الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ : قِرَاءَةِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: (نماز میں) «بسم اللہ الرحمن الرحیم» پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 906 (کل: 42 مقامات، 15 کتب)
سنن نسائی: 906
سنن ابوداود: 932
سنن دارمی: 1281
الفتح الربانی: 1595
صحیح ابن حبان: 1802
الجامع الكامل: 1985
السنن الكبرى للبيهقي: 2450
المعجم الکبیر للطبرانی: 6861، 18223، 18251، 18252، 18254، 18256، 18257، 18259، 18260، 18261، 18327، 18331
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4205
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1254
1 تا 10
حدیث نمبر: 906
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، عَنْ شُعَيْبٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ قال: صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتَّى إِذَا بَلَغَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 فَقَالَ: آمِينَ فَقَالَ النَّاسُ: آمِينَ وَيَقُولُ" كُلَّمَا سَجَدَ اللَّهُ أَكْبَرُ وَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ فِي الِاثْنَتَيْنِ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ وَإِذَا سَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لَأَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
نعیم المجمر کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، تو انہوں نے «بسم اللہ الرحمن الرحيم» کہا، پھر سورۃ فاتحہ پڑھی، اور جب «غير المغضوب عليهم ولا الضالين» پر پہنچے آمین کہی، لوگوں نے بھی آمین کہی ۱؎، اور جب جب وہ سجدہ کرتے تو اللہ اکبر کہتے، اور جب دوسری رکعت میں بیٹھنے کے بعد کھڑے ہوئے تو اللہ اکبر کہا، اور جب سلام پھیرا تو کہا: اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں تم میں نماز کے اعتبار سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ ہوں۔ [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 906]
حضرت نعیم مجمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، نہایت رحم والا ہے“ پڑھی، پھر سورہ فاتحہ پڑھی حتیٰ کہ جب ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] پر پہنچے تو «آمِيْن» ”اے اللہ! قبول فرما“ کہی۔ لوگوں نے بھی «آمِيْن» کہی۔ اور جب وہ سجدہ کو جاتے تو «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے اور جب دو رکعتیں پڑھ کر بیٹھ کر اٹھتے تو «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے۔ جب انہوں نے سلام پھیرا تو فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں تم سب سے بڑھ کر نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ ہوں۔““ [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 906]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 14646)، مسند احمد 2/497 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ امام و مقتدی دونوں بلند آواز سے آمین کہیں گے، ایک روایت میں صراحت سے اس کا حکم آیا کہ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل جائے گی تو اس کے سارے گزشتہ گناہ معاف کر دیئے جائیں گے، اس سے امام کے آمین نہ کہنے پر امام مالک کا استدلال باطل ہو جاتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 932
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنْ حُجْرٍ أَبِي الْعَنْبَسِ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ: آمِينَ وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب «ولا الضالين» پڑھتے تو آمین کہتے، اور اس کے ساتھ اپنی آواز بلند کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 932]
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب (سورۃ فاتحہ کے آخر میں) ﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] کہتے تو ” «آمِينَ» “ کہتے اور اس کے ساتھ اپنی آواز کو بلند کرتے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 932]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 72 (248)، (تحفة الأشراف: 11758)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الافتتاح 4 (880)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 14 (855)، مسند احمد (4/316)، سنن الدارمی/الصلاة 39 (1283) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (845)
رواه يحيي القطان عن الثوري به (سنن الترمذي: 248) وھو لا يروي عنه إلا ما صرح بالسماع
مشكوة المصابيح (845)
رواه يحيي القطان عن الثوري به (سنن الترمذي: 248) وھو لا يروي عنه إلا ما صرح بالسماع
حدیث نمبر: 854
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجَيَّةَ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، سورة الفاتحة آية 7، قَالَ: آمِينَ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم «ولا الضالين» کہتے تو «آمین» کہتے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 854]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ جب آپ نے ﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] کہا تو فرمایا: «آمِيْنَ» ”آمین“۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 854]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10065، ومصباح الزجاجة: 312) (صحیح)» (اس حدیث کی سند میں محمد بن عبد الرحمن بن أبی لیلیٰ ضعیف ہیں، لیکن بعد میں آنے والی صحیح سندوں سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: 845، فواد عبد الباقی اور خلیل مامون شیحا کے نسخوں میں اور مصباح الزجاجہ کے دونوں نسخوں میں عثمان بن ابی شیبہ ہے، مشہور حسن نے ابوبکر بن ابی شیبہ ثبت کیا ہے، اور ایسے تحفة الأشراف میں ہے، اس لئے ہم نے ابو بکر کو ثبت کیا ہے، جو ابن ماجہ کے مشاہیر مشائخ میں ہیں، اس لئے کہ امام مزی نے تحفہ میں یہی لکھا ہے، اور تہذیب الکمال میں حمید بن عبدالرحمن کے ترجمہ میں تلامیذ میں ابوبکر بن ابی شیبہ کے نام کے آگے (م د ق) کا رمز ثبت فرمایا ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ صحیح مسلم، ابوداود، اور ابن ماجہ میں ابو بکر کے شیخ حمید بن عبد الرحمن ہی ہیں، ملاحظہ ہو، تہذیب الکمال: (7/ 377)، اور عثمان بن ابی شیبہ کے سامنے (خ م) یعنی بخاری و مسلم کا رمز دیا ہے، یعنی ان دونوں کتابوں میں حمید سے روایت کرنے والے عثمان ہیں، ایسے ہی عثمان کے ترجمہ میں حمید بن عبد الرحمن کے آگے (خ م) کا رمز دیا ہے)
وضاحت: ۱؎: آمین کے معنی ہیں قبول فرما، اور بعضوں نے کہا کہ آمین اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، اور بہر حال زور سے آمین کہنا سنت نبوی اور باعث اجر ہے، اور جو کوئی اس کو برا سمجھے اس کو اپنی حدیث مخالف روش پر فکر مند ہونا چاہئے کہ وہ حدیث رسول کے اعراض سے کیوں کر اللہ کے یہاں سرخرو ہو سکے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 855
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، وَعَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَلَمَّا قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، سورة الفاتحة آية 7 قَالَ: آمِينَ، فَسَمِعْنَاهَا".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ نے «ولا الضالين» کہا، تو اس کے بعد آمین کہا، یہاں تک کہ ہم نے اسے سنا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 855]
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز پڑھی، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] کہا تو فرمایا: «آمِيْنَ» ”آمین“، ہم سب نے آپ کی آمین سنی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 855]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11766)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 172 (932)، سنن الترمذی/الصلاة 70 (248)، سنن النسائی/الافتتاح 4 (880)، مسند احمد (4/315، 317، سنن الدارمی/الصلاة 39 (1283) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (933) وانظر الحديث الآتي طرفه (3802)
و حديث أبي داود (932،933) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 408
إسناده ضعيف
نسائي (933) وانظر الحديث الآتي طرفه (3802)
و حديث أبي داود (932،933) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 408
حدیث نمبر: 1281
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَنْبأَنَا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ حُجْرِ بْنِ الْعَنْبس، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 قَالَ:"آمِينَ"وَيَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے کہا: جب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم «وَلَا الضَّالِّينَ» پڑھتے تو آمین کہتے تھے، اور یہ کہتے وقت اپنی آواز بلند فرماتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1283] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 932] ، [ترمذي 248] ، [ابن ماجه 855] ، [ابن حبان 1805] ، [موارد الظمآن 448]
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 932] ، [ترمذي 248] ، [ابن ماجه 855] ، [ابن حبان 1805] ، [موارد الظمآن 448]
وضاحت: (تشریح حدیث 1280)
یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بآواز بلند آمین کہتے تھے۔
روایاتِ صحیحہ سے یہ ثابت ہے، اہلِ حدیث کا اسی پر عمل ہے اور بلادِ حرمین شریفین میں بھی اسی پر عمل ہوتا ہے، اور یہ ہی سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: «صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُوْنِيْ أُصَلِّيْ.» ”جیسے مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو ویسے ہی نماز پڑھو“ کے عین مطابق ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو سنّتِ رسول صلی الله علی وسلم کے مطابق عمل کی توفیق بخشے، آمین۔
یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بآواز بلند آمین کہتے تھے۔
روایاتِ صحیحہ سے یہ ثابت ہے، اہلِ حدیث کا اسی پر عمل ہے اور بلادِ حرمین شریفین میں بھی اسی پر عمل ہوتا ہے، اور یہ ہی سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: «صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُوْنِيْ أُصَلِّيْ.» ”جیسے مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو ویسے ہی نماز پڑھو“ کے عین مطابق ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو سنّتِ رسول صلی الله علی وسلم کے مطابق عمل کی توفیق بخشے، آمین۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 13784
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَمَعَ عُمَرَ، فَلَمْ يَجْهَرُوا بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شیخین رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی ہے، یہ حضرات اونچی آواز میں بسم اللہ نہیں پڑھتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13784]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي، م: 399
حدیث نمبر: 18842
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 فَقَالَ:" آمِينَ" يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ ..
حضرت وائل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ولا الضالین " کہنے کے بعد بلند آواز سے آمین کہتے ہوئے سنا ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18842]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 495
نا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ الْقُرَشِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ، فَلَمْ يَجْهَرُوا بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے پیچھے نمازیں پڑھی ہیں، وہ «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» کو بلند آواز سے نہیں پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 495]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 399، ومالك فى (الموطأ) برقم: 265، وابن الجارود فى "المنتقى"، 202، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 491، 492، 494، 495، 496، 497، 498، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1798، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 901، وأبو داود فى (سننه) برقم: 782، والترمذي فى (جامعه) برقم: 246، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1276، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 813، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2453، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1178، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12173»
حدیث نمبر: 496
نا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نا ابْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَمْ يَجْهَرْ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، وَلا أَبُو بَكْرٍ، وَلا عُمَرُ، وَلا عُثْمَانُ"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز میں) «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» جہری آواز کے ساتھ نہیں پڑھی اور نہ سیدنا ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم نے (جہری آواز کے ساتھ) پڑھی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 496]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 399، ومالك فى (الموطأ) برقم: 265، وابن الجارود فى "المنتقى"، 202، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 491، 492، 494، 495، 496، 497، 498، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1798، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 901، وأبو داود فى (سننه) برقم: 782، والترمذي فى (جامعه) برقم: 246، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1276، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 813، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2453، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1178، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12173»
حدیث نمبر: 497
نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّنْعَانِيُّ ، نا أَبُو الْجَوَّابِ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَلَمْ يَجْهَرُوا بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نمازیں پڑھی ہیں، تو وہ «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» کو بلند آواز سے نہیں پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 497]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 399، ومالك فى (الموطأ) برقم: 265، وابن الجارود فى "المنتقى"، 202، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 491، 492، 494، 495، 496، 497، 498، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1798، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 901، وأبو داود فى (سننه) برقم: 782، والترمذي فى (جامعه) برقم: 246، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1276، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 813، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2453، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1178، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12173»