🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ : ذِكْرِ الرِّوَايَاتِ الْمُغَلِّظَاتِ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ
باب: شراب پینے کے سلسلے میں سخت قسم کی احادیث کا ذکر۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5664 (کل: 42 مقامات، 14 کتب)
سنن نسائی: 5664
سنن ابوداود: 4484، 4485
سنن ترمذی: 1444
مشکوۃ المصابیح: 3617
مسند احمد: 6791، 7003، 7762، 10729، 16847، 16888، 16926، 18053، 23130
الفتح الربانی: 6787، 6788، 6789، 6792، 6793
صحیح ابن حبان: 4445
المستدرک علی الصحیحین: 8314، 8315، 8319، 8322
الجامع الكامل: 7015، 7017، 7022
السنن الكبرى للبيهقي: 17503، 17504، 17508
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10670، 10671، 10675
المعجم الکبیر للطبرانی: 616، 2384، 13612، 15753، 16816، 16892، 16895
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7363
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3816
41 تا 42
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7363
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”جس نے شراب نوشی کی اسے کوڑے مارو، پھر اگر اس نے دوبارہ پی تو اسے پھر کوڑے مارو، اور اگر وہ پھر دوبارہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه/حدیث: 7363]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1444، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4482، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2573، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16405، وأخرجه فتح الباري برقم: 6398، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13550، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3387، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7325»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3816
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قُرَّةَ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ؛ فَاجْلِدُوهُ فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: ائْتُونِي بِرَجُلٍ جُلِدَ فِيهِ ثَلَاثًا فَلَكُمْ عَلَيَّ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْخَمْرُ إِذَا شَرِبُوهَا فَاجْلِدُوهُمْ، ثُمَّ إِنْ شَرِبُوهَا فَاجْلِدُوهُمْ، ثُمَّ إِنْ شَرِبُوهَا فَاقْتُلُوهُمْ عِنْدَ الرَّابِعَةِ".
قَالَ: وَثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ؛ فَاجْلِدُوهُ - ثُمَّ لَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ - قَالَ: فَاقْتُلُوهُ ".
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، ثَنَا أَبُو هَمَّامٍ ، ثَنَا قَتَادَةُ ... فَذَكَرَهُ. هَذَا حَدِيثٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے مارو، اگر وہ دوبارہ پیئے تو پھر کوڑے مارو اور اگر وہ چوتھی بار پیئے تو اسے قتل کر دو۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے پاس ایسا کوئی شخص لاؤ جسے اس جرم میں تین مرتبہ کوڑے لگ چکے ہوں، تو تمہارے لیے مجھ پر یہ ذمہ داری ہے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔“ امام ابو یعلی موصلی کی روایت میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ جب شراب پئیں تو انہیں کوڑے مارو، پھر اگر وہ دوبارہ پئیں تو انہیں کوڑے مارو، پھر چوتھی مرتبہ اگر وہ پئیں تو انہیں قتل کر دو۔“ ایک اور طریق سے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی شراب پیئے تو اسے کوڑے مارو، پھر اگر دوبارہ پیئے تو اسے کوڑے مارو - راوی کو شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یا چوتھی بار کے متعلق فرمایا - تو اسے قتل کر دو۔“ اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں، اور اس کا ایک شاہد سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کی حدیث سے بھی مروی ہے جسے امام ترمذی نے روایت کر کے اسے حسن قرار دیا ہے، نیز امام نسائی اور امام حاکم نے بھی اسے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3816]
تخریج الحدیث: «هذا حديث رجاله ثقات»
«(3816/1) أخرجه سنن أبي داود برقم: 4485، وأخرجه فتح الباري برقم: 6397، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 4943، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1560، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9271، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 17381، وأخرجه شرح السنة برقم: 2604»
«(3816/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 6517، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4446»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں