الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ : صِفَةِ خَاتَمِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
باب: نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کے وصف کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5202 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 5477
مسند الحمیدی: 692
صحیح ابن حبان: 5494
الجامع الكامل: 15582
حدیث نمبر: 5202
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدًا، عَنْ أَنَسٍ:" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ خَاتَمُهُ مِنْ وَرِقٍ فَصُّهُ مِنْهُ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی چاندی ہی کا تھا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5202]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور نگینہ بھی چاندی کا تھا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5202]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/اللباس 48 (5870)، (تحفة الأشراف: 773) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
ترقیم عبدالباقی: 2091 ترقیم شاملہ: -- 5477
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَكْرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قال: " اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثُمَّ أَلْقَاهُ، ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، وَقَالَ: " لَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا "، وَكَانَ إِذَا لَبِسَهُ جَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ كَفِّهِ، وَهُوَ الَّذِي سَقَطَ مِنْ مُعَيْقِيبٍ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ.
نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی، پھر آپ نے اس کو پھینک دیا، اس کے بعد آپ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، اس میں یہ نقش کرایا: محمد رسول اللہ اور فرمایا: ”کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش کے مطابق نقش نہ بنوائے۔“ جب آپ اس انگوٹھی کو پہنتے تو انگوٹھی کے نگینے (موٹے چوڑے حصے) کو ہتھیلی کے اندر کی طرف کر لیا کرتے تھے اور یہی وہ انگوٹھی تھی جو معیقیب (کے ہاتھ) سے چاہ اریس میں گر گئی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5477]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی پہنی، پھر اسے پھینک دیا، پھر چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ» ”محمد رسول اللہ“ نقش کروایا اور فرمایا: ”میری اس انگوٹھی کے نقش پر کوئی نقش نہ بنوائے۔“ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پہنتے تو اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کے اندر کی طرف کر لیتے اور یہی انگوٹھی حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ سے اریس نامی کنویں میں گر گئی۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5477]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2091
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5219
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَخَتَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، ثُمَّ طَرَحَهُ وَلَبِسَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، وَقَالَ:" لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَنْقُشَ عَلَى نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا، ثُمَّ جَعَلَ فَصَّهُ فِي بَطْنِ كَفِّهِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی پہنی پھر اسے نکال کر پھینک دی اور چاندی کی انگوٹھی پہنی اور اس میں «محمد رسول اللہ» نقش کرایا اور فرمایا: ”کسی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ میری اس انگوٹھی کے نقش کی طرح نقش کرائے“، پھر آپ نے اس کے نگینے کو ہتھیلی کی جانب کر لیا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5219]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی، پھر آپ نے اسے پہننا چھوڑ دیا اور چاندی کی انگوٹھی پہنی اور اس میں «مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ» ”محمد رسول اللہ“ نقش کروایا اور فرمایا: ”کسی کو لائق نہیں کہ وہ میری انگوٹھی کے نقش کے مطابق نقش بنوائے۔“ پھر آپ نے اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5219]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس 11 (2091)، سنن ابی داود/الخاتم 1 (4219)، سنن ابن ماجہ/اللباس 39 (3639)، (تحفة الأشراف: 7599)، ویأتي عند المؤلف 5290) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 692
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، ثُمَّ أَلْقَاهُ وَاتَّخَذَ مِنْ فِضَّةٍ فَصَّةً مِنْهُ، وَجَعَلَ فَصَّهُ مِنْ بَاطِنْ كَفِّهِ، وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَنَهَى أَنْ يَنْقُشَ أَحَدٌ عَلَيْهِ، فَهُوَ الَّذِي سَقَطَ مِنْ مُعَيْقيبٍ فِي بِئْرِ أُرَيْسٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہنی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی پہنی جس کا نگینہ بھی چاندی کا بنا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نگینے کو ہتھیلی کی سمت میں رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ”محمد رسول اللہ“ نقش کروایا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا تھا کہ کوئی شخص اس کی مطابق نقش بنوائے۔ یہ وہی انگوٹھی ہے، جو سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ سے ”اریس“ کے کنویں میں گر گئی تھی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 692]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5865، 5866، 5867، 5873، 5876، 6651، 7298، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2091، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5491، 5494، 5495، 5499، 5500، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5179، 5229، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4218، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1741، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3639، 3645، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4282، 7657، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4768 برقم: 4825»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5494
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ الذَّهَبِ، فَأَلْقَاهُ مِنْ يَدِهِ، وَقَالَ: " لا أَلْبَسُهُ أَبَدًا، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرَقٍ، فَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ، وَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، فَلَمْ يَزَلْ فِي يَدِهِ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ سے اتار دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نگینہ ہتھیلی کی سمت میں رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں «مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ» ”محمد رسول اللہ“ نقش کروایا تھا، یہ انگوٹھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ اقدس میں رہی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5494]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5865، 5866، 5867، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2091، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3453، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5491، 5494، 5495، 5499، 5500، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5179، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4218، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1741، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3639، 3645، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4282، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4768» «رقم طبعة با وزير 5470»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» / (الخاتم): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 15582
15582- عن ابن عمر، قال: اتخذ النبي صلى الله عليه وسلم خاتما من ذهب، ثم ألقاه، ثم اتخذ خاتما من ورق ونقش فيه: محمد رسول الله، وقال: لا ينقش أحد على نقش خاتمي هذا، وكان إذا لبسه جعل فصه مما يلي بطن كفه، وهو الذي سقط من معيقيب في بئر أريس.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في اللباس (2091: 55) من طرق عن سفيان بن عيينة، عن أيوب بن موسى، عن نافع، عن ابن عمر فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح