🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
239. باب في خير الصفوف وشرها
بہترین اور بدترین صفوں کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1220 (کل: 42 مقامات، 22 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1220، 523، 1221
صحیح مسلم: 985
سنن ابوداود: 678
سنن نسائی: 821
بلوغ المرام: 330
سنن دارمی: 1303
مشکوۃ المصابیح: 1092
مسند احمد: 7362، 8486، 8644، 8798، 10290
مسند الحمیدی: 1030
مسند الشهاب: 1256، 1258، 1259
صحیح ابن خزیمہ: 1562، 1693، 1694
المنتقى ابن الجارود: 317
مصنف ابن ابی شیبہ: 3855، 7838، 7839، 7840
الفتح الربانی: 2636، 2637
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 177
الجامع الكامل: 1623، 2309
السنن الكبرى للبيهقي: 5129، 5167، 5168
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2518، 2519، 2520، 2521
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3310
المعجم الکبیر للطبرانی: 11449
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1102
المعجم الاوسط: 2425
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5167
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا الدَّرَاوَرْدِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کی بہترین صف پہلی اور آخری صف بدترین ہے اور عورتوں کی بدترین صف پہلی اور بہترین صف آخری ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5167]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 440»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5168
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِيفٍ الْمِصْرِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمَوْتِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْمِهْرَجَانِيُّ بِهَا أنبأ أَبُو عَمْرٍو إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُجَيْدٍ السُّلَمِيُّ، أنبأ أَبُو مُسْلِمٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کی بہترین صف پہلی اور بدترین صف آخری ہے اور عورتوں کی بہترین صف آخری اور بدترین صف پہلی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5168]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ما قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2518
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَزِيدُ بِهِ فِي الْحَسَنَاتِ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ مُتَطَهِّرًا فَيُصَلِّي مَعَ الْمُسْلِمِينَ الصَّلَاةَ ثُمَّ يَجْلِسُ فِي الْمَجْلِسِ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ الْأُخْرَى إِلَّا الْمَلَائِكَةُ تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، فَإِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاعْدِلُوا صُفُوفَكُمْ وَأَقِيمُوهَا وَسُدُّوا الْخَلَلَ فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي، فَإِذَا قَالَ إِمَامُكُمْ: اللَّهُ أَكْبَرُ فَقُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، وَإِنَّ خَيْرَ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْمُقَدَّمُ وَشَرَّهَا الْمُؤَخَّرُ، وَخَيْرَ صُفُوفِ النِّسَاءِ الْمُؤَخَّرُ وَشَرَّهَا الْمُقَدَّمُ، يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ إِذَا سَجَدَ الرِّجَالُ فَاغْضُضْنَ أَبْصَارَكُنَّ لَا تَرَيْنَ عَوْرَاتِ الرِّجَالِ مِنْ ضِيقِ الْأُزُرِ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ طَرَفًا مِنْ أَوَّلِهِ إِلَى قَوْلِهِ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِطُولِهِ وَأَبُو يَعْلَى أَيْضًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ مُتَطَهِّرًا فَيُصَلِّي مَعَ الْمُسْلِمِينَ الصَّلَاةَ الْجَامِعَةَ".
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ خِلَافٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، اور جس کے ذریعے نیکیوں میں اضافہ کر دیتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طبیعت کی عدم ادائیگی کے وقت اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدموں کے ساتھ مساجد کی طرف جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا تم میں سے جو بھی شخص وضو کر کے اپنے گھر سے نکلتا ہے، اور مسلمانوں کے ساتھ نماز ادا کرتا ہے، اور پھر وہ بیٹھ جاتا ہے، اور اگلی نماز کا انتظار کرتا ہے، تو فرشتے یہ کہتے ہیں: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے اے اللہ! تو اس پر رحم کر! پھر جب تم نماز ادا کرنے کے لئے کھڑے ہو، تو صفیں درست کرو اور انہیں سیدھا رکھو اور خالی جگہ کو پر کرو کیونکہ میں اپنی پشت کے پیچھے تمہیں دیکھ لیتا ہوں جب امام اللہ اکبر کہے، تو تم لوگ اللہ اکبر کہو جب وہ رکوع میں جائے تو تم رکوع میں جاؤ جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ پڑھے تو تم اللہم ربنا لک الحمد پڑھو مردوں کی سب سے بہتر صف سب سے آگے والی ہے، اور سب سے کمتر بہتر سب سے پیچھے والی ہے، اور خواتین کی سب سے بہتر صف سب سے پیچھے والی ہے، اور سب سے کم بہتر سب سے آگے والی ہے اے خواتین کے گروہ! جب مرد سجدے میں جائیں تو تم اپنی نگاہیں جھکا کے رکھو تم مردوں کی شرم گاہ کی طرف نہ دیکھنا کیونکہ ان کے تہبند چھوٹے ہوتے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، جو اس کے آغاز سے لے کے یہاں تک ہے: ”تم میں سے جو شخص“۔
یہ روایت امام أحمد نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے بھی اسے نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم میں سے کوئی شخص وضو کر کے اپنے گھر سے نکلے اور مسلمانوں کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرے“۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ایک سے زیادہ حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2518]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 427، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 402، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10611»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2519
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْمُقَدَّمُ وَشَرُّهَا الْمُؤَخَّرُ، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ الْمُؤَخَّرُ وَشَرُّهَا الْمُقَدَّمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ شَرِيكٍ عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ لَيْسَ فِيهِمُ ابْنُ عَقِيلٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مردوں کی سب سے بہتر صف سب سے آگے والی ہے سب سے کم بہتر سب سے پیچھے والی ہے، اور خواتین کی سب سے بہتر صف سب سے پیچھے والی ہے، اور سب سے کم بہتر صف سب سے آگے والی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے شریک کی ابن عقیل کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جسے امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں ان میں ابن عقیل نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2519]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10737»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2520
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَشَرُّ صُفُوفِ النِّسَاءِ أَوَّلُهَا وَخَيْرُهَا آخِرُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مردوں کی سب سے بہتر صف سب سے پہلے والی ہے، اور سب سے کم بہتر سب سے آخر والی ہے، اور خواتین کی سب سے کم بہتر سب سے پہلے والی ہے، اور سب سے بہتر سب سے آخر والی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2520]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11497، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2446، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5195»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2521
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مردوں کی سب سے بہتر صف سب سے پہلے والی ہے، اور سب سے کم بہتر سب سے آخر والی ہے، اور خواتین کی سب سے بہتر صف سب سے آخر والی ہے، اور سب سے کم بہتر سب سے پہلے والی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2521]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3310
"خير صفوف الرجال أولها وشرها آخرها وخير صفوف النساء آخرها وشرها أولها"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مردوں کی صفوں میں سب سے بہتر پہلی صف ہے اور سب سے بری آخری صف ہے، اور عورتوں کی صفوں میں سب سے بہتر آخری صف ہے اور سب سے بری پہلی صف ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3310]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م 4] عن أبي هريرة [طب] عن أبي أمامة وابن عباس. مختصر مسلم 269، صحيح أبي داود 681.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11449
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عَمِّهِ عُمَارَةَ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کی صفوں میں سب سے بہتر پہلی صف ہے اور سب سے بری آخری، اور عورتوں کی صفوں میں سب سے بہتر آخری صف ہے اور سب سے بری پہلی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11449]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 203، حدیث 11497»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 208، والبزار فى «مسنده» برقم: 5195، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2425»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1102
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْمُقَدَّمُ، وَشَرُّهَا الْمُؤَخَّرُ، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ الْمُؤَخَّرُ وَشَرُّهَا الْمُقَدَّمُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مردوں کی صفوں میں سب سے بہتر اگلی صف ہے اور سب سے بری آخری صف ہے، جبکہ عورتوں کی صفوں میں سب سے بہتر آخری صف ہے اور سب سے بری پہلی صف ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1102]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1001، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14741، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1221/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1097»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2425
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ ، قَالَ: أَنَا جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عَمِّهِ عُمَارَةَ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عَاصِمٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کی صفوں میں بہترین پہلی صف ہے اور بدترین آخری صف، اور عورتوں کی صفوں میں بہترین آخری صف ہے اور بدترین پہلی صف۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں ابو عاصم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2425]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 93» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 208، والبزار فى «مسنده» برقم: 5195، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11497»

الحكم على الحديث:
رجاله موثقون
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں