🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. باب فضل الصدقة والحث عليها وإن قلت وغير ذلك فيه حديث حذيفة، وتقدم في كتاب الجنائز في باب من ختم له بخير صنيع، وحديث عمران بن الحصين، وسيأتي في كتاب النذور، وحديث أنس وسيأتي في باب صلة الرحم
صدقے کی فضیلت اور اس کی ترغیب اگرچہ تھوڑا ہو، وغیرہ — اس میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو کتاب الجنائز کے باب «جس کا خاتمہ اچھے عمل پر ہو» میں گزر چکی، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث جو کتاب النذور میں آئے گی، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث جو باب «صلہ رحمی» میں آئے گی۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2132 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2132
سنن دارمی: 2802
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2132
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْتَفَتَ إِلَى أُحُدٍ فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّ أُحُدًا تَحَوَّلَ لِآلِ مُحَمَّدٍ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارَانِ إِلَّا دِينَارَيْنِ أَرْصُدُهُمَا لِدَيْنٍ إِنْ كَانَ". رَوَاهُ الْحَارِثُ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ کی طرف توجہ فرمائی اور ارشاد فرمایا: «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! مجھے یہ بات ہرگز خوش نہیں کرے گی کہ آلِ محمد کے لیے احد پہاڑ سونے میں بدل دیا جائے اور میں اسے اللہ کی راہ میں خرچ کروں، پھر جس روز مجھے موت آئے تو میرے پاس اس میں سے دو دینار بھی موجود ہوں، سوائے ان دو دیناروں کے جنہیں میں نے کسی قرض کی ادائیگی کے لیے سنبھال رکھا ہو اگر وہ (قرض) واجب الادا ہو۔“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2132]
تخریج الحدیث: «بغية الباحث (298): عفان عن ثابت بن يزيد عن هلال بن خباب عن عكرمة عن ابن عباس. هلال بن خباب: صدوق تغير بأخرة (التقريب)؛ وبقية رجاله ثقات.»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2719، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11899، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4077، 4078، 17759»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2802
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "مَا يَسُرُّنِي أَنَّ جَبَلَ أُحُدٍ لِي ذَهَبًا أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ عِنْدِي دِينَارٌ أَوْ نِصْفُ دِينَارٍ إِلَّا لِغَرِيمٍ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”مجھے پسند نہیں ہے کہ میرے لئے جبلِ احد سونے کا ہو اور میں جس دن وفات پاؤں اس میں سے میرے پاس ایک یا آدھا دینار بھی باقی رہے سوائے اس کے جو میں قرض خواہ کے لئے بچائے رکھوں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2802]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2809] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أحمد 148/5] ، [ابن حبان 169] ، [موارد الظمآن 10، وله شاهد عند البخاري 1408]
وضاحت: (تشریح حدیث 2801)
یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مال و دولت سے بے رغبتی اور جود و سخاوت پر دلالت کرتی ہے۔
مال جمع کرنا دنیا داروں کا کام ہے: «‏‏‏‏﴿وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا﴾ [الفجر: 20] » فخرِ کائنات کیسے اس کو پسند فرماتے، لیکن حوائجِ ضروریہ کے لئے پس انداز کرنا اور قرض کے لئے اٹھا رکھنا معیوب نہیں، جیسا کہ حدیث میں مذکور ہے، قرآن پاک میں ارشادِ ربانی ہے: «﴿وَلَا تَبْسُطْهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَحْسُورًا﴾ [الإسراء: 29] » یعنی اتنے بھی ہاتھ کشادہ نہ کرو (یعنی اتنا خرچ نہ کرو) کہ تم خالی ہاتھ ہو کر شرمندہ اور عاجز بن کر بیٹھ جاؤ۔
بلکہ درمیانہ راستہ اختیار کرو، مال خرچ کرنے میں افراط و تفریط سے کام نہ لو، یہی بہتر طریقہ ہے۔
واللہ اعلم۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں