🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ فِي انْقِطَاعِ الْهِجْرَةِ
باب: ہجرت کے ختم ہو جانے کے سلسلے میں اختلاف روایات کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4174 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 4174
صحیح مسلم: 4831
الجامع الكامل: 7805، 8134
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7563
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4952
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4174
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: إِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَدْخُلُهَا إِلَّا مُهَاجِرٌ، قَالَ:" لَا هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَلَكِنْ جِهَادٌ , وَنِيَّةٌ فَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا".
صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! لوگ کہتے ہیں کہ جنت میں مہاجر کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہو گا، آپ نے فرمایا: ”فتح مکہ کے بعد اب ہجرت نہیں ہے ۱؎، البتہ جہاد ۲؎ اور نیت ہے، لہٰذا جب تمہیں جہاد کے لیے بلایا جائے تو نکل پڑو“۔ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4174]
حضرت صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! لوگ کہتے ہیں کہ مہاجرین کے علاوہ کوئی شخص جنت میں نہیں جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فتح مکہ کے بعد (مکہ سے) ہجرت (کی کوئی ضرورت) نہیں رہی لیکن جہاد کرو اور نیت رکھو (اگر کبھی ہجرت کرنا پڑی تو کریں گے) اور جب تم سے جہاد کے لیے نکلنے کو کہا جائے تو نکلو۔“ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4174]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 4949)، مسند احمد (3/401 و6/465) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں یہ حکم اہل مکہ کے لیے خاص تھا کہ اب مکہ سے مدینہ ہجرت کی ضرورت باقی نہیں رہی، ورنہ اس کے علاوہ جہاں بھی ایسی ہی صورت پیش آئے گی ہجرت واجب ہو گی (دیکھئیے حدیث نمبر ۴۱۷۷) إلا یہ کہ وہاں کے ملکی حالات و قوانین اجازت نہ دیتے ہوں، جیسے اس زمانہ میں اب یہ ممکن ہی نہیں بلکہ محال ہے کہ ایک ملک کے شہری کو کوئی دوسرا ملک قبول کر لے تو ہجرت واجب ہوتے ہوئے بھی آدمی اپنے وطن میں رہنے پر مجبور ہے، یہ مجبوری کی حالت ہے۔ ۲؎: یعنی جہاد کی خاطر گھر بار چھوڑنا یہ بھی ایک طرح کی ہجرت ہے، اسی طرح خلوص نیت سے محض اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے جیسے دینی تعلیم وغیرہ کے لیے گھر سے دور جانا یہ بھی ایک طرح کی ہجرت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1864 ترقیم شاملہ: -- 4831
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْهِجْرَةِ، فَقَالَ: " لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا ".
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کے متعلق سوال کیا گیا، آپ نے فرمایا: ”فتح (مکہ) کے بعد ہجرت نہیں ہے، لیکن جہاد اور نیت ہے اور جب تم کو جہاد کے لیے بلایا جائے تو نکلو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4831]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کے بارے میں سوال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے، لیکن جہاد اور نیت (خیر) ہے اور جب تمہیں جہاد کے لیے دعوت دی جائے، تو نکل کھڑے ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4831]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1864
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7805
7805- عن عائشة قالت: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الهجرة؟ فقال: لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهاد ونية، وإذا استنفرتم فانفروا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (1864: 86) عن محمد بن عبد الله بن نمير، حدثنا أبي، حدثنا عبد الله بن حبيب بن أبي ثابت، عن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي حسين، عن عطاء، عن عائشة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8134
8134- عن عائشة قالت: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الهجرة؟ فقال: لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهاد ونية، وإذا استنفرتم فانفروا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (86:1864) عن محمد بن عبد الله بن نمير، حدثنا أبي، حدثنا عبد الله بن حبيب بن أبي ثابت، عن عبد الله بن عبدالرحمن بن أبي حسين، عن عطاء، عن عائشة قالت: فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7563
«لا هجرة بعد الفتح ولكن جهاد ونية وإذا استنفرتم فانفروا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”فتح کے بعد ہجرت نہیں، لیکن جہاد اور نیت باقی ہے، اور جب تمہیں نکلنے کو کہا جائے تو نکل کھڑے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7563]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن عائشة [حم ن] عن صفوان بن أمية [حم ت ن] عن ابن عباس. مختصر مسلم 1186، الإرواء 1187، 1209.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4952
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ، وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ، وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا» ”فتحِ مکہ کے بعد اب (وہ مخصوص اور لازمی) ہجرت باقی نہیں رہی، البتہ جہاد اور نیتِ خیر کا حکم اب بھی برقرار ہے، اور جب کبھی تمہیں جہاد کے لیے پکارا جائے تو فوراً نکل کھڑے ہوا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4952]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1737، 2631، 2670، 2912، 3017، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1353، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1590، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4170، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2480، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2773، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1992، 2392، 2891، 3325، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2512، وأخرجه فتح الباري برقم: 54، 112، 1505، 1510، 1737، 1749، 1768، 2302، 2631، 3017، 3687، 3919، 5397، 5813، 6486، 6783، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 9193، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10844، 10898، 10943، 10944، 11003، 11315، 11633، 11634، 11927، 11957، 12678، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 503، 3878، 7154، 8207، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4592، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4845، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2615، وأخرجه شرح السنة برقم: 2636، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 771، 772، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3504، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4931»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں