🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
313. كتاب السهو
سجدۂ سہو کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1455 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1455
سنن دارقطنی: 1407
السنن الكبرى للبيهقي: 3815
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1455
قَالَ: وَثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْأَعْوَرِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: "صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، فَسَبَّحَ بِهِ الْقَوْمُ، فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى أَتَمَّ الصَّلَاةَ، ثُمَّ سَجَدَ بَعْدَهَا سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی تو دو رکعتوں کے بعد (تشہد کے لیے بیٹھنے کے بجائے) کھڑے ہو گئے، مقتدیوں نے انہیں سبحان اللہ کہہ کر متنبہ کیا لیکن وہ نہیں بیٹھے یہاں تک کہ اپنی نماز مکمل کر لی، پھر اس کے بعد (سہو کے) دو سجدے کیے اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب السهو/حدیث: 1455]
تخریج الحدیث: «مروان بن معاوية: ثقة يدلس أسماء الشيوخ (التقريب)؛ ثابت بن عبيد: ثقة؛ أبو سعيد الأعور لعله أبو سعد البقال سعيد بن المرزبان، ضعيف مدلس (التقريب) — والتعيين غير متحقق»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 364، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1037، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1208، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17708، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1501، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ فيه أبو سعيد الأعور لم أتحقق من عينه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1390 ترقیم الرسالہ : -- 1407
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالُوا: ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ مَوْلَى عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ،" أَنَّ مُعَاوِيَةَ صَلَّى بِهِمْ، فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ وَعَلَيْهِ الْجُلُوسُ، فَسَبَّحَ النَّاسُ بِهِ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ حَتَّى إِذَا جَلَسَ لِلتَّسْلِيمِ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي" . وَقَالَ النَّيْسَابُورِيُّ: قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ هَذَا.
محمد بن یوسف بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی، وہ دو رکعت پڑھنے کے بعد پھر کھڑے ہو گئے، حالانکہ ان کا بیٹھنا لازم تھا، لوگوں نے اس بات پر سبحان اللہ کہا، لیکن وہ بیٹھے نہیں، یہاں تک کہ جب وہ سلام پھیرنے کے لیے (آخری تشہد میں) بیٹھے، تو انہوں نے دو مرتبہ سجدہ سہو کر لیا، انہوں نے بتایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ نیشاپوری نامی راوی کے یہ الفاظ ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1407]
ترقیم العلمیہ: 1390
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1259، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 598، 1184، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3886، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1407، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17189»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3815
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَبُو صَالِحٍ الْجُهَنِيُّ، ثنا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنِ الْعَجْلَانِ مَوْلَى فَاطِمَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يُوسُفَ مَوْلَى عُثْمَانَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ صَلَّى بِهِمْ فَنَسِيَ فَقَامَ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا كَانَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ السَّلَامِ ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ" قَالَ أَبِي: وَهُوَ رَأْيِي قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ فَعَلَهُ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ الْجُهَنِيُّ قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ: وَكَذَلِكَ سَجَدَهُمَا ابْنُ الزُّبَيْرِ وَقَامَ مِنْ ثِنْتَيْنِ قَبْلَ التَّسْلِيمِ وَهُوَ قَوْلُ الزُّهْرِيِّ ⦗٤٧٣⦘ قَالَ الشَّيْخُ: قَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ.
(ا) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام محمد بن یوسف رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما نے انھیں نماز پڑھائی تو بھول گئے۔ آپ نے قعدہ کرنا تھا مگر نہیں کیا۔ جب وہ نماز کے آخری قعدے میں تھے تو سلام سے پہلے دو سجدے کیے پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ ان کے والد نے کہا: اور یہی میری رائے ہے۔
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی طرح حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے بھی کیا ہے۔
(ج) امام ابوداؤد سجستانی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بھی جب دو رکعتیں پڑھنے کے بعد کھڑے ہو گئے تھے تو انھوں نے بھی اسی طرح سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے تھے اور یہ امام زہری رحمہ اللہ کا قول ہے۔
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں منقول روایت میں اختلاف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3815]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الطبراني في الكبير 773»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں