الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ : آخِرِ وَقْتِ الْمَغْرِبِ
باب: مغرب کے اخیر وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 524
أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ بَدْرِ بْنِ عُثْمَانَ، قال: إِمْلَاءً عَلَيَّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، قال: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَائِلٌ يَسْأَلُهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا،" فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَقَامَ بِالْفَجْرِ حِينَ انْشَقَّ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالظُّهْرِ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: انْتَصَفَ النَّهَارُ وَهُوَ أَعْلَمُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالْعَصْرِ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالْمَغْرِبِ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالْعِشَاءِ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَخَّرَ الْفَجْرَ مِنَ الْغَدِ حِينَ انْصَرَفَ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: طَلَعَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَى قَرِيبٍ مِنْ وَقْتِ الْعَصْرِ بِالْأَمْسِ، ثُمَّ أَخَّرَ الْعَصْرَ حَتَّى انْصَرَفَ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: احْمَرَّتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى كَانَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ، ثُمَّ أَخَّرَ الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ، ثُمَّ قَالَ:" الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سائل آیا وہ آپ سے نماز کے اوقات کے بارے میں پوچھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، اور بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے فجر کی اقامت اس وقت کہی جس وقت فجر کی پو پھٹ گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے ظہر کی اقامت کہی جب سورج ڈھل گیا، اور کہنے والے نے کہا: دوپہر ہو گئی، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوب جانتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو حکم دیا تو انہوں نے عصر کی اقامت کہی جبکہ سورج بلند تھا، پھر آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے مغرب کی تکبیر کہی جب سورج ڈوب گیا، پھر آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے عشاء کی اقامت کہی جب شفق غائب ہو گئی، پھر دوسرے دن آپ نے فجر کو مؤخر کیا جس وقت پڑھ کر لوٹے تو کہنے والے نے کہا کہ سورج نکل آیا، پھر ظہر کو کل کے عصر کی وقت کے قریب وقت تک مؤخر کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کو دیر سے پڑھی یہاں تک کہ پڑھ کر لوٹے تو کہنے والے نے کہا سورج سرخ ہو گیا ہے، پھر آپ نے مغرب دیر سے پڑھی یہاں تک کہ شفق کے ڈوبنے کا وقت ہو گیا، پھر عشاء کو آپ نے تہائی رات تک مؤخر کیا، پھر فرمایا: ”نماز کا وقت ان دو وقتوں کے درمیان ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 524]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا جو آپ سے نمازوں کے اوقات کے بارے میں سوال کر رہا تھا۔ آپ نے اسے کچھ جواب نہ دیا (بلکہ) جونہی فجر (پو) پھٹی، آپ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا اور انہوں نے صبح کی اقامت کہی۔ پھر جب سورج ڈھلا تو آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے ظہر کی اقامت کہی اور کہنے والا کہتا تھا کہ ”دن نصف ہو گیا ہے“ جب کہ آپ خوب جانتے تھے۔ پھر آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے عصر کی اقامت کہی جب کہ سورج کافی بلند تھا۔ پھر آپ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے مغرب کی اقامت کہی، جونہی سورج غروب ہوا۔ پھر آپ نے انہیں دیا تو انہوں نے عشاء کی اقامت کہی جب سرخی غائب ہوئی۔ پھر آپ نے اگلے دن فجر (کی اقامت) کا حکم دیا۔ جب (نماز سے) فارغ ہوئے تو کہنے والا کہتا تھا کہ ”سورج طلوع ہو گیا“۔ پھر ظہر کی نماز کو گزشتہ کل کی عصر کے وقت کے قریب تک مؤخر کیا۔ پھر عصر کو مؤخر کیا حتیٰ کہ جب فارغ ہوئے تو کہنے والا کہتا تھا: ”سورج سرخ ہو گیا“۔ پھر مغرب کو مؤخر کیا حتیٰ کہ سرخی غائب ہونے کو تھی۔ پھر عشاء کو تہائی رات تک مؤخر کیا۔ پھر فرمایا: ”نمازوں کے اوقات ان دو دنوں کی نمازوں کے درمیان ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 524]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساجد 31 (614)، سنن ابی داود/الصلاة 2 (395)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: 9137)، مسند احمد 4/416، 5/349 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
ترقیم عوامۃ: 37588 ترقیم الشثری: -- 39192
حدثنا زيد بن الحباب عن خارجة بن عبد الله بن سليمان بن زيد بن ثابت قال: حدثني حسين بن بشير بن سلمان عن ابيه قال: دخلت انا ومحمد بن علي على جابر بن عبد الله فقلنا له: حدثنا كيف كانت الصلاة مع النبي صلى الله عليه وسلم؟ فقال: صلى بنا النبي صلى الله عليه وسلم العشاء حين غاب الشفق، ثم صلى بنا من الغد العشاء حين ذهب ثلث الليل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) هذا أحد الأوجه في اسمه، وانظر: التاريخ الأوسط (٨٦٦)، وقيل: (ابن سلمان) كما في التاريخ الكبير ٢/ ٩٩ و ٢/ ٣٨٢، وتاريخ دمشق ١١/ ٢٣٦، وقيل: (ابن سلام) كما تقدم في كتاب الصلاة، وهذا أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط (٣٢٢٦).
(٣) في [س]: (عن)، وفي [أ]: (علا).
(٤) سقط ما بين المعكوفين في: [ب].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [هـ]: (ثلثا).
(٧) مجهول؛ لجهالة حسين بن بشير بن سليمان، وأخرجه النسائي ١/ ٢٦١، والطبراني في الأوسط (٤٤٤٣)، وأصله عند البخاري (٥٦٥)، ومسلم (٦٤٦).
حضرت حسین بن بشیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اور محمد بن علی رحمہ اللہ، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے ہاں داخل ہوئے۔ ہم نے ان سے پوچھا۔ آپ ہمیں بتائیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز کس طرح ادا کی جاتی تھی؟ آپ نے فرمایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عشاء کی نماز شفق کے غائب ہونے پر پڑھائی۔ پھر اگلے روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز عشاء کی رات کے ایک تہائی گزرنے پر پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39192]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة حسين بن بشير بن سليمان .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 560، 565، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 646، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 353، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1472، 1528، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 700، 702، 703، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 503 / 1، 512 / 1، 525 / 1، 523 / 3، 526 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1517، 1520، 1518، 1519، وأبو داود فى «سننه» برقم: 397، والترمذي فى «جامعه» برقم: 150، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1222، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1750، 1751، 1766، 1777، 2077، 2147، 2173، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1011، 1009، 1010، 1012، 1013، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14467، 14762، 15018، 15202، 15200، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1828، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2029، 2048، 2103، 2104، 2156، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1035، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2056، 2091، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3257، 3259، 3265، 3369، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 903، 928، 1056، 1057، 1064، 1099، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1689، 4446، 6787، ترقيم محمد عوامة: 37588»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 560، 565، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 646، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 353، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1472، 1528، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 700، 702، 703، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 503 / 1، 512 / 1، 525 / 1، 523 / 3، 526 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1517، 1520، 1518، 1519، وأبو داود فى «سننه» برقم: 397، والترمذي فى «جامعه» برقم: 150، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1222، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1750، 1751، 1766، 1777، 2077، 2147، 2173، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1011، 1009، 1010، 1012، 1013، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14467، 14762، 15018، 15202، 15200، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1828، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2029، 2048، 2103، 2104، 2156، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1035، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2056، 2091، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3257، 3259، 3265، 3369، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 903، 928، 1056، 1057، 1064، 1099، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1689، 4446، 6787، ترقيم محمد عوامة: 37588»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول