🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ : الصَّلاَةِ عَلَى الْحِمَارِ
باب: گدھے پر نماز پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 741 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 741
صحیح ابن حبان: 2516
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 741
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قال: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ إِلَى خَيْبَرَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گدھے پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اور آپ کا رخ خیبر کی طرف تھا۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 741]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گدھے پر سوار نماز پڑھتے دیکھا، جبکہ آپ خیبر کی طرف جا رہے تھے۔“ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 741]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المسافرین 4 (700)، سنن ابی داود/الصلاة 277 (1226)، موطا امام مالک/السفر 7 (25)، (تحفة الأشراف: 7086)، مسند احمد 2/7، 49، 52، 57، 75، 83، 128 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2516
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ، فَأَدْرَكْتُهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي، فَأَشَارَ إِلَيَّ، فَلَمَّا فَرَغَ دَعَانِي، فَقَالَ: " إِنَّكَ سَلَّمْتَ عَلَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي"، وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ يَوْمَئِذٍ نَحْوَ الْمَشْرِقِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام کے سلسلے میں بھیجا، جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو سلام کیا، آپ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے کے ذریعے جواب دیا، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا: ”تم نے مجھے جس وقت سلام کیا تھا میں اس وقت نماز پڑھ رہا تھا۔“ (راوی کہتے ہیں) اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ مشرق کی طرف تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2516]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1217، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 540، وابن الجارود فى "المنتقى"، 252، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1270، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2516، 2518، 2519، 2523، 2524، 2525، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1227، والترمذي فى (جامعه) برقم: 351، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1018، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1479، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14373» «رقم طبعة با وزير 2507»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (859): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، إلا أن أبا الزبير- واسمه محمد بن مسلم بن تدرس- خرج له البخاري مقروناً، أبو الوليد: هو هشام بن عبد الملك الطيالسي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں