🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ : الْقَوَدِ مِنَ الْعَضَّةِ وَذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
باب: دانت کاٹ لینے کا قصاص اور اس بابت عمران بن حصین رضی الله عنہ کی حدیث میں راویوں کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4764 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 4764
المعجم الاوسط: 4873
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4764
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَاتَلَ يَعْلَى رَجُلًا , فَعَضَّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ , فَانْتَزَعَ يَدَهُ مِنْ فِيهِ فَنَدَرَتْ ثَنِيَّتُهُ، فَاخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ لَا دِيَةَ لَهُ".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ یعلیٰ رضی اللہ عنہ کا ایک شخص سے جھگڑا ہو گیا ۱؎، ان میں سے ایک نے دوسرے کو دانت کاٹا، پھر ایک نے اپنا ہاتھ کھینچا تو دوسرے کا دانت نکل پڑا، وہ لوگ جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، آپ نے فرمایا: ”تم میں سے ایک آدمی اونٹ کی طرح اپنے بھائی کے ہاتھ کو کاٹتا ہے (پھر دیت مانگتا ہے) اسے دیت نہیں ملے گی“۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4764]
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ حضرت یعلی رضی اللہ عنہ کا ایک آدمی سے جھگڑا ہو گیا تو ان میں سے ایک نے دوسرے کو دانت کاٹا، اس نے اس کے منہ سے اپنا ہاتھ کھینچا تو کاٹنے والے کا سامنے والا دانت گر گیا۔ وہ دونوں یہ جھگڑا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (غصے سے) فرمایا: ”کیا تم میں سے ایک آدمی اپنے بھائی کو اونٹ کی طرح چباتا ہے؟ جاؤ اس دانت کی کوئی دیت نہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4764]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4763 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس روایت میں صراحت ہے کہ دانت کاٹنے والے یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ تھے اور جس کو دانت کاٹا تھا وہ ان کا مزدور تھا، چونکہ معاملہ خود یعلیٰ رضی اللہ عنہ کا تھا اس لیے اپنی روایتوں میں (جو آگے آ رہی ہیں) انہوں نے دانت کاٹنے والے کا نام مبہم کر دیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4873
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْفَرَجِ قَالَ: نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عُمَرَ الْجِنِّيُّ قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنَّ رَجُلًا قَاتَلَ رَجُلًا، فَعَضَّ أَحَدُهُمَا يَدَ صَاحِبِهِ، فَانْتَزَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ، فَسَقَطَتْ ثَنِيَّةُ الْعَاضِّ، فَرُفِعَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ؟.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ مَيْمُونَةَ إِلَّا ابْنُهُ رَوْحٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عُمَرَ I ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کی دوسرے شخص سے لڑائی ہو گئی، تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی کے ہاتھ پر کاٹ لیا، پھر اس شخص نے (اپنا ہاتھ چھڑانے کے لیے) اسے کھینچا تو کاٹنے والے کا سامنے والا دانت گر گیا۔ پس وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اس طرح کاٹتا ہے جیسے نر اونٹ کاٹتا ہے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطا بن میمونہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث ان کے بیٹے روح رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور عبد السلام بن عمر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4873]
تخریج الحدیث: «قال المنذري: صح «عون المعبود شرح سنن أبي داود، ج 4، ص 320» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6892، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1673، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5998، 5999، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4774 / 3، 4772 / 1، 4773 / 2، 4776 / 5، 4775 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6934، 6935، 6936، 6937، 6938، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1416، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2421، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2657، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17720، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20143، 20157، 20178، 20218، والبزار فى «مسنده» برقم: 3602، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17548، 17549، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28223، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5181، 5180، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1291، 1292، والطبراني فى «الكبير» برقم: 444، 531، 532، 530، 533، 534، 535، 536، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5524»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں