعِيَ، وَاسْتَاقُوا الْإِبِلَ، I " فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي طَلَبِهِمْ، فَأُتِيَ بِهِمْ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ إِلَّا سَلَمَةُ I ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہ آئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صدقے کی دودھ دینے والی اونٹنیوں کی طرف جانے کا حکم دیا تاکہ وہ ان کا دودھ پیئں۔ چنانچہ انہوں نے (دودھ) پیا یہاں تک کہ وہ تندرست ہو گئے، پھر انہوں نے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہنکا کر لے گئے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں (آدمی) بھیجے، پس انہیں لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو جعفر سے صرف سلمہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1775]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 233، 1501، 3018، 4192، 4193، 4610، 5685، 5686، 5727، 6802، 6803، 6804، 6805، 6899، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1671، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 913، 914، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 115، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1386، 1387، 1388، 4470، 4471، 4472، 4467، 4468، 4469، 4474، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8189، 8190، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 304 / 1، 305 / 2، 4039 / 4، 4036 / 1، 4037 / 2، 4038 / 3، 4040 / 1، 4044 / 5، 4041 / 2، 4042 / 3، 4043 / 4، 4045 / 6، 4046 / 1، 4054 / 9، (1/797) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 290، 291، 3475، 3473، 3474، 3477، 3476، 3480، 3478، 3479، 3482، 3481، 3483، 3484، 3492، 7478، 7524، 7527، 7525، 7526، 11078، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4364، (4/228)، (4/229) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 72، 73، 1845، 2042، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2578، 3503، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16188، 16189، 16557، 16558، 17402، 18126، 18123، 18124، 18125، 18128، 18129، 19735، 19736، والدارقطني فى «سننه» برقم: 476، 3263، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12224، 12834، 12864، 12934، 13016، 13136، 13245، 13329، 13330، 13647، 14277، 14278، 14302، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2114، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2816، 2882، 3044، 3170، 3311، 3508، 3871، 3872، 3905، 4068، والبزار فى «مسنده» برقم: 6358، 6764، 7068، 7069، 7459، 7460، 7463، 7534، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17133، 17132، 18278، 18538، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24115، 28433، 28479، 33396، 33395، 37371، 37372، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 647، 648، 5000، 4999، 5001، 5004، 7076، 7077، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1797، 1810، 1814، 1812، 1813، 1815، 1816، 1817، 1818، 1823، 4782، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13248، والطبراني فى «الصغير» برقم: 258، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 573، 1478، 1710، 1734، 5418، 6912، 9037، وأبو داود فى «المراسيل» برقم: 273»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں