🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ الزُّهْرِيِّ فِي الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ ‏
باب: چوری کرنے والی مخزومی عورت کے بارے میں زہری کی روایت میں راویوں کے الفاظ کے اختلاف کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4907 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 4907
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10562
المعجم الاوسط: 7479
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4907
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ امْرَأَةً سَرَقَتْ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ مُرْسَلٌ، فَفَزِعَ قَوْمُهَا إِلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ يَسْتَشْفِعُونَهُ، قَالَ عُرْوَةُ: فَلَمَّا كَلَّمَهُ أُسَامَةُ فِيهَا تَلَوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَتُكَلِّمُنِي فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ"، قَالَ أُسَامَةُ: اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَلَمَّا كَانَ الْعَشِيُّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطِيبًا , فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ , فَإِنَّمَا هَلَكَ النَّاسُ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ , لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا"، ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِ تِلْكَ الْمَرْأَةِ فَقُطِعَتْ , فَحَسُنَتْ تَوْبَتُهَا بَعْدَ ذَلِكَ، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: وَكَانَتْ تَأْتِينِي بَعْدَ ذَلِكَ , فَأَرْفَعُ حَاجَتَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک عورت نے چوری کی (”فتح مکہ کے وقت“ کا لفظ مرسل ہے) تو اس کے خاندان کے لوگ گھبرا کر سفارش کا مطالبہ کرنے کے لیے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے پاس گئے۔ جب اسامہ نے آپ سے اس کے بارے میں بات چیت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ بدل گیا، آپ نے فرمایا: ”تم مجھ سے اللہ کی حدوں میں سے کسی ایک حد کے بارے میں بات کر رہے ہو؟“ اسامہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! میرے لیے اللہ سے بخشش طلب کیجئے، جب شام ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، آپ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی جو اس کے لائق ہے، پھر فرمایا: ”تم سے پہلے کے لوگ اس لیے ہلاک ہو گئے کہ جب ان میں کوئی معزز آدمی چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور جب کوئی کمزور آدمی چوری کرتا تو اس پر حد نافذ کرتے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! اگر فاطمہ بنت محمد نے بھی چوری کی ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا“۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اور اسے کاٹ دیا گیا، پھر اس کے بعد اس نے اچھی طرح سے توبہ کر لی، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: وہ اس کے بعد میرے پاس آتی تو میں اس کی ضرورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا دیتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4907]
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے مرسلاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں فتح مکہ کی جنگ کے وقت ایک عورت نے چوری کر لی، اس کی قوم کے لوگ گھبرا کر اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے پاس آئے کہ وہ اس کی سفارش فرما دیں، جب اسامہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی بابت بات چیت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ اقدس کا رنگ بدل گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے ایک حد کے بارے میں سفارش کرتا ہے؟“ اسامہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے استغفار فرمائیں، ظہر کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبے کے لیے کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی تعریف فرمائی جو اس کی شان کے لائق ہے، پھر فرمایا: ” «أَمَّا بَعْدُ» ”اما بعد“ (اے لوگو!) تم سے پہلے لوگ اس بنا پر تباہ ہوئے کہ جب ان میں کوئی طاقت ور شخص چوری کرتا تو اس کو چھوڑ دیتے اور جب کوئی کمزور شخص چوری کرتا تو اس پر حد نافذ کر دیتے، قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! اگر (بالفرض) فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا، لیکن اس کے بعد اس نے بہت اچھی توبہ کر لی، عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس کے بعد وہ میرے پاس آیا کرتی تھی اور میں اس کی گزارشات و ضروریات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا کرتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4907]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10562
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ، قَالُوا: مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَكَلَّمُوهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا هَلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، وَايْمِ اللَّهِ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُ يَدَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ الرَّازِيُّ، وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ، فَقَالُوا: عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ، قُلْتُ: وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: قریش، مخزومی عورت کے معاملے میں پریشانی کا شکار ہو گئے جس نے چوری کی تھی لوگوں نے کہا: اس عورت کے بارے میں اللہ کے رسول کے ساتھ کون بات کرے گا لوگوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے لوگ اس لئے ہلاکت کا شکار ہو گئے کہ جب ان میں نمایاں حیثیت کا کوئی شخص چوری کرتا تھا تو وہ لوگ اس کو چھوڑ دیتے تھے اور جب کوئی کمزور شخص چوری کرتا تھا تو وہ لوگ اس پر حد جاری کر دیتے تھے اللہ کی قسم اگر فاطمہ بنت محمد نے (ایسا کیا ہوتا) تو میں نے اس کا ہاتھ بھی کٹوا دینا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں عمر بن قیس ماصر کے حوالے سے
یہ روایت صرف عمرو بن ابوقیس رازی نے نقل کی ہے زہری کے شاگردوں نے اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی یہ زہری کے حوالے سے عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10562]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7475»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7479
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْجَهْمِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: إِنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ، قَالُوا: مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالُوا: وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ حِبُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَكَلَّمُوهُ فِي ذَلِكَ، فَأَتَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا هَلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَرَقَ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، وَايْمُ اللهِ، لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُ يَدَهَا I " فَقَطَعَ يَدَهَا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ .
وَخَالَفَ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ أَصْحَابَ الزُّهْرِيِّ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ I ".
وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قریش کو اس مخزومی عورت کے معاملے نے سخت فکر مند کر دیا جس نے چوری کی تھی، انہوں نے کہا: ”اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون بات کرے گا؟“ پھر انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کون اس کی جرات کر سکتا ہے؟“ چنانچہ لوگوں نے ان سے اس بارے میں بات کی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگ محض اس وجہ سے ہلاک ہوئے کہ جب ان میں سے کوئی معزز شخص چوری کرتا تو وہ اسے چھوڑ دیتے، اور جب کوئی کمزور چوری کرتا تو اس پر حد قائم کرتے؛ اللہ کی قسم! اگر فاطمہ بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بھی ہوتی تو میں ضرور اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کا ہاتھ کاٹ دیا۔
اس حدیث کو عمر بن قیس الماصر رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن ابی قیس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
اور عمر بن قیس رحمہ اللہ نے اس حدیث کی سند میں امام زہری رحمہ اللہ کے دیگر تلامذہ کی مخالفت کی ہے، چنانچہ انہوں نے اسے «عن عروة، عن أم سلمة» کے طور پر بیان کیا ہے۔
جبکہ امام زہری رحمہ اللہ کے اصحاب اسے امام زہری رحمہ اللہ سے، وہ عروہ رحمہ اللہ سے اور وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7479]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: عن عمر بن قيس الماصر إلا عمرو بن أبي قيس الرازي وخالفه أصحاب الزهري فقالوا عن الزهري عن عروة عن عائشة قلت ورجال الطبراني ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 259» »

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں